Wednesday, July 30, 2014
eNews.pk
Pakistan Live News, Daily Breaking News, Todays Latest Updates
Latest News Breaking News National International Sports Business Weather Entertainment Live News TV
eNews Pakistan Live News Updates in English eNews Pakistan Live News Updates in Urdu
Business ( English News ) ( Urdu News ) تجارتی خبریں
On Eid-ul-Fitr CNG stations will be open
Like Punjab in Sindh on Eid-ul-Fitr CNG stations will be open. Sui Southern officials next week for Eid CNG in Sindh continuously for 5 days gas stations would continue. Federal Minister for Petroleum Shahid Khaqan Abbasi gas supply to Punjab already have announced in the upcoming weeks. According to the officials, the government has decided to maintain the CNG so people do not face difficulties in the days of Eid.
عید پر سی این جی اسٹیشن پیر سے 5 دن تک کھلے رہیں گے
پنجاب کی طرح سندھ بھر میں بھی عید کے موقع پر آئندہ ہفتے سی این جی کا ناغہ نہیں کیا جائے گا۔سوئی سدرن حکام کے مطابق عید کے موقع پر آئندہ ہفتے سندھ بھر میں 5روز تک مسلسل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی پنجاب میں آئندہ ہفتے گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سی این جی بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی عید کے دنوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 
Non availability of water supply in Karachi
Pakistan Steel due to non-availability of water loss is the production of tens of millions. Pakistan Steel reserves of water instead of 110 million to 11 million gallons have been reduced, causing most of Pakistan Steel mills have closed. Only blast furnace and coke oven battery is being run on a limited scale. The lack of water and the Karachi Electric Supply Corporation, Water Board is responsible. 110 million gallons of water is not restored when the strategic level of production activities 20 percent increase in July, the target will be difficult.
پانی کی عدم فراہمی، اسٹیل ملز کو کروڑوں روپے کا پیداواری نقصان
پاکستان اسٹیل کو پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کروڑوں روپے کے پیداواری نقصان کا سامنا ہے۔ پاکستان اسٹیل کے پاس پانی کے ذخائر 110 ملین کی ضرورت کے بجائے صرف 11ملین گیلن تک کم ہوچکے ہیں جس کے سبب پاکستان اسٹیل کے بیشتر کارخانے بند کردیے گئے ہیں۔ صرف بلاسٹ فرنس اور کوک اوون بیٹری کو محدود پیمانے پر چلایا جارہا ہے۔ پانی کی عدم دستیابی کے ذمے داری واٹر بورڈ اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ہیں۔ پانی کی 110ملین گیلن کی اسٹریٹجک سطح بحال نہ ہوئی تو جولائی میں پیداواری سرگرمیاں 20فیصد تک بڑھانے کا ہدف مشکل ہوگا۔
 
Banks has doubled the volume of remittances
As Eid is approaching there is the remittances by overseas Pakistanis has also increased. Banks has doubled the volume of remittances. The many overseas Pakistani workers have been sent money to their home. Banking sources daily volume of remittances increased from $ 4 million to $ 8 million has been reached and it is expected that a half billion dollars in July.
بینکوں میں ترسیلات زر کا حجم دگنا ہو گیا
جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقوم میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بینکوں میں ترسیلات زر کا حجم دگنا ہو گیا ۔ گھر والوںکی عید کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ رہ جائے اس لیے سمندر پار کام کرنے والے پاکستانی زیادہ سے زیادہ پیسے وطن بھیج رہے ہیں۔بینکاری ذرائع کے مطابق ترسیلات زر کا حجم یومیہ 4 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور توقع ہے کہ جولائی میں مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے بھی تجاوزکرجائیں ۔ماہرین کا کہنا ہے غیرملکی ادائیگیوں کے دبائو کو کم کرنے میں ترسیلات زر کا کرادار ہے جو گزشتہ مالی سال15 ارب ڈالر کی سطح بھی عبور کر گئے تھے۔
 
State Bank should be resolved ATMs issues quickly
In Karachi during Eid holidays there are many ATMs issued. State Bank should be resolved ATMs issues quickly and related complaints. State Bank of Pakistan has directed all banks to the public during the festival to save the hassle of a continuous monitoring of ATMs and cash to ensure 24-hour availability will. Related complaints registered special help desk or contact centers be set up, as well as help desk number for all ATM booths featured and this number 24 hours continue to work while contact details Eid holidays before published.
اسٹیٹ بینک کی اے ٹی ایمز کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز کی خرابی کے باعث اکثر عید کے رنگ میں بھنگ پڑ جاتا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اے ٹی ایمز کے مسائل کے فوری حل اور اس سے متعلقہ شکایات درج کرانے کیلئےخصوصی ہیلپ ڈیسک کے قیام کی ہدایات جاری کردیں ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ عید کے دوران عوام کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کیلئے اے ٹی ایمز کی مسلسل نگرانی اور نقد رقم کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی ہیلپ ڈیسک یا رابطہ مراکز قائم کیئے جائیں، اسکے علاوہ ہیلپ ڈیسک کے نمبر تمام اے ٹی ایم بوتھس پر نمایاں ہوں اور یہ نمبر 24گھنٹے کام کرتے رہیں جبکہ رابطے کی تفصیلات عید کی تعطیلات سے قبل اخبارات میں شائع کی جائیں ۔
 
Cotton prices
Oil cake charged 5% GST on the sale back to the oil mill owners in different cities to protest the cotton seed following the decision to suspend the purchase of cotton and cotton seed unexploded be a reduction in the prices of the edible oil price rise trend. In PCGA Ehsan ul-Haq, said two days in different cities of the country in cotton prices declined by Rs 300 in Punjab, Rs 6 thousand 5 thousand to 900 in Sindh, Rs 200 per 40 kg pallet prices decrease from 2850 to 2900 rupees per 40 kg's while cotton seed prices declined by Rs 250 per maund to 1450 fell. The Karachi Cotton Association in the open market due to a slump in cotton spot rate declines by Rs 250 over 2 days, a 2-year fell to the lowest level are Rs 5900.
روئی، پھٹی اور کاٹن سیڈ کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
آئل کیک (کھلی) کی فروخت پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی واپس نہ لیے جانے پر مختلف شہروں میں آئل ملز مالکان کی جانب سے احتجاجاً کاٹن سیڈ (بنولے) کی خریداری معطل کرنے کے فیصلے کے بعد روئی، پھٹی اور کاٹن سیڈ کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی جبکہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ ممبر پی سی جی اے احسان الحق نے بتایا کہ دوروز میں ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی قیمتیں 300 روپے کی کمی سے پنجاب میں 6 ہزار روپے جبکہ سندھ میں 5 ہزار 900 روپے فی من، پھٹی کی قیمتیں 200 روپے فی 40 کلو گرام گھٹ کر 2850 سے 2900روپے فی 40 کلوگرام جبکہ کاٹن سیڈ کی قیمتیں 250 روپے کی کمی سے 1450 روپے فی من تک گر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں مندی کے باعث کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں بھی روئی کے اسپاٹ ریٹ 2 روز کے دوران 250 روپے کی کمی سے 2 سال کی کم ترین سطح 5900 روپے فی من تک گر گئے ہیں۔
 
Eid holidays
State Bank to redress ATM related complaints, bank complaints directed to establish centers and help desk said that the banks ATM service during Eid holidays to maintain adequate stock of money in the machines provided be. State Bank circular issued by banks to customers a steady supply of Eid holidays and ATM services available round the clock to ensure the money, ATM hardware or software problems, lack of power and network and connectivity issues will also be addressed.
عیدالفطر تعطیلات، بینکوں کو بلاتعطل خدمات فراہم کرنے کی ہدایت
اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے متعلق شکایات کے ازالے کیلیے بینکوں میں شکایتی مراکز اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ینکوں سے کہاہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سروس بحال رکھنے کیلیے مشینوں میں رقم کا مناسب اسٹاک مہیا کیا جائے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو جاری کردہ سرکلرکے مطابق صارفین کو عید کی تعطیلات میں خدمات کی بلاتعطل فراہمی اور اے ٹی ایم میں رقوم کی چوبیس گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے، اے ٹی ایم میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر مسائل، بجلی کی عدم دستیابی اور نیٹ ورک و کنیکٹیوٹی سے متعلق مسائل کا بھی تدارک کیا جائے۔ بینکوں کو پابند کیا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے متعلق شکایات کے ازالے کیلیے خصوصی ہیلپ ڈیسک یا رابطے کے مرکز قائم کیے جائیں جہاں سے اے ٹی ایم سے متعلق مسائل کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔
 
To develop trade relations, Khurram Dastgir
Federal Minister for Commerce, Engineer Khurram Dastgir Khan said that the Pakistan Prime Minister Mohammad Nawaz Sharif's vision is to promote trade with neighboring countries.
Federal Minister for Commerce, Engineer Khurram Dastgir said Sunday in an interview that the South Asian Free Trade Association (SAFTA) at the next meeting of enhancing trade relations between countries of the region will be discussed. He said that trade relations with neighboring countries need to promote the development.
ترقی کیلیے ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات ضروری ہیں، خرم دستگیر
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان پڑوس ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے رہا ہے۔ اتوار کو وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ساؤتھ ایشین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (سیفٹا) کے آئندہ اجلاس میں خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی
 
State Bank guarantees 146 billion to banks
After Ramadan there is the Eid worsening due to which there is the shortages of funds in the banks. Central bank has provided Rs 146 billion to commercial banks. The Eid shopping rush is increasing in the markets. Population increases the demand for money by the banks that's why there is a shortage of funds, due to which the 146 billion rupees give to the commercial banks.
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 146ارب روپے فراہم کردیے
ماہ رمضان میں عید کی خریداری زور پکڑ جانے سے بینکوں میں رقم کی قلت ہوگئی ۔اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 146 ارب روپے فراہم کردیئے۔ جیسے جیسے بازاروں میں عید کی شاپنگ کے لیے رش بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔خریدار بینکوں اور اے ٹی ایم سے دھڑا دھڑ پیسے نکال رہے ہیں ۔عوام کی جانب سے رقم کی طلب بڑھ جانے سے بینکوں کے پاس بھی رقم کی قلت ہوگئی ، جس سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں فوری 146 ارب روپے ڈال دئیے ہیں ۔یہ رقم بینکوں کو ایک ہفتے کے لیے 9.9 فیصد شرح سود پر فراہم کی گئی ہے۔
 
Eid ul fitr holidays
The federal government announced four days holidays on the occasion of Eid-ul-Fitr. According to the Federal Interior Ministry Eid across the country will be celebrated on 29 July. Meanwhile, all government and semi-government institution under federal, private and state-owned banks and educational institutions will remain closed. The astronomers predicted that there are the 29 days of Ramadan and Eid-ul-Fitr will be celebrated on 29 July 2014.
عیدالفطرپر29 جولائی سےیکم اگست تک چھٹیوں کا اعلان
عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں29 جولائی سے یکم اگست تک چار عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کے لیے چھٹیاں منگل 29 جولائی سے شروع ہوں گی اورجمعہ یکم اگست تک ہوں گی ۔ سرکاری ملازمین عملی طور پر 9 چھٹیوں کا مزا لے سکتے ہیں۔یعنی 26 جولائی کو ہفتہ اور27 جولائی کو اتوار ہونے کی وجہ سے پہلے ہی چھٹی ہوگی۔درمیان میں پیر28جولائی کو اگرچہ سرکاری دفاتر کھلے ہوں گے لیکن بیشتر سرکاری ملازمین کے ایک دن کی رخصت لینے پر وہ مسلسل 9 روز تک چھٹیوں کا مزہ لے سکیں گے ۔
 
2013-2014 fiscal year, foreign investments
Pakistan during the last financial year 176.9% increase in net foreign investment was recorded. According to the State Bank of Pakistan to the July 2013-June 2014, during the country's total, 4 billion, 37 million, 73 million dollars of foreign investment the financial year 2012-13, the 1 billion 58 million, 6 million dollars of foreign investment than 2 billion 79 million to 67 million dollars is over.
مالی سال 14-2013؛ غیر ملکی سرمایہ کاری 4 ارب 37 کروڑ 73 لاکھ ڈالر پر پہنچ گ
پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 176.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013 تا جون 2014 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 4ارب 37کروڑ 73لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو مالی سال 2012-13 میں کی جانے والی 1ارب 58 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 2 ارب 79کروڑ 67لاکھ ڈالر (176.9فیصد) زائد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 43.5 فیصد کے اضافے سے 2ارب 26کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہی جس میں 1ارب 63کروڑ 13لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔
 
CNG stations in Sindh including Karachi
CNG stations in Sindh including Karachi will remain closed for 2 days in next week. According to sources, MD Sui Southern representatives of CNG associations which meets weekly CNG closure schedule was considered. The Sui Southern MD decided that from next week on Tuesday and Thursday in Sindh including Karachi CNG stations closed for 24 hours will be Saturday, July 19 stations will be opened at 3 pm, while the week starting July 28 CNG stations will remain open.
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ ہفتے 2 دن کیلئے بند رہیں گ
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ ہفتے 2 دن کے لئے بند رہیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم ڈی سوئی سدرن سے سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں ہفتہ وار سی این جی بندش کے شیڈول پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی سوئی سدرن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے منگل اور جمعرات کو کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لئے بند ہوں گے اور ہفتہ 19 جولائی کو دوپہر 3 بجے اسٹیشنز کھول دیئے جائیں گے جبکہ 28 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔
 
Load shedding in textile sector limited to 8 hours
Federal Minister for Textile Industry Abbas Khan Afridi has said that the textile sector is trying all possible facilities for the exports of the sector to the government revenue is significant. He said this while talking to a delegation of APTMA, which meet on Monday. He gives great importance to the economic recovery of the textile industry are very important. The minister said the government's commitment to the sector in the budget for the textile industry has also announced incentives.
ٹیکسٹائل سیکٹر کو لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے تک محدود کرنے کی یقین دہانی
وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبے کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے کیونکہ اس شعبے کی برآمدات سے حکومت کو خاطر خواہ آمدن ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپٹما کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کو بڑی اہمیت دیتی ہے لہذا ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس شعبے کے لیے حکومتی عزم کا اظہار بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے اعلان کردہ مراعات سے بھی ہوتا ہے۔ وفد میں اپٹما پنجاب کے چیئرمین ایس ایم تنویر، اپٹما کے وائس چیئرمین سیٹھ اکبر اور اپٹما کے سینئر رکن شامل تھے۔
 
Mobilephone Sims in Pakistan
Pakistan Telecommunication Authority Islamabad said that the use mobile Sims in the country has risen to close to 14 million. Around the world in Pakistan, as the mobile phone of the major part of life has become because of her use trend is increasing. According to the Pakistan Telecommunication Authority, the 18 million people in a country of 13 million, 92 lakh mobile SIMs have being used.
ملک میں موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑکے قریب پہنچ گئی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں زیر استعمال موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موبائل فون لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے جس کے سبب اسکے استعمال کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق 18کروڑ آبادی والے ملک میں 13 کروڑ 92 لاکھ موبائل سمز استعمال ہورہی ہیں ۔اس طرح آبادی کے تناسب سے فروخت ہونے والی سمز کا حجم 76 فیصد سے بھی تجاوز کرچکا ہے جسے ٹیلی ڈینسٹی کہا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق 3اور 4جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد اس شعبے میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کی امید ہے
 
Retired government employees receive pensions
Retired government employees will receive pensions with ATM. In Islamabad that meeting was chaired by Finance Minister Ishaq Dar. The meeting decided that pensioners face cutlet long queues and wait for hours will not. Government pension to the pensioners through ATM decided. The new smart card will be launched for pensioners and pension facilities for the new system will be ready in two weeks.
ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب اے ٹی ایم سے پنشن ملے گی
ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب اے ٹی ایم سے پنشن ملے گی اور پنشن دینے میں تاخیر کرنے والے سرکاری اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنشنرز کواب طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکومت نے پنشنرز کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنشنرز کے لیے نئے اسمارٹ کارڈ شروع کیے جائیں گے اور پنشن کی سہولتوں کے لیے نیا نظام دو ہفتے میں تیار کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ یکم جولائی 2014 سے ریٹائر ہونے والوں کو پنشن براہ راست کریڈٹ سسٹم سے ملے گی اور پنشن کے حصول کے لیے انہیں سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے جان چھوٹ جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ پنشن میں سرکاری اداروں کی سست روی برداشت نہیں کرسکتےاور پنشن کی تقسیم کا نظام جدید، شفاف اور آسان بنایا جائے گا۔
 
DAP farmers subsidies of 12 billion
Federal Secretary of National Food Security said that Biography Asghar PPP this fiscal DAP fertilizer to farmers will be paid a subsidy of Rs 12 billion. Islamabad-national food safety briefing the National Assembly's Standing Committee on Federal Secretary National Food Security. The born of air freight in Gilgit to give the transportation subsidy has been decided.
کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر 12ارب کی سبسڈی کا اعلان
وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ سیرت اصغر کاکہناہے کہ رواں مالی سال کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر 12ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ اسلام آباد میں قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی غذائی تحفظ کو بریفننگ میں وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ نےبتایاکہ فاٹاسمیت ملک بھرمیں زیتون کی کاشت کو فروغ دیاجائےگا، گلگت میں پیدا ہونے والے پھلوںکی ہوائی ٹرانسپورٹیشن پر فریٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
 
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

All rights reserved.
1 | 2 | 3
GEO News Live | Express News Urdu Live | Express News Live | Dunya News Live | Dawn News Live | Waqt News live | Channel 5 News Live