Friday, May 24, 2013
eNews.pk
Pakistan Live News, Daily Breaking News, Todays Latest Updates
Latest News Breaking News National International Sports Business Weather Entertainment Live News TV
View latest national news of Pakistan from all provinces including Federal Capital Islamabad, Punjab, Sindh, Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, AJK. Online breaking news update in English and Urdu from all Pakistani cities including Lahore, Karachi, Quetta, Peshawar, Rawalpindi, Multan, Faisalabad, Gujrat, Gujranwala etc.
eNews Pakistan Live News Updates in English eNews Pakistan Live News Updates in Urdu
National ( English News ) ( Urdu News ) قومی خبریں
Five times impowerd people has given nothing
Five times empower people has done nothing, what they could do sixth time; Imran Khan. He said during his address in Lahore, half century is completed. He said education can change the destiny of the country. He also said I shall make the Pakistan one nation.
پانچ بار اقتدار میں آنے والوں نے کچھ نہیں کیا، عمران خان
لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ بار اقتدار میں آنے والوں نے کچھ نہیں کیاوہ اب چھٹی باری میں کیاکریں گے،لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہ مزید کہا کہ دن میں جلسوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی،انھو ں نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ملک کی تقدیربدل سکتی ہے،پاکستان کو ایک قوم بنادوں گا ،اس موقع پر انھوں نے ازارہ تفنن کہا کہ سرکس کے جانوروں کوووٹ نہیں دیے جاسکتے۔
 
Electronic paper is ready for polling day
Election Commission has introduce electronic paper for voters in coming elections. You can check the detail of your areas polling station by sending your ID card number at 8300. Secretory Election Commission Ishtiaq Ahmed Khan said by this facility voter can get info about your vote, your polling station where ever he/she is. He said Pakistan is the only country where this facility is given.
پولنگ ڈے کے لیے الیکٹرانک پرچی تیار،با ضابطہ افتتاح آج ہو گا
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ووٹرزکیلئے الیکٹرانک پرچی کی سہولت متعارف کرادی۔باضابطہ افتتاح آج ہو گا۔ آپ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے پولنگ اسٹیشن حلقہ اور دیگر تفصیلات معلوم کر سکیں گے۔ایک ایس ایم ایس کی قیمت 2روپے ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے جیو نیوز سے گفتگومیں کہا کہ الیکٹرانک پرچی کی سہولت سے ووٹرز کو گھر بیٹھے اپنے ووٹ ، پولنگ اسٹیشنز اور دیگر معلومات ملیں گی انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں پہلا ملک ہے جہاں یہ سہولت دی مہیا کی گئی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر 11مئی سے پہلے الیکٹرانک پرچی کے ذریعے معلومات حاصل کرلیں تاکہ وزارت داخلہ کی طرف سے موبائل فون سروس معطل ہونے کی صورت میں پریشانی نہ ہو۔اشتیاق احمد خان نے بتایا کہ آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک پرچی کی بدولت ٹرن آوٴٹ میں اضافے کی بھی امید ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے فراھم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان کی 18کروڑ کی آبادی میں سے 12کروڑ کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود ہے۔ جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ ہے ۔
 
Sana ullah is in critical situation
Pakistani prisioner Sana ullah is in critical situation: Pakistan High Commission
پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی حالت تشویش ناک ہے، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن
پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی حالت تشویش ناک ہے، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن
 
Sarbajeet Singh was "raw"s agent
Indian news paper has revealed that Sarbajeet was Raw’s agent. According to Indian Intelligence officer he was sent to Pakistan for a secret mission but he was being caught after his succeed. Indian Intelligence officer said same kind of secret missions are being done in Pakistan. But Sarbajeet was caught when he was fleeing.
سربجیت سنگھ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا ایجنٹ تھا،بھارتی اخبار
نئی دہلی…موقر بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سربجیت سنگھ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کا ایجنٹ تھا،بھارتی اخبار نے یہ انکشاف بھارتی انٹیلی جنس افسر کے حوالے سے کیا ہے۔بھارتی انٹیلی جنس افسر کے مطابق سربجیت سنگھ کو پاکستان میں خفیہ آپریشن پربھیجا گیاتھا جو کامیاب آپریشن کے بعد فرار ہوتے ہو ئے پکڑا گیا۔ بھارتی انٹیلی جنس افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 90ء کی دہائی میں اس قسم کے کئی آپریشنز پاکستان میں کیے گئے،جس میں ایک آپریشن سربجیت کو سونپا گیا تاہم وہ فرار ہوتے وقت پکڑا گیا۔
 
Four polling stations are being attacked
In two districts of Baluchistan, Barkhan and Mastoug, two girls primary and one high school is being attacked by rockets. Though there is no casualty. From the sources these places were appointed as polling stations for elections.
بلوچستان: بارکھان، مستونگ میں 4مجوزہ پولنگ اسٹیشنوں میں دھماکے
کوئٹہ …بلوچستان کے ضلع بارکھان اور مستونگ میں دو گرلز پرائمری اور ایک ہائی اسکول پر بم اور راکٹ حملے کیے گئے،تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ان چاروں مقامات کو آئندہ انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشن مقرر کیاگیا تھا۔لیویزذرائع کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے نہڑ گوٹھ میں نامعلوم افراد نے کچھ فاصلے پر واقع دو گرلزپرائمری اسکولوں اور ایک بنیادی صحت کے مرکز کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیاتھا جو کہ زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے،تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب مستونگ میں نامعلوم افراد نے اسپلنجی کے علاقے میں سرکاری ہائی اسکول کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اس دوران ایک راکٹ بھی فائر کیاگیا،تاہم دھماکے اور راکٹ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔،واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
 
Traffic is being closed around Nine Zero
Due to security reasons traffic is being block around MQM’s office Nine Zero till 12th May. Road going towards Aisha Manzil to Gulshan Iqbal is blocked for any kind of traffic. Though alternate routes are open for residential of that area. Surrounding traffic is being affected due to this situation. Police has to say people should follow the alternate paths.
سیکیوٹی خدشات ،نائن زیرو کے اطراف راستے ٹریفک کیلئے بند
کراچی…کراچی میں سیکیوٹی خدشات کے پیش نظر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف کے راستوں کو 12 مئی تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر پر دو روز قبل بم حملوں کے بعد فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل سے گلشن اقبال جانے والی مرکزی شارع کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ شہری بھائی جان چوک، گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی اسکول اور فرزانہ دواخانہ سے متبادل راستے اختیار کرسکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کی طرف آنے اور جانے والے راستوں کو بھی سیکوریٹی خدشات کے باعث الیکشن تک عام ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ تاہم علاقے کے مکینوں کے لئے مخصوص راستے رکھے گئے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام آمدورفت کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔
 
BB Murder case prosecutor killed in firing
He was killed five years ago, the former prime minister, going to the next hearing in the case of a murder, the State prosecutor Chaudhry Zulfiqar was shot multiple times by armed.

Its protection is also a woman who was attacked and killed Zulfiqar lost control of his vehicle, police said.

"Succumbed to his injuries was taken to hospital where Zulfiqar." Police said an armed escaped on a motorcycle. The attack happened in broad daylight in a busy street in the federal capital G-9. The prosecutor for the neighboring city of Rawalpindi anti-terrorism court hearing the case Bhutto had been going before.
بینظیر قتل کیس میں پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار فائرنگ سے جاں بحق
اسلام آباد…بینظیر قتل کیس میں سرکاری وکیل چودھری ذوالفقار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، جبکہ ان کاگارڈ زخمی ہوگیا۔ گاڑی کی زد میں آکر ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئی۔ بے نظیر قتل کیس میں پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار جی نائن میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکل رہے تھے کہ ان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ذرائع کے مطابق چودھری ذوالفقارکو 12 سے زیادہ گولیاں لگیں۔انہیں آج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوناتھا۔واقعے میں ان کا گارڈ بھی زخمی ہوا،جبکہ گاڑی بے قابو ہونے سے اس کی زد میں آکر ایک راہگیر خاتون بھی جاں بحق ہوگئیں۔ نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے چودھری ذوالفقارکے قتل کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادبنی امین کورپورٹ پیش کرنیکاحکم دیا ہے۔
 
War against terrorism is our own: Malik Habib
ISLAMABAD: Caretaker Interior Minister Malik Habib war on terror their war and the whole nation against it, united, he said, Geo News reported.

Here the Senate session, Thursday during the policy statement, the Minister of our own war, he said, and this threat have to fight against.

That law is an important meeting to add and order security plan amendment review May 04 held a special security measures for the elections is considered, he said.

Malik Habib army Balochistan 8 to 10 districts will be deployed, he said.
دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری اپنی ہے،پوری قوم ایک ہے: ملک حبیب
کراچی…وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے اور اس میں پوری قوم ایک ہے۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے سینیٹ اجلا س کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے، یہ ہماری جنگ ہے اور ہم نے لڑنی ہے، انتخابات کے دوران جہاں سیکیورٹی خدشات ہیں وہاں امن وامان کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، 4 مئی کو امن وامان پر اہم اجلاس ہوگا جس میں سیکیورٹی پلان میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائیگا، بلوچستان کے 8 سے 10 اضلاع میں فوج تعینات کی جائے گی۔
 
Altaf, Raja Ashraf make telephonic contact
KARACHI: Muttahda Qaumi Movement (MQM) chief Altaf Hussain and the current political situation in the country's former prime minister, Raja Ashraf Pavez made ​​contact with a phone and discussed on Thursday, Geo News reported.

Altaf Hussain initiatives, however, would not be delivered before the terrorists, terrorist attacks to keep the selection process is done outside the liberal and pro-democracy parties, he said.

He has come forward to denounce acts of terrorism in Punjab and other provinces asked the liberal and enlightened political parties.

Former prime minister Sindh, Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan has condemned the terrorist attacks increased. We also appreciate the efforts of the moderate parties, brining the MQM chief.
الطاف حسین کا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ پنجاب کے لبرل اور روشن خیال سیاسی رہنماؤں کو آگے بڑھ کر ملک کے دیگر صوبوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ یہ بات الطاف حسین نے جمعرات کی شام سابق وفاقی وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ لبرل اورجمہوریت پسند جماعتوں پر دہشت گردحملے کرکے انہیں انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش کی جارہی ہے تاہم ہمارا عزم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے آگے ہرگز سرینڈرنہیں کریں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کی اور ملک میں اعتدال پسندجماعتوں کو یکجا کرنے میں الطاف حسین کی کاوشوں اور کردار کوسراہا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پنجاب سمیت پاکستان کے تمام رہنماؤں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائیں اور دہشت گردی کے ہرعمل کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
Karachi: 6 people wounded in gunfire in Kharadar
KARACHI: Six people were injured in the fire by unknown gunmen in Karachi Meethadar, Geo News reported.

Six people were injured in the police as a result of about a dozen armed men opened fire on three streets near Mumbai said oven. They were shifted to hospital for treatment of non. Someone is said to be in serious condition.

Meanwhile, after the incident, the police raided BILLION and 25 suspects were detained in different parts of the search.

Raids Baghdadi, Chahkiwara, made ​​Kalakot and others.
کراچی :کھارادر میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ، 25 مشتبہ افراد زیرحراست
کراچی…میٹھادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میٹھادر میں بمبئی بیکری کے قریب ایک درجن نامعلوم افراد نے تاک لگائے 3گلیوں سے فائرنگ کردی جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے بعد پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق کھاردار اور میٹھادر میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں بغدادی، کلاکوٹ اور چاکی واڑا میں چھاپے مارے اور 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی ملے ہیں۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
 
We have not been informed of Singh's Death
KARACHI: Sister Indian spy Sarabjit Singh, Dalbir Kaur photos of this family Jinnah Hospital, Lahore is also not informed about the death of his brother, he said.

Dalbir Kaur told Geo News Geo TV that his brother's death certificate, he said.

Sister, wife and Singh, Dalbir Kaur, Sukhpreet Kaurhave Swapandeep and Poonam Kaur and two daughters, one day before the visit and the Jinnah Hospital Sarabjit visa is still valid, although a fifteen day decided to return to India.
ہمیں سربجیت سنگھ کی موت سے آگاہ نہیں کیا گیا، بہن
کراچی…سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے کہا ہے کہ ہمیں بھائی کی موت سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ جیو نیوز سے باتیں کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے کہا کہ سربجیت سنگھ کی موت کا ہمیں جیو نیوز سے پتا چلا ہے، ہمیں باضابطہ طور پر بھائی کی موت سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سربجیت کی بیوی ،2بیٹیاں اوربہن سربجیت سنگھ کی عیادت کرکے گزشتہ روزہی بھارت واپس گئی تھیں۔
 
Lahore: Indian detective Sarabjit Singh died
LAHORE: convicted the Indian casus, Sarabjit Singh, the Jinnah's Hospital, Lahore Lahore: personal injury succumb to the have fallen, Geo News reported.

Sarabjit Singh on Friday, Kot Lakhpat Jail, Lahore the two other prisoners, was attacked by the. Serious head injuries, had taken.

Singh is the first treatment of its prison hospital amid tight security after providing the Jinnah Hospital, Lahore, the Intensive Care Unit (ICU) shifted.

Prisoners - Rizwan, and Sarabjit attacked Amir is defined as the - were executed. Later on, Kot Lakhpat the Police murder, Sarabjit the initiative of the crime under the two of the prisoners sue is registered.

Singh in 1990, to Lahore, and Faisalabad Faisalabad series the bomb assault the place, a nasty blame for us to were found in your. In 1991 in the death penalty were given a.
لاہور: بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ نے دم توڑدیا
لاہور…بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گیا، سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں کے حملے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔۔کوٹ لکھپت تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو 26 اپریل کی شام ساتھی قیدیوں عامر تانبے والا اور مدثر نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ سربجیت سنگھ کے سر پر چوٹیں آئی تھیں اور اسے فوری طور پر تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں سربجیت کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ سربجیت کے اہل خانہ اور بھارتی سفارتی اہلکاروں نے اسپتال میں اس کی عیادت بھی کی تھی۔ سربجیت کے اہل خانہ اور بھارتی حکومت نے اسے علاج کے لیے بھارت یا کسی اور ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔ جناح اسپتال کی سیکیورٹی مزید الرٹ کردی گئی ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق صبح لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ سربجیت کی موت کے سلسلے میں اب تک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے اور سربجیت کی لاش بھارت میں اس کے لواحقین کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔
 
Musharraf sent to jail on 14 days judicial remand
Rawalpindi: Rawalpindi Anti-Terrorism Court (ATC) in the case of the murder of Benazir Bhutto Pervez Musharraf, the former president of Tuesday judicial detention order to be sent to 14 days in jail, Geo News reported.

However, the former president of the lower sentence than the farm be declared in Chak Shahzad, the sources said.

Pervez Musharraf was physically detained four days, for security reasons, was not produced by the FIA ​​before the court today.

FIA lawyer Chaudhry Zulfiqar Musharraf completed their investigation and, therefore, the need for media to any unit that his physical detention.

Subsequently, the court ordered him to be sent to 14 days in jail and judicial detention hearing was postponed until May 14.

Previous court hearing the case of former president Pervez Musharraf, Benazir Bhutto murder ever physical remand Federal Investigation Agency (FIA) is delivered to be reminded.
بینظیر قتل کیس : مشرف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
اسلام آباد…بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا ہے ۔سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سابق صدر کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کا تیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا اور انہیں آج دوبارہ پیش کیا جانا تھا ۔تاہم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہیں آج عدالت میں لائے بغیر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل بھیج دیا گیا، پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشرف کو سب جیل ہی میں رکھنے کی استدعا کی ہے۔سابق صدر کے خلاف اہم شواہد موجود ہیں۔چارروزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے بے نظیر قتل کیس سے متعلق مشرف سے تفتیش کی۔
 
Interior ministry fears Musharraf’s kidnapping
ISLAMABAD: former head of the Ministry of Interior, General (retd) Pervez Musharraf has expressed fear of abduction, Geo News reported.

In the communiqué issued here, the interior ministry said Pervez Mushararf is the fear of a kidnapping. The ministry asked the relevant authorities to be taken to that place.
مشرف کے اغوا خدشہ ہے،وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد…وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اغوا کا خدشہ ہے، انہیں کہیں نہ لے جایا جائے۔ وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز مشرف کو اغوا کیا جاسکتا ہے اس لئے انہیں کہیں نہ لے جایا جائے۔
 
Altaf Hussain condemns of MQM worker killings
LONDON: Muttahida Qaumi Movement (MQM) chief Altaf Hussain strongly condemned the worker died two parties in Hyderabad, Geo News reported.

Manzoor Ahmed Nadeem Ajmeri and Latifabad in Hyderabad on Monday night was shot.

Altaf Hussain police, Rangers and others taking any action until the end of terrorism, he said.

He caretaker government and the election commission, said that doing nothing to protect political activities. He said that attempts were being made to keep out of the selection process MQM.
کارکنوں کو چن چن کر مارا جار ہاہے،الطاف حسین
کراچی…حیدرآباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے قتل پر الطاف حسین نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان دیکھ لے کہ کارکنان کو کس طرح چن چن کر مارا جارہا ہے، دہشت گردی انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش ہے۔سیاسی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کچھ نہیں کررہا۔ الطاف حسین نے کہا کہ پولیس رینجرز اور دیگر ادارے بھی دہشت گردی کی روم تھام کے لیے کچھ نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کارکنوں کے قتل کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو چن چن کرمارا جارہا ہے، تمام انسانیت پسند حلقے اور جماعتیں ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔
 
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

All rights reserved.
1 | 2 | 3
GEO News Live | Express News Urdu Live | Express News Live | Dunya News Live | Dawn News Live | Waqt News live | Channel 5 News Live