|
Todays weather update of Pakistan, Moisturizer, Maximum and Minimum temperature citywise etc.
Todays Weather Sattelite Picture, Weather forecast of Pakistan & Asia
Latest Satellite Picture
View weekly weather forecasting report of all cities of Pakistan (Attock, Bahawalnagar, Bahawalpur, Chakwal, D.G.Khan, Faisalabad, Gujranwala, Islamabad & Rawalpindi, Jhang, Jhelum, Lahore, Mianwali, Multan, Murree, Noorpur Thal, R.Y.Khan, Sargodha, Sialkot, Badin, Dadu, Ghotki, Hyderabad, Jacobabad, Jamshoro, Karachi, Kashomore, Khairpur, Larkana, Matiari, Mirpurkhas, Naushahro Feroze, Qambar, Sanghar, Shaheed Benazirabad, Shikarpur, Sukkur, Tando Allayar, Tando Muhammad Khan, Thatta, Tharparkar @Mithi, Umerkot, Abbotabad, Bannu, Chitral, D.I.Khan, Kalam, Kohat, Malamjaba, Mardan, Parachinar, Peshawar, Saidusharif, Jiwani, Kalat, Khuzdar, Quetta, Sibbi, Zhob, Ziarat, Astore, Chillas, Gilgit, Kotli, Mirpur, Muzaffarabad, Skardu)
Todays weather outlook for Islamabad, Punjab, Sindh, Khyber PukhtoonKhwa, Balochistan, Kashmir & Gilgit-Baltistan
Regional Daily Weather Report for Sindh and Balochistan
|
|
|
|
|
|
Weather ( English News ) |
|
( Urdu News ) موسم کا حال
|
|
Rain in different areas of Lahore
Lahore: Rain in different areas of Punjab and Khyber Pakhtunwa. Weather come pleasant in different areas of Lahore after night rain.
|
|
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
لاہور....پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز چند ایک مقامات پر بار ش اور ژالہ بار ی ہوئی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں موسلادھاربارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی،جس سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا۔چمن،پشین ،زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بار ش ہوئی۔ جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں، پشاور بنوں اورمیانوالی میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں سارا دن مطلع صاف رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ،بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند ایک مقامات بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے گا۔آج ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔
|
|
| |
Winter wave likely to continue in most areas
ISLAMABAD: Met Office as mainly dry and cold weather is expected in most parts of the country during the next twenty-four hours.
Severe cold wave conditions would continue to prevail over the high areas of Khyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and Balochistan in the coming days. He said the dense fog condition, is likely to intensify in the plains of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa and upland areas of Sindh in the coming days. The lowest minimum temperature of less than fourteen degree centigrade was recorded in Skardu.
|
|
بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی جبکہ پنجاب میں دُھند کی شدت بڑھ جائے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران دُھند خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے جبکہ لاہور،گو جرانوالہ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں دُھند 16 سے 20 گھنٹے تک رہنے کا امکان ہے۔آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالا کنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
|
|
| |
Increase in cold intensity throughout country
Islamabad: Recent night the cold intensity increased in throughout the country including snow falling in various areas of Gilgit Baltistan and Tribal Areas of Country.
|
|
ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
اسلام آباد…ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔گلگت بلتستان اور قبائلی علاقے پاراچنار میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بعض علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیاگلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات سے اور کہیں صبح ہوتے ہی برفباری شروع ہوگئی۔اسکردو،استور اور دیامر اضلاع میں سخت سردی پڑ رہی ہے۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیا ہے۔غذر کے شہر گاکوچ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔چلاس شہر میں صبح سویرے بارش سونے پر سہاگہ ثابت ہوئی جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔ادھر شمالی بلوچستان کے علاقوں زیارت،کان مہتر زئی،کوڑک ٹاپ سمیت مختلف مقامات پر گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔قبائلی علاقے پاراچنار اور گردونواح کے علاقوں میں بھی برف پڑی۔پنجاب کے علاقے میانوالی میں رات گئے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جس سے موسم اوربھی سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ ،ہزارہ،کوہاٹ،راولپنڈی،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے سرد علاقہ اسکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیا گیا۔
|
|
| |
Heavy rain with lightening bolt across the city
KARACHI: Several parts of the metropolis received heavy rains with thunderstorms in the morning on Thursday, Geo News.
The first winter rain hit North Nazimabad, North Karachi, FB Area, Î.I. Chundrigar Road, Hassan, University Road, Malir Cantt, Airport and others.
|
|
کراچی: شہر بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم سرد
کراچی … کراچی میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ کراچی میں بارش کا سلسلہ رات 3 بجے کے بعد شروع ہوا۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، کورنگی ، ملیر کینٹ، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، تیز ہواوٴں کے ساتھ بادل گرجنے کے باعث شدید دھماکے بھی سنے گئے۔ عائشہ منزل، ڈیفنس، کلفٹن، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، گارڈن رنچھوڑ لائن، لیاری اور اطراف میں بھی شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا جبکہ کسی طرح کی پیشگی اطلاع نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکل چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید بارش سے نرسی، شارع فیصل، کارس ساز اور اطراف کے علاقے بھی متاثر ہیں۔ بارش کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، بارش کے ساتھ ہی موسم سرد ہوگیا۔ کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ، رزمک، شوال اور لواڑہ منڈی کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
|
|
| |
Rain and snow likely in upper parts in next 24hrs
Islamabad: According to Department of Meteorology, Rain likely in surroundings of Khyber Pakhtunkhwa, Punjab, Baluchistan, Kashmir & Gilgit Baltistan and Snow likely on hills. According to Department of Meteorology rain likely in surroundings of Islamabad, Peshawar, Malakand, Hazara, Lahore and Quetta.
|
|
آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
اسلام آباد … خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، کوہاٹ، بنوں، ژوب، کوئٹہ، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، تاہم قلات کوئٹہ، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پارا چنار میں 2 اور مظفر آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مری میں 1 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
|
|
| |
Cold intensity increased after raining in lahore
LAHORE: Leisure later became Lahore and other parts of Punjab received the first winter rain on Thursday, Geo News.
The rain also decreasing temperature. Cloudy sky held from Wednesday afternoon and experienced Lahoriites drizzle turned to rain in the evening light.
According to the Bureau of Meteorology, westerly winds could cause rain in the next 36 hours.
Patients suffering from cough, cold and pain of changing climate as a blessing.
|
|
لاہور:ہلکی بارش کے بعدسردی کی شدت بڑھ گئی
لاہور. . . . .لاہوراورگردونواح میں آج شب کو ہلکی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوارہوگیا ۔لاہورمیں بدھ کو بعد دوپہر ہلکے سرمئی بادل چھائے رہے، کہیں کہیں بوندا باری ہوئی جو رات کو ہلکی بارش میں تبدیل ہوگئی۔ خشک سردی سے گلے کی بیماریوں اورزکام کھانسی میں مبتلا شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹے کے دوران بارش کا سبب بن سکتی ہیں ۔
|
|
| |
Dry weather likely in next 24 hours
Islamabad: According to Department of Meteorology dry weather likely in next 24 hours in different parts of the country.
|
|
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہے گا
اسلام آباد. . . . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں کہیں بارش کا امکان نہیں اور ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح سے ریکارڈ کئے گئے۔
|
|
| |
Heavy Rain in Lahore
Lahore: Lahore in many areas of heavy rain on Saturday night in the pleasant weather finally received, Geo News reported.
The second spell of monsoon Johar Town, Model Town, Iqbal Town, Thokar Niaz Beg, townships and other areas in the region.
Less lingamanthi areas were due to rain, the water bharayum.
The Met Office weather forecast is cloudy during the next 24 hours.
|
|
لاہور میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور … لاہور میں آج پھر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور میں آج علیٰ الصباح ہونے والی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، ابر آلود موسم نے شہر کے حسن میں اضافہ کردیاہے۔ تاہم نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو کسی قدر پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
|
|
| |
Rain forecast in Upper Punjab & Kashmir
Islamabad: According to Department of Meteorology rain forecast in some upper parts of Punjab and Kashmir in next 24 hours.
|
|
بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب، پشاور، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ نور پور تھل میں 42، گوجرانوالا 41، ساہیوال 39، ٹوبہ ٹیک سنگھ 26، فیصل آباد 25، جھنگ23، کوٹلی 16، پشاور12، لاہور اور بہاولنگر میں 9، راولپنڈی 8، بھکر 7، منڈی بہاوٴالدین 6، بنوں 3، اسلام آباد، گڑھی دوپٹہ اور اوکاڑہ میں 2 جبکہ بارکھان اور راولاکوٹ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
|
|
| |
Scattered rain predicted in Punjab, KPK & Kashmir
Islamabad: Meteorological Department has forecast scattered / rain in Upper Punjab, Khyber Pakhtunkhwa high, Kashmir, Gilgit Baltistan during next 24 hours for thunderstorms, Geo News reported.
Rain in Rawalpindi, Gujranwala, Lahore, Sargodha, Faisalabad Division, Malakand, Hazaraz and Kohat Division is forecast during the next 24 hours.
The Met Office is predicting rain until Tuesday. The rain Islamabad, Punjab, Khyber Pakhtunkhwa, Kashmir and Gilgit Baltistan are expected in.
|
|
بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت میں کہیں کہیں بارش کا امکان
اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیا ت نے منگل تک مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 46 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پٹن میں 45، منڈی بہاوٴ الدین 23، سیالکوٹ 22، مری 20، کوٹلی 15، راولپنڈی اور جہلم میں 14، منگلا 13 اور پارا چنار میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
|
|
| |
More rain predict in upper parts of country
ISLAMABAD: Pakistan Meteorological Department on Thursday is expected to more monsoon rains over the upper parts of the country in the coming days 4-5.
According to the Met Office fresh monsoon currents were Infiltrate into Kashmir and adjoining areas of Punjab, which is expected Hold most of the upper parts of the country the next several Days.
|
|
کل سے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے جمعے سے منگل کے دوران بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جمعے سے منگل تک مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں مزید بارشوں کا امکان ہے اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
|
|
| |
More rain predict in Karachi, Bulochistan and AJK
According to the Meteorological Department Islamabad more rains are predicted in ares of Azad Jammu & Kashmir including Karachi, Sindh province, eastern Balochistan, Southern Punjab, Dera Ismail Khan Division, Gilgit-Baltistan, Kashmir and adjoining hilly areas, with some locations Lightening Bolt N.
|
|
کراچی سمیت سندھ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر میں مزید بارش کا امکان
اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کراچی سمیت صوبہ سندھ، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، ڈی آئی خان ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم زیریں سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش چھور میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں 11، پڈعیدن 10، شہید بے نظیر آباد 6 اور کراچی میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
|
|
| |
More rain predicted in Sindh & Southern Punjab
ISLAMABAD: The Meteorological Department has predicted widespread rain, thunderstorm with scattered heavy falls in all parts of the country including Kashmir and Gilgit-Baltistan during next 24 hours.
Widespread rain / thunderstorm with light rain or heavy falls are expected in southern Punjab (DG Khan, Bahawalpur, Multan divisions), Sindh including Karachi, northeast Balochistan (Zhob, Sibbi, Nasirabad, Quetta and Kallat divisions).
While scattered rain / thunderstorm is likely in Khyber Pakhtunkhwa, upper Punjab, Kashmir and Gilgit-Baltistan.
The Met department also issued sever weather warning of flash flood-tropical cyclone and heavy rainfall.
It said heavy rain would urban / cause floods in Sukkar, Larkana, Mirpur Khas, Hyderabad, Quetta, Kallat, Zhob, Sibbi, Nasirabad, DG Khan, Bhawalpur, Multan divisions on Sunday / Monday.
During the last 24 hours, widespread rain / thunderstorm with heavy falls occurred in southern Punjab, while scattered rain / thunderstorm in the upper Punjab, Sindh, Kashmir and East Baluchistan.
Chief amount of rainfall during the last 24 hours was: Khanpur 199 mm, RYKhan 123, DGKhan 96, 95 Sahiwal, Okara 94, Multan 74, Bahawalnagar 73, NPThal 67, Shorkot 66, Bahawalpur 61, TTSingh 55, Hyderabad 52, Jhang 47, Bahawlpur and Faisalabad 35, Thatha 32 Jaccobabad and Rohri 28 Sargodha 25 Chorr 23, Shaheed Benazirabad 21, Parachinar, Joharabad, Bhakkar and Rawalakot 20mm.
The most hot spot was Turbat where maximum temperatures recorded at 43 C. Pollen count was 171 per cubic meter.
|
|
کراچی سمیت سندھ اور جنوبی پنجاب میں مزید بارش کا امکان
اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کراچی سمیت سندھ کے شمال مغربی اضلاع اور جنوبی پنجاب کے اکثر حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے، جس سے جنوبی پنجاب کے ندی نالوں میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے زیادہ تر حصوں میں آج رات موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مشرقی اضلاع موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، بولان، خضدار اور لسبیلہ میں شدید جبکہ سندھ ، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباوٴ صوبہ سندھ میں موجود ہے لیکن منگل سے اس کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ کے اکثر حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی اس کے علاوہ خیبر پختونخوا، کشمیر، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان کے بعض حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ سب سے زیادہ بارش جیکب آباد میں 441 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سکھر 192، روہڑی 179، خانپور144، لاڑکانہ94، ڈی جی خان 80، سبی55، ملتان 52، بدین 50، چھور35، میانوالی اور بارکھان میں 32، جھنگ 26، بالاکوٹ23، بہاولنگر22، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایبٹ آباد اور گڑھی دوپٹہ میں 21، بھکر، مظفرآباد اور پارا چنار میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
|
|
| |
More Rain likely in Punjab, Sindh & Bulochistan
Islamabad: The Meteorological Department on Sunday forecast widespread rain with scattered thundershower heavy falls in all parts of the country including Kashmir and Gilgit-Baltistan during next 24 hours.
According to details, widespread rain / thundershower with scattered heavy falls are expected in Southern Punjab (DG Khan, Bahawalpur, Multan division), Sindh including Karachi, northeast Balochistan (Zhob, Sibbi, Nasirabad, Quetta Kallat and division).
While scattered rain / thundershower is likely in Khyber-Pakhtunkhwa, upper Punjab, Kashmir and Gilgit-Baltistan.
The Met Department also warned during flash floods disrupt - tropical storm - heavy rain.
Said it will bring heavy rain urban / flash floods in Sukkar, Larkana, Mirpur Khas, Hyderabad, Quetta, Kallat, Zhob, Sibbi, Nasirabad, DG Khan, Bhawalpur, Multan division on Sunday / Monday.
In the past 24 hours, widespread rain / thundershower with heavy falls occurred in southern Punjab, while scattered rain / thundershower occurred in upper Punjab, Sindh, Kashmir and eastern Balochistan.
|
|
کراچی سمیت سندھ، مشرقی بلوچستان اور پنجاب میں مزید بارش کا امکان
اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ سندھ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر میں جاری بارشوں کی وجہ سے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباوٴ صوبہ سندھ میں داخل ہوگیا ہے، جس سے کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر پیر اور منگل کو مزید بارش کی پیش گوئی ہے، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب کے اکثر حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا، کشمیر، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ اب تک سب سے زیادہ بارش خانپور میں 199 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ رحیم یار خان میں 123، ڈیرہ غازی خان96، ساہیوال95، اوکاڑہ94، ملتان 74، بہاولنگر73، نورپور تھل67، شورکوٹ66، بہاولپور61، ٹوبہ ٹیک سنگھ55، حیدرآباد52، جھنگ47، فیصل آباد35، ٹھٹھہ30، جیکب آباد28، روہڑی27، سرگودھا25، چھور23، شہید نظیر بھٹو آباد 21 اور راولاکوٹ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
|
|
| |
Accidents due to rain, death toll reaches 46
Karachi: Forty-six people lost their lives in separate incidents of electrocution and collapse of the structure, as late monsoon rains destruction released in Punjab and Sindh provinces.
Twelve-year-old boy was killed when lightening struck in Rahimyar Khan while two men lost their lives as a result of electrocution in Multan.
Other incidents of roof or wall collapse has left a child dead in Shujabad; someone Nishatabad; Lodhran two children, a mother and daughter in a town in Sargodha, two children in Muzaffargarh, and four people including a woman and a child in Dera Ghazi Khan area Chabri Bala, Rajanpur area Fazilpur and Gojra.
In Mian Chunnu, 2 people were killed and 10 others injured in incidents of roof collapse and electrocution.
|
|
بارش کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 46ہوگئی
کراچی … ملک میں جاری حالیہ بارشوں کے دوران مکانات کی چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، گزشتہ روز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ سندھ سمیت پورے ملک میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے دوران جیکب آباد کے گوٹھ خدا بخش میں چھت گرنے سے باپ بیٹا جا بحق ہوگئے، کشمورکے گوٹھ بگن میں چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے چوک آرائیاں میں مکان کی چھت گر نے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ادھر پنجاب کے ضلع راجن پور میں کوٹ مٹھن میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز بھی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں پنجاب میں 31 اور سندھ میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
|
|
| |
|
|
|
| |
|