|
Updated: July 8, 2025 |
Published: 2012-12-28 |
(eNews.pk) -
Islamabad: Recent night the cold intensity increased in throughout the country including snow falling in various areas of Gilgit Baltistan and Tribal Areas of Country.

|
|
اسلام آباد…ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔گلگت بلتستان اور قبائلی علاقے پاراچنار میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بعض علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیاگلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات سے اور کہیں صبح ہوتے ہی برفباری شروع ہوگئی۔اسکردو،استور اور دیامر اضلاع میں سخت سردی پڑ رہی ہے۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیا ہے۔غذر کے شہر گاکوچ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔چلاس شہر میں صبح سویرے بارش سونے پر سہاگہ ثابت ہوئی جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔ادھر شمالی بلوچستان کے علاقوں زیارت،کان مہتر زئی،کوڑک ٹاپ سمیت مختلف مقامات پر گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔قبائلی علاقے پاراچنار اور گردونواح کے علاقوں میں بھی برف پڑی۔پنجاب کے علاقے میانوالی میں رات گئے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جس سے موسم اوربھی سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ ،ہزارہ،کوہاٹ،راولپنڈی،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے سرد علاقہ اسکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیا گیا۔
|
|
|
Post your comments regarding: Increase in cold intensity throughout country
|
|
Todays 10 Latest Weather News
|
|
موسم کا حال
|
|
|
13:19
|
لاہور میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا
|
|
|
11:55
|
کراچی میں آئندہ 4 روز شدید گرمی کی پیش گوئی
|
|
|
05:31
|
اسلام آباد سمیت آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکا ن
|
|
|
05:25
|
میرپورخاص، سکھر، حیدر آباد، ژوب، کشمیر اور اسلام آباد میں بارش کا امکان
|
|
|
05:54
|
آج سندھ، بلوچستان، پنجاب ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان
|
|
|
05:55
|
پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آج کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی
|
|
|
05:33
|
آج بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش کاامکان
|
|
|
05:25
|
کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ میں بارش کا امکان
|
|
|
06:09
|
اسلام آباد اور پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
|
|
|
05:24
|
آج بالائی پنجاب، مالاکنڈ،ہزارہ اور قلات ڈویژن میں بارش کا امکان
|
|
Enews.pk