|
|
|
|
|
|
Sports ( English News ) |
|
( Urdu News ) کھیلوں کی خبریں
|
|
Punjab&Banglore will face each other in IPL
King Eleven Punjab and Royal Challengers Bangalore teams will face each other today. Geo Supper will broad cast this match live. It will start at 7 O’ clock in Mohali. Bangalore have 11 points after 14 matches, and Kings have earned 8 points after 10 matches. Bangalore is at 2nd and Punjab is at 6th in points table.
|
|
آئی پی ایل میںآ ج پنجاب اور بنگلور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
موہالی…انڈین پریمئر لیگ میں آج کنگز الیون پنجاب اور رائل جیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔موہالی میں ہونے والا میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے 11 میچز کے بعد 14، جبکہ کنگز الیون کے 10 میچز کے بعد صرف 8 پوائنٹس ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر بنگلور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بنجاب کا چھٹا نمبر ہے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔
|
|
|
| |
West indian squad is being announced
West Indian squad is being announced for the Champions Trophy. Bravo has replaced Darren Samy as a Captain of the team. Carren Paul is not playing due to injury, Chris Gayle and Ramnaresh Sarwan are in the sqaud. West Indian Sqaud: Dwayne Bravo (capt), Denesh Ramdin (wkt), Tino Best, Darren Bravo, Johnson Charles, Chris Gayle, Jason Holder, Sunil Narine, Kieron Pollard, Ravi Rampaul, Kemar Roach, Darren Sammy, Marlon Samuels, Ramnaresh Sarwan, Devon Smith. (AFP)
|
|
چمپئنزٹرافی کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان
دبئی…چمپئنزٹرافی کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ڈیرن سیمی کی جگہ ڈوین براوو کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین سلیکٹرزنے جن 15 کھلاڑیوں کوچمپئنزٹرافی کاٹکٹ دیا ہے انکی قیادت ڈیرن سیمی کے بجائے آل راونڈر ڈوین براوو کریں گے، انجری کی وجہ سے کیرن پاول ٹیم کا حصہ نہیں جبکہ کرس گیل اور رامنریش سروان جیسے سینئر کرکٹرز اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ڈوین براوو کپتان، دنیش رامدین، کرس گیل، رامنریش سروان ، جانسن چارلز، ڈیرن براوو، کیرون پولارڈ، مارلن سیمیولز، ڈیون اسمتھ، جیسن ہولڈر، ، ٹینو بیسٹ، سنیل نارائن، روی رامپال، ڈیرن سیمی اور کیمار روچ۔
|
|
|
| |
Aisam ul haq and Rozay couple defeated
Pakistani Aisam ul haq and Dutch partner Juline Rozay’s couple is defeated in Portages Open final. Pak-Dutch couple is defeated by 6-3,4-6 and 7-10. American and Mexican pair won the event after a tight match.
|
|
پرتگال اوپن ٹینس: اعصام اور روزے کی جوڑی کو فائنل میں شکست
لزبن … پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روزے کی جوڑی کو پرتگال اوپن کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاپ سیڈ اعصام الحق اور جولین روزے کا فائنل میں میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور امریکا کے اسکاٹ لپسکی سے مقابلہ تھا۔ پہلے سیٹ میں پاک۔ ڈچ جوڑی کو 3-6 سے شکست ہوئی، تاہم دوسرے سیٹ میں اعصام الحق اور روزے نے کم بیک کرتے ہوئے 6-4 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ برابر کیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں امریکی و میکسیکن پیئر نے سخت مقابلے کے بعد 10-7 سے کامیابی حاصل کرکے پرتگال اوپن کا فائنل اپنے نام کرلیا۔
|
|
| |
Governer KPK praised Amir Atlas
Governor KPK Engineer Shokat Ullah Khan has praised Amir Atlas being Squash Champion. Governor telephoned to Amir Atlas and said after 14 years we got a great news. Governor said Peshawar has always produced great Squash players. He has announced the ceremony in gratitude of Amir Atlas after elections.
|
|
گورنر خیبر پختون خواکا عامر اطلس کو فون ، ایشین چمپئن بننے پر مبارک باددی
پشاور… گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان نے ایشین اسکواش چمپئن عامر اطلس خان کو مبارکباددیتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ گورنر شوکت اللہ نے عامر اطلس خان کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ چودہ سال بعدقوم کو ایک بڑی خوشی ملی ہے جس پر وہ ستائش کے مستحق ہیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ پشاور نے اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کو جنم دیا لیکن طویل عرصے سے پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا رہے تھے لیکن ایشین اسکواش چمپئن شپ جیتنے کے بعد اسکواش کھیل کوپاکستان میں پھر سے فروغ ملے گا۔ گورنر شوکت اللہ نے عامر اطلس خان کے اعزاز میں گورنر ہاوٴس میں تقریب کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جو عام انتخابات کے بعد منعقد کی جائے گی۔
|
|
| |
IPL 6: Pune Warriors beat Chennai Super Kings
CHENNAI: Pune Warriors bowlers kept their cool during SLOG forth the shocked title contenders Chennai Super Kings thorough beating them by 24 runs in League Twenty 20 at the MA Chidambaram Stadium in Chennai on Monday. Having managed 159 for five in 20 overs, courtesy Aaron Finch 67 and peak end Steven Smith, the Pune bowlers put on a show worthy to keep a leash on a ledge CSK formidable line-up by restricting them to 135 for eight.
While the second victory of the Pune, in five games, the second CSK tasted defeat at home after losing to Mumbai Indians in their opening game of the lung.
While Rahul Sharma (1/24) was brilliant in the middle overs, speedster Ashoke Dinda (2/34) bowled a 18 ° brightest, in which he not only gave away only four runs but also removed by Mahendra Singh Dhoni off 'equation.
|
|
انڈین پریمیئر لیگ: پونے واریئرز نے چنئی سپرکنگز کو ہرادیا
چنئی … انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں پونے واریئرز نے چنئی سپر کنگز کو 24 رنز سے ہرادیا۔ چنئی میں پونے واریئرز کو ایرون فنچ اور روبن اتھپا نے 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، ایرون فنچ نے 67رنزکی شاندار اننگز کھیلی، اتھپا 27 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسمتھ نے بھی خوب بیٹنگ کی، 39 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 159 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کی۔ چنئی کی جانب سے مورس اور براوو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں دھونی الیون شروع سے لڑکھڑاگئی، مرلی وجے اور بدری ناتھ کچھ دیر کریز پر ٹھہرے مگر بڑی اننگز نہ کھیل سکے، وجے 24 اور بدری ناتھ 34 رنز بناپائے۔ رویندرا جڈیجہ کی اننگز بھی 27 رنز پر ختم ہوگئی ، چنئی سپرکنگز مقررہ اوورز میں 135 رنز بناسکی یوں پونے نے میچ 24 رنز سے جیت لیا۔
|
|
| |
Rajasthan Royals beat Kolkata Knight Riders by 19
JAIPUR: Rajasthan Royals beat Kolkata Knight Riders by 19 runs at Sawai Mansingh Stadium, Jaipur.
Chasing 145 for victory KKR were all out for 125 runs.
Defending a total of 144 aa, Royals `pace attack as a whole played a tank with KKR for 125 in 19 overs.
Only Eoin Morgan tried gutsy 51 off 38 balls (3x4, 3x6), but didn `t get support from the other end.
Royals `trick plays on suture line in Sawai Mann Singh worked wonderfully as a veteran home workhorse Siddharth Trivedi (3/23) and little-known young Jharkhand boy Rahul Shukla (2/28) took top-half opposition to pave the way for an easy victory.
|
|
راجستھان رائلز نے کول کتہ نائٹ رائیڈرز کو 19رنزسے ہرادیا
ممبئی …انڈین پریمیر لیگ 2013ء،راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 19رنزسے ہرا دیا۔شاہ رخ کی ٹیم 125رنزپرڈھیرہوگئی،مورگن کی شاندار ففٹی ،آئی پی ایل راجستھان رائلز نے کنگ خان کی کول کتہ نائٹ رائیڈرز کاکام تمام کردیاراجستھان رائلز نے 144رنزاسکورکیے۔بریڈ ہوج 46رنزبناگئے۔جواب میں کول کتہ کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئیِ ،اوئن مورگن کی ففٹی بھی ضائع ہوگئی۔تری ویدی اورکوپرنے 3,3 کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا۔
|
|
| |
IPL 6: Kolkata Knight Riders vs Delhi Daredevils
NEW DELHI: Kolkata Knight Riders began their title defense on certain notes, because comfortably defeated Delhi daredevils six goals in the opening meeting of the sixth edition of the Indian Premier League today.
Clinical KKR bowling effort saw a slight limit daredevils 128 in 20 overs and then chased down the runs with eight balls to spare at Eden Gardens strip, where it was difficult batsmen score freely.
Mystery spinner Sunil Narine with brilliant figures of 4/13 daredevils kept under tight leash, while Skipper Gautam Gambhir these useful 42 held defending champions' run-chase on the track.
|
|
آئی پی ایل: آج کولکتا نائٹ رائیڈرز اور دہلی ڈیئرڈیولز مدمقابل
بنگلور…انڈین پریمئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا میچ آج کولکتا نائٹ رائیڈرز اور دہلی ڈئیرڈیولز کے درمیان ہوگا، جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔ بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان کی دفاعی چمپئن کولکتا نائٹ رائیڈرز اوردہلی ڈئیرڈیولز مدمقابل ہوں گی۔ اس میچ میں دہلی کے کپتان مہیلا جے وردھنے کے ساتھ ساتھ وریندر سہواگ ڈیوڈ وارنر اور مورنے مورکل ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ کولکتا کے پاس کپتان گوتم گمبھیر، اوئن مورگن اور بریٹ لی جیسے ہتھیار ہیں۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔
|
|
| |
Pakistan win 2nd ODI against South Africa
CENTURION: Pakistan fast bowler Mohammad Irfan on Friday, the second one-day international against South Africa to set up a six-wicket win was a devastating opening spell of four wickets.
A tall left-armer Irfan South Africa as well as the four took a career-best 44 to 33 seven-action action were bowled out for 191 in a match reduced to a side.
Pakistan captain Misbah-ul-Haq not out 57, making his side's chase, anchor, spare 4.4 has achieved victory with the action.
125-run win in Bloemfontein last Sunday in South Africa cruised to victory in the five-match series leveled at 1-1.
Irfan from South Africa fell under attack, but a violent storm struck the ground five to 62, and about two-and-a-half-hour stoppage is caused recovered to reach 177 for seven after 38.4 overs.
South Africa bowled with four balls to spare the last three wickets for 12 runs, losing the revised quota 44 overs failed to see outside.
|
|
پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ون ڈے جیت لیا
سنچورین…محمد عرفان کی تباہ کن بولنگ اور مصباح الحق کی قائدانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ سنچورین میں پاکستان کی فتح کے ساتھ پانچ میچز کی سیریز ایک۔ ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک پر جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی پیسر محمد عرفان نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاتے ہوئے میزبان کپتان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔ عرفان کے تباہ کن اسپیل کی بدولت ساؤتھ افریقا کی آدھی ٹیم 62 کے ا سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ فرحان بہارالدین اور روبن پیٹرسن نے کچھ مزاحمت کرکے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ فرحان اٹھاون اور پیٹرسن چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بارش کی وجہ سے کھیل کو چوالیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا لیکن پروٹیز پھر بھی پورے اوورز نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم چار گیندوں قبل ایک سو اکیانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عرفان نے چار جبکہ جنید خان ، سعید اجمل اور محمدحفیظ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوا ب میں پاکستانی ٹیم 69 رنز پر تین کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی، ناصر جمشید دس، محمد حفیظ اکتیس اور کامران اکمل اٹھارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایسے میں کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور یونس خان کے ساتھ چوتھی اننگز کیلئے 62 رنزجوڑے ، یونس خان بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد پروٹیز مزید کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے، یوں مصباح اور شعیب ملک نے پاکستان کو ستائیس گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرادیا۔ مصباح الحق ستاون اور شعیب ملک پینتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ایک۔ ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
|
|
| |
South Africa won second test by four wickets
CAPE TOWN: Pakistan lost the three-test series after South Africa recorded its second consecutive victory by four wickets Newlands here Sunday.
Chasing 182, South Africa completed their victory before the end of the fourth day, losing six wickets.
For South Africa, Hashim Amla led all scorers with 58, while AB de Villiers made 36 and captain Graeme Smith scored 36.
Off-break bowler Saeed Ajmal bagged four wickets for 51 runs to finish the match figures of ten for 147. This was his third wicket haul in ten Test cricket.
However, South Africa's Robin Peterson won the Man-of-the-Match for his allround performance and made a valuable 84 in the first innings and five wickets in the match.
South Africa, who won the first race by a huge margin of 211 runs in Johannesburg last week, lead the series 2-0 with the third and final Test to be played at Centurion on February 22.
|
|
جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح یاب ،سیریز بھی جیت لی
کیپ ٹاؤن…جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو4وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2 صفر سے جیت لی ہے ۔کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے گئی اور پوری ٹیم 169رنز پرڈھیر ہو گئی،میزبان ٹیم نے 182رنز کا ٹارگٹ 6وکٹ پر حاصل کر لیا۔دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے4وکٹ حاصل کئے اور میچ میں مجموعی طور پر10وکٹیں حاصل کیں،عمر گل اور تنور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے آج دوسری نامکمل اننگز 100 چار کھلاڑی آوٴٹ پرشروع کی تو مصباح الحق 44 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے،پہلی اننگ کے سنچری میکراسد شفیق 19رنز بنا سکے جس کے بعد روایت کے ہاتھوں مجبور پاکستانی بیٹنگ لائن روایت کی دوہرانے پر مجبور ہو گئی اورپو ری ٹیم 169رنز بناکر ڈھیر ہو گئی فلینڈر نے چار،ڈیل اسٹین اور پیٹریسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا کو 182رنز کا آسان ہدف ملا جسے ہاشم آملا نے آسان تر بنا دیاانہوں نے 58رنز بنائے۔جنوبی افریقا نے ہدف چھ وکٹ پر حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز جیت لی۔
|
|
| |
Chile: Nadal defeated by Horacio Zeballos
PARIS: Novak Djokovic comfortably retained his world No.1 spot in the ATP, Frenchman Richard Gasquet as he returned to the top 10 after winning his second tournament of the year at the Open Sud de France on Sunday.
Former world No.1 Rafael Nadal remains in fifth position despite reaching the final of the ATP tournament in Chile as the top four remain the same, with Roger Federer, Andy Murray and David Ferrer also standing comeback attempt before the Spanish.
Horacio Zeballos that Argentina was ranked 73rd in the world, Nadal denied a fairytale finish to his tournament back, bringing a rare deliver Spanish clay court defeat 6-7 (2/7), 7-6 (8/6), 6 -4.
|
|
چلی اوپن ٹینس :نڈال کو شکست ،ٹائٹل ہوراسیو زیبالوس کے نام
وینا ڈیل مار، چلی …چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل ورلڈ نمبر 73 ارجنٹینا کے ہوراسیو زیبالوس( Zeballos Horacio )نے جیت لیا۔ فائنل میں 11 گرینڈ سلیم ونر رفیال نڈال کو شکست ہوئی۔وینا ڈیل مار چلی میں ہونے ہونے والا ایونٹ رفیال نڈال کا کم بیک ٹورنامنٹ تھا۔ سات مہینے ان فٹ رہنے کے بعد نڈال کسی پہلے competitive ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔لیکن فائنل میں ان کی پارٹی 73 ویں رینکڈ ہوراسیو زیبالوس نے خراب کردی۔ پہلے سیٹ میں نڈال نے اچھا کھیل پیش کیا اور سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا، لیکن دوسرے اور تیسرے سیٹ میں ہوراسیو زیبالوس نے شاندار کم بیک کیا۔ انہوں نے دوسرا سیٹ 7-6 جبکہ تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ 6-4 سے جیت کر اپنے کیریئر کی پہلی میجر ٹرافی اپنے نام کی۔
|
|
| |
First ODI: Pakistan A beat Afghanistan by 8 wicket
LAHORE: Afghanistan warming tour Pakistan had a losing start on Monday after falling to an eight-wicket defeat at the hands of the host team's second line.
"A" players led by Pakistan captain Shahid Afridi included Afghans out for a paltry 122 in 38.5 overs with the main resistance comes from Mohammad Shahzad who scored 33 and Javed Ahmadi who managed 23.
|
|
پہلا ون ڈے: پاکستان اے نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور … لاہور میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں پاکستان اے نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان اے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور 122رنز پر پوری ٹیم کو میدان سے باہر بھیج دیا،شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے 3، 3 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔ جواب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 2 وکٹوں پر ہی حاصل کرلیا، عمر اکمل نے 30 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
|
|
| |
Pakistan beat Cap Town Cobras by 10 wickets
CAPE TOWN: Pakistan left arm fast player Mohammad Irfan made a claim for a Test place and senior batsman Younis Khan plays itself out in the second and final day of a practice match against Cape Cobras team emerging in the Western Province Cricket Club on Monday.
Irfan followed his first innings haul of four for 20 with three for 20 as the home team, comprising players fans of the franchise of the Western Cape, were bowled out for 78.
|
|
سائیڈ میچ: پاکستان نے کیپ کوبراز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
ڈربن … پاکستان نے دورہ جنوبی افریقا کے سائیڈ میچ میں ایمرجنگ کیپ کوبراز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا ۔ دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز 176 رنز 6 آوٴٹ پر ڈکلیئرکردی، اسد شفیق 45 اور مصباح الحق 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کیپ کوبراز دوسری اننگز میں صرف 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عرفان نے دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ تنویر احمد، احسان عادل اور عبدالرحمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو 59 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
|
|
| |
Pakistan's 16-man squad to tour SA announced
LAHORE: Pakistan announced on Friday a 16-man squad for next month's three tests away series against South Africa.
Pakistan will open the tour with a lateral play Jan. 25 before playing three Tests, Twenty20s 2:05 to 1:00 dayers against South Africa on tour.
An independent team of more limited matches will be announced later.
T: Misbah-ul Haq (captain), Mohammad Hafiz Azhar Ali, Nasir Jamshed, Asad Shafiq, Younis Khan, Mohammad Irfan Sarfraz Ahmed, Umar Gul Junaid Khan, Ehsan Adil, Saeed Ajmal, Abdur Rehman, Haris Sohail, Faisal Iqbal, Taufiq Umar.
|
|
دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
لاہور … دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ناصر جمشید اور محمد عرفان کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں چیئرمین اقبال قاسم کی زیر صدارت ہوا جس میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، عمر گل، جنید خان، توفیق عمر، ناصر جمشید، اظہر علی، یونس خان، سعید اجمل، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عرفان، احسان عادل، عبدالرحمان، حارث سہیل، فیصل اقبال شامل ہیں۔ جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر تنویر احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے شروع ہوگا۔
|
|
| |
Pakistan beat India by four wickets in first ODI
Chennai: A constant Nasir Jamshed percent and a half-century classic by veteran Younis Khan Pakistan led to a six-wicket thrilling victory against India in the first one-day international here at the MA Chidambaram Stadium, Chepauk on Sunday.
Chasing a modest target of 228, Pakistan were under enormous pressure as they lost the first two wickets for just 21 runs on the board. Both wickets were to young pacer Bhuvneshwar Kumar.
Mohammad Hafeez was shot the ball first episode and then Azhar Ali was caught by Rohit Sharma.
But a 112-run third wicket partnership between Nasir and Jan made the easy target and Pakistan completed victory in 48.1 overs when Shoaib Malik hit Dinda limit.
Khan Younis did 58 of 60 balls. He was captured by Ashwin off Dinda.
Nasir Jamshed completed his second ODI hundred remained unbeaten on 101 while Shoaib Malik was 34 not out.
Previously, Mahinder Singh Dhoni leading from the front rescued his team problems. He made an unbeaten 113 from 125 balls with three sixes and seven fours.
Pakistan captain Misbah After-ul-Haq won the toss and elected to take the field in the game delayed by an hour due to rain in the morning, India had a disastrous start when their top order batsmen could not resist against the fierce bowling by Junaid and Irfan.
First out was the veteran batsman Virender Sehwag to be clean bowled by Junaid in the room again. He made only four and India were 17 for one.
Then his partner Gautam Gambhir was also shot, but this time by Irfan in the same score in more than five years.
Two races later, as most batsman Virat Kohli departed without opening his account. as his stumps uprooted Junaid
Dashing batsman Yuvraj Singh could not stay at the crease and he was also shot by Junaid clean by just two runs and four wickets India lost by only 20 runs.
Later, Rohit Sharma was brilliantly caught at slip by Mohammad Hafeez Junaid third of four people and India reeling at 29-5.
So, Rohit Sharma and Dhoni came to the rescue and see India batted steadily to reach 100 in 30 overs but only runs after Sharma was bowled by spinner Hafeez off 43.
He and Dhoni added 73 runs for the sixth wicket partnership.
Then with Ashwin (31 not out), Dhoni made 125 runs record by a non finish seventh wicket
Junaid claimed four for 43, while Irfan and Hafeez took one wicket each.
|
|
چنئی:پاکستان نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میں چار وکٹوں سے ہرادیا
چنئی…پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاص کرلی۔اس سے قبل چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم( چیپک) میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس پاکستان جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارتی ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جواب میں گرین شرٹس نے 48.1اوورز میں چار وکٹیں کھوکر228کا ہدف پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید101(ناٹ آؤٹ)،یونس خان 58اور شعیب ملک 34(ناٹ آؤٹ)قابل ذکر بیٹسمین تھے،جبکہ کپتان مصباح الحق 16رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کا بھی آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور صرف 21کے مجموعے پر دو ابتدائی کھلاری پویلین لوٹ گئے، تاہم اس موقع پر نوجوان بیٹسمین ناصر جمشید اور سابق کپتان یونس خان کے درمیان شاندار 122کی شراکت قائم ہوئی جس کے باعث میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوئی،ان دونوں کی شراکت سے میچ کے آخر تک بھارتی بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے اور میچ پر مکمل طور پر پاکستان کی گرفت قائم رہی۔بھارت کی جانب سے بھوینشور کمار نے دو جبکہ اشانت شرما اور اشوک ڈینڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب دوسراایک روزہ میچ کولکتہ میں 3جنوری کو کھیلا جائے گا۔
|
|
| |
Shoaib Malik and Muhammad Irfan in ODI Squad
AHMEDABAD: Mindful impressive road performances Shoib Malik and fast bowler Muhammad Irfan in the first T20 against India which led to the first T20 win over archrival Pakistan, both players have been included in the call for one-day , Geo News quoted sources as saying on Saturday.
Flamboyant Shahid Afridi Khan, Asad Ali and Ahmed Shehzad have been sent back to Pakistan after India leveled the series two games T20 in Ahmedabad on Friday.
|
|
شعیب ملک، محمدعرفان ون ڈے اسکواڈ میں شامل، آفریدی،اسد،احمد شہزادواپس
احمد آباد…شعیب ملک اورمحمدعرفان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیے گئے ۔دوسری جانب شاہد آفریدی ، اسد علی اوراحمدشہزادوطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
|
|
| |
|