|
|
|
|
|
|
Entertainment ( English News ) |
|
( Urdu News ) انٹرٹینمنٹ
|
|
Son of Shilpa Shetty was one year
Shilpa Shetty ravine son of a year gone and the birthday gift sports car Lamborghini have but just wait a real Lamborghini.
|
|
شلپاشیٹھی کندرا کے صاحبزادے ایک برس کے ہوگئے
ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کے صاحبزادے ایک برس کے ہو گئے ہیں اور انہیں سالگرہ کے تحفے میں اسپورٹس کار لیمبورگنی ملی ہے لیکن ذرا ٹھہرئیے یہ کوئی حقیقی لیمبورگنی نہیں،صرف کھلوناگاڑی ہے۔ 21مئی 2012کوممبئی میں جنم لینے والے ویان راج کندراکو ان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دادا اور نانا نے مل کر خصوصی طور پر بنوائی گئی ایک ننھی سی کھلونا لیمبورگنی سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی ہے ۔ واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن کی چہیتی صاحبزادی آردھیا بچن کوان کے ڈیڈی نے پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندارمنی کوپر تحفتاً دی تھی تاہم معروف بزنس مین راج کندرا اوربالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کا بیٹا ہونے کے باوجود ویان راج کندرا سالگرہ پر صرف کھلونا گاڑی ہی حاصل کر پائے۔
|
|
| |
X-Men Series 6th Version is ready to relapsed
X-Men Series 6th Version is ready to released.Hollywood science fiction blockbuster X-Men series 3D action film "The Wolverine" new trailer has been released. X-Men The Last Stand of the story Hugh Jack man Wolverine by extending the hero in Japan would probably where it will face the old enemy.
|
|
ایکس مین سیریز کی چھٹی فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار
نیویارک … ایکس مین سیریز کی چھٹی فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم ”دی وولورین“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی آگے بڑھاتے ہوئے وولورین میں ہیرو ہیو جیک مین یعنی لوگن جاپان پہنچے گا ، جہاں پرانے دشمن سے اس کا سامنا ہوگا۔ فلم کے ہدایت کار جیمز گولڈ مین ہیں جبکہ ہیرو ہیو جیک مین نے لورین ڈونر اور ہچ پارکر کے ساتھ مل کر فلم پروڈیوس کی ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور تھری ڈی فلم ”دی وولورین“ جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔
|
|
| |
Changli hai Song of Yamla Pagla Deewana 2 released
Changli hai Changli hai Song of Yamla Pagla Deewana 2 has released. The cast of the Yamla Pagla Deewana 2 Dharmendra, Sunny Deol, Bobby Deol, & Kulraj Randhawa.The first part of this movie had released in 2011.
|
|
لم ’یملا پگلا دیوانہ ٹو‘کے گانے’چھانگلی ہے چھانگلی ہے‘کی وڈیو منظرعام
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا اور اُن کے صاحبزادے سنی اور بوبی دیول ایک بار پھر کامیڈی ایکشن فلم Yamlaپگلا دیوانہ میں ساتھ دھمال مچانے آرہے ہیں ۔2011کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم Yamlaپگلا دیوانہ کے سیکوئل یم لا پگلا دیوانہ ٹو کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے"چھانگلی ہے چھانگلی ہے"کی وڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔کمار کے تحریر کردہ "چھانگلی ہے چھانگلی ہے یہ کڑی چھانگلی ہے "کے بولوں پر مبنی اس گانے کومعروف گلوکاروں میگا سنگھ اور شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں بوبی دیول اپنی ہیروئن کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ Yamlaپگلا دیوانہ ٹومیں دھرمیندرا،سنی دیول،بوبی دیول کیساتھ انو ملک،جانی لیور،انوپم کھیر، نیہا شرما اور کرسٹنا اکھیوااہم کردار ادا کررہے ہیں۔سنگیتا سون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دھرمیندرا نے خود پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک نوجوان موسیقار بھائیوں شاریب اور توشی نے کمپوز کیا ہے۔کامیڈی ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس سے پگلا دیوانہ ٹو رواں سال7جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
|
|
| |
Changli hai Song of Yamla Pagla Deewana 2 released
Changli hai Changli hai Song of Yamla Pagla Deewana 2 has released. The cast of the Yamla Pagla Deewana 2 Dharmendra, Sunny Deol, Bobby Deol, & Kulraj Randhawa.The first part of this movie had released in 2011.
|
|
لم ’یملا پگلا دیوانہ ٹو‘کے گانے’چھانگلی ہے چھانگلی ہے‘کی وڈیو منظرعام
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا اور اُن کے صاحبزادے سنی اور بوبی دیول ایک بار پھر کامیڈی ایکشن فلم Yamlaپگلا دیوانہ میں ساتھ دھمال مچانے آرہے ہیں ۔2011کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم Yamlaپگلا دیوانہ کے سیکوئل یم لا پگلا دیوانہ ٹو کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے"چھانگلی ہے چھانگلی ہے"کی وڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔کمار کے تحریر کردہ "چھانگلی ہے چھانگلی ہے یہ کڑی چھانگلی ہے "کے بولوں پر مبنی اس گانے کومعروف گلوکاروں میگا سنگھ اور شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں بوبی دیول اپنی ہیروئن کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ Yamlaپگلا دیوانہ ٹومیں دھرمیندرا،سنی دیول،بوبی دیول کیساتھ انو ملک،جانی لیور،انوپم کھیر، نیہا شرما اور کرسٹنا اکھیوااہم کردار ادا کررہے ہیں۔سنگیتا سون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دھرمیندرا نے خود پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک نوجوان موسیقار بھائیوں شاریب اور توشی نے کمپوز کیا ہے۔کامیڈی ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس سے پگلا دیوانہ ٹو رواں سال7جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
|
|
| |
Cat serving the dog
Normally cats and dogs are real enemy they always fights. Recently a video came out which a cat serving a dog.
|
|
شیر کی خالہ کتے میاں کی خدمت پر مامور
نیویارک… این جی ٹی…عام طور پر کتے بلیوں کی ازلی دشمنی کے نِت نئے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور جہاں بھی کتے اور بلی کا سامنا ہو تا ہے دونوں کے درمیان لڑائی ہونا لازمی سمجھا جاتا ہے۔یہ ویڈیو تو کچھ اور ہی کہانی پیش کر رہی ہے جہاں ایک ہی گھر میں رہنے والے اس پالتو کتے نے بیچاری بی مانو کو اپنی خدمت پر مامورکیا ہواہے ۔بی مانو عرف شیر کی خالہ اپنے سے دوگنی جسامت کے مالک کتے کی باقاعدگی سے ہاتھ پاؤں دباتی ہے اور خدمت کرتی ہے۔
|
|
| |
x-Man serires is ready to Smash out
Hollywood Block Buster X-Man series is ready again smash out at Box Office. Famous actor Jack man is playing the role of super hero Wolverine. Teaser trailer of the3-D action movie “The Wolverine” is being released. It is going to release on 24th July in all over the world, on 25th July in Australia and on 26th July in America.
|
|
ایکس مین سیریز کی چھٹی فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار۔۔
ہالی ووڈ…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو وولورین /لوگن بن گئے ہیں۔ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم "دی وولورین "کا نیا ٹیزرٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری جیمز مین گولڈ نے دی ہے۔ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی کو آگے بڑھاتے دی وولورین میں لوگن(ہیوجیک مین)جاپان پہنچے گا جہاں اُسکا سامنا اپنے پرانے دشمن سے ہوگا جبکہ اس فلم کو خود ہیو جیک مین نے لورین ڈونراور ہچ پارکر کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔ایکشن سے بھرپور یہ تھری ڈی فلم دی وولورین رواں سال24جولائی کو دنیا بھر میں ،25جولائی کو ہیو جیک مین کے ملک آسٹریلیاجبکہ26جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
|
|
| |
x-Man serires is ready to Smash out
Hollywood Block Buster X-Man series is ready again smash out at Box Office. Famous actor Jack man is playing the role of super hero Wolverine. Teaser trailer of the3-D action movie “The Wolverine” is being released. It is going to release on 24th July in all over the world, on 25th July in Australia and on 26th July in America.
|
|
ایکس مین سیریز کی چھٹی فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار۔۔
ہالی ووڈ…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو وولورین /لوگن بن گئے ہیں۔ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم "دی وولورین "کا نیا ٹیزرٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری جیمز مین گولڈ نے دی ہے۔ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی کو آگے بڑھاتے دی وولورین میں لوگن(ہیوجیک مین)جاپان پہنچے گا جہاں اُسکا سامنا اپنے پرانے دشمن سے ہوگا جبکہ اس فلم کو خود ہیو جیک مین نے لورین ڈونراور ہچ پارکر کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔ایکشن سے بھرپور یہ تھری ڈی فلم دی وولورین رواں سال24جولائی کو دنیا بھر میں ،25جولائی کو ہیو جیک مین کے ملک آسٹریلیاجبکہ26جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
|
|
| |
Saif&Me spending happy life: Kareena
Bollywood actress Kareena has said when she used to dress up, asks her husband Saif how she’s looking. She said both are living happy life, they spare time for each other in their busy schedule.
|
|
سیف اور میں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں،کرینا کپور
ممبئی…بالی وڈ اداکارہ کرینا کپور کہتی ہیں کہ وہبن سنور کر تیار ہوتی ہیں تو شوہر سیف سے پوچھتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں۔ایک بھارتی خبرایجنسی سے گفتگو میں کرینا کپورخان کا کہنا تھا کہ سیف اور وہ شدید فلمی مصروفیت کے باوجود ایک دوسرے کے لیے کچھ وقت ضرور نکالتے ہیں۔انھیں سیف کے ساتھ فلمی دنیا کی چکاچوند سے دور کسی ریسٹورنٹ میں ڈنر کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔کرینا نے کہا کہ وہ اکثر سیف سے پوچھتی ہیں کہ وہ کون سا لباس پہنیں اور تیار ہونے کے بعد ان کی رائے بھی لیتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں۔
|
|
| |
x-Man serires is ready to Smash out
Iron Man is ruling in Box Office of North America. It is on number 2 by earning 175.3 million dollar in a week. Avengers is at the top of Box Office. The way it is doing business, it can move to top.
|
|
نارتھ امریکن باکس آفس پر آئرن مین تھری کا راج
نیویارک … نارتھ امریکن باکس آفس پر آئرن مین تھری کا راج ہے۔فلم نے ساڑھے 17 کروڑ ڈالر کما لیے۔آئرن مین سیریز کی تیسری فلم امریکی باکس آفس پر 175.3ملین ڈالر کا بزنس کرکے پہلے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ اب تک پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز دی ایونجرز کے پاس ہے، اس نے پہلے ہفتے میں 20کروڑ 74لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے یہ رکارڈ قائم کیا تھا، تاہم جس طرح آئرن مین تھری کا بزنس چل رہا ہے، تجزیہ کاروں کا خیال ہے یہ دی ایونجرز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر ایکشن کامیڈی فلم پین این گین رہی جس کے 76لاکھ ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔
|
|
|
| |
Evil Dead top on US Box office
LOS ANGELES: restart horror classic "Evil Dead" slayed its rivals in its opening weekend, adding the North American box office with $ 26 million ticket sales, industry estimates showed Sunday.
"Evil Dead," transforming the iconic Sam Raimi's 1981 film about a group of friends hunted the demons in the woods, surpassing the Stone Age cartoon "The Croods," DreamWorks Animation's latest family crowd pleaser, which are $ 21 million.
Long-delayed sequel to "GI Joe: Retaliation '- an action fantasy film about an elite military unit starring Channing Tatum and Bruce Willis - fell from first to third place in the $ 20.5 million, according to Exhibitor Relations.
|
|
”ایول ڈیڈ“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمالیے
نیویارک…امریکی باکس آفس پران دنوں خوف اور دہشت کا راج ہے، رونگٹے کھڑے کردینے والی ڈراوٴنی فلم ایول ڈیڈ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمالیے۔ ایول ڈیڈ 1981 کی دھوم مچادینے والی فلم دی ایول ڈیڈ کا ری میک ہے۔ دہشت ناک مناظر سے بھرپور یہ فلم دیکھتے ہوئے سنیما میں کئی لوگ بے ہوش ہوتے ہوتے بچے۔ فلم ساز کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ایول ڈیڈ سیریز کی گزشتہ تین فلموں سے زیادہ خوفناک ہے۔ اینی میٹڈ فلم ”دا کروڈز“ 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر رہی۔ ایکشن فلم ”جی آئی جو ریٹیلی ایشن“ بھی اتنے ہی بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ تھری ڈی جراسک پارک ایک کروڑ 80 لاکھ آمدنی کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
|
|
| |
"A Good Day To Die Hard" Top on US Box Office
NEW YORK: The fifth film in the Bruce Willis "Die Hard" franchise scored the biggest box office action over the holiday weekend in the U.S., surpassing a love story "Safe Haven" which placed third in the period Friday-through-Sunday.
"A Good Day to Die Hard" Willis returns as John McClane tenacious hero joker, pulled in $ 25 million in U.S. theaters and Canada from Friday through Sunday, according to studio estimates.
The figure is expected to reach $ 40 million by Monday, Presidents Day in the United States.
"Die Hard" beat "Safe Haven", an adaptation of a novel by Nicholas Sparks that was intended to attract mates during the week of Valentine's Day. The film, starring Julianne Hough and Josh Duhamel, pulled in $ 21.4 million over three days.
Last weekend's box office winner, Melissa McCarthy comedy "Identity Thief", remained strong and finished in second place with $ 23.4 million.
|
|
آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ“ کا امریکی سینما گھرں پر راج
نیویارک…ڈائی ہارڈ سیریز کی نئی فلم ”آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ“ کے ایکشن نے سب کو اپنا دیوانہ بنادیا، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر ڈھائی کروڑ ڈالر کمالیے۔ سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور فلم ”آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ“ میں ایک بار پھر بروس ولِس جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ڈائی ہارڈ سیریز کی یہ پانچویں فلم 6 سال کے وقفے کے بعد آئی ہے۔ نقادوں کی رائے کے برعکس یہ فلم بروس ولس کے مداحوں میں خاصی پسند کی جارہی ہے۔ دوسرے نمبر پر مزاحیہ فلم ”آئیڈینٹٹی تھیف“ رہی، جس نے شائقین کے دل چرا کر 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر سمیٹ لیے۔ امریکی باکس آفس پر مقبول دوسری فلموں میں ”اسکیپ فرام پلانیٹ ارتھ“، ”وارم باڈیز“ اور ”بیوٹی فل کریچرز“ شامل ہیں۔
|
|
| |
Priyanka Chopra refuse to sing for Bollywood films
MUMBAI: Priyanka Chopra has refused to sing for Bollywood films. Priyanka said she had to sing, but was constrained by his contract.
Fans expect Priyanka who shot to fame after "My City" international singing his only play be disappointed.
According to Priyanka has to wait until his album is released before singing for Bollywood films. The video for her second single will be shot in a few months.
|
|
پریانکا چوپڑاکا بالی وڈ فلموں کیلئے گانے سے انکار
ممبئی …بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ فلموں کیلئے گیت گانے سے انکار کر دیا۔کہتی ہیں دل تو بہت چاہتا ہے کہ گاوٴں۔پر کیا کروں؟ کانٹریکٹ رکاوٹ ہے۔بین الاقوامی البم مائے سٹی کے لیے کچھ عرصہ قبل گانا گانے والی پریانکا کے بارے میں اب شائقین کو امید تھی کہوہ بالی وڈ کے لیے بھی گائیں گی،تاہم انہوں نے یہ کہہ کر مداحوں کے دلوں پر اوس ڈال دی کہ فی الحال تو ان کا میوزک لیبل کے ساتھ سمجھوتہ طے ہے۔اس لیے وہ بالی وڈ کے لیے کوئی گیت نہیں گا سکتیں۔مگر آس بھی بندھائی ۔کہا پوری خواہش ہے، بالی وڈ کی فلموں کے لیے بھی گاوٴں۔ پر اس وقت تک اجازت نہیں جب تک البم ریلیز نہ ہو جائے۔کچھ ماہ بعد دوسرے گانے کی وڈیو بھی ریکارڈ کرانی ہے، ابھی توجہ ادھر رکھنی ہے۔
|
|
| |
Bollywood actress Bipasha Basu 34th birthday today
MUMBAI: Bollywood actress Bipasha Basu has had Goa to celebrate her 34th birthday with her sisters and friends on Monday.
"Off to Goa with my friends and brothers for my birthday!" Bipasha wrote.
Bips ventured into Bollywood in 2001 with Abbas Mustan for 'Ajnabee' and the film won him the Filmfare Award for Best Female Debut.
Bipasha was a successful model before entering the film.
Apart from Hindi, she has worked in Telugu, Bengali and Tamil language films.
|
|
بالی ووڈ اداکاری بپاشا باسو آج اپنی34ویں سالگرہ منا رہی ہیں
ممبئی…این جی ٹی…اپنی قاتلانہ اداوٴں اور سحر انگیز آنکھوں سے لوگوں کو مسحور کردینے کی صلاحیت رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسوآج اپنی34ویں سالگرہ منارہی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہور بپاشا 7جنوری 1979 ء کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ صرف 17سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے والی بپاشا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز2001میں فلم" اجنبی"سے کیا۔اْس کے بعد بپاشا نے راز، جسم،فٹ پاتھ، نو انٹری،پھر ہیرا پھیری،کارپوریٹ،دھوم2،ریس،بچنا اے حسینو ، لمحہ اور”دم مارو دم“ ،پلےئرز،جوڑی بریکرز اور راز تھری جیسی مختلف موضاعات کی فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے اور اداکاری کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔بپاشا کی آنے والی فلموں میں اْ ن کی ہالی ووڈکی پہلی فلم Singularity، ریس2 ،آتما اور نو اینٹری میں اینٹری شامل ہیں جو اسی سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
|
|
| |
'Texas Chainsaw 3D' tops box office
LOS ANGELES: Slasher movie "Texas Chainsaw 3D" stole the top spot at the box office this weekend, driving "The Hobbit" for his three-week perch first estimates show Sunday.
The latest offering from the horror franchise, for the first time in 1974, but now in the 21st century 3D gore, raised $ 23 million in its opening weekend, the first of the new year, according to box office tracker Exhibitor Relations.
Not far behind in second place was brutal Quentin Tarantino Western "Django Unchained," which earned $ 20 million in its second week. The film, which has earned five nominations for the Golden Globes, is considered one of the major Oscars.
|
|
ہالی وڈکی نئی ہاررفلم” ٹیکساس چین سا “کاباکس آفس پرراج
لاس اینجلس…ہالی وڈکی نئی سسپنس ہاررفلم” ٹیکساس چین سا“ نے دوکروڑتین لاکھ ڈالرکابزنس کرکے باکس آفس پرقبضہ جمالیا۔ٹیکساس چین سا تھری ڈی اِس سیریزکی ساتویں فلم ہے،جس کی کہانی ایک پراسرارگھرکے گرد گھومتی ہے۔ایک خاتون اپنے آبائی گھرواپس آتی ہے،جہاں خوں آشام آدم خورکردارلیتھرفیس نمودارہوتاہے اور خوف ،دہشت اورسسپنس کانہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔ تشدداورقتل کے واقعات پرمبنی اِس فلم نے پہلے تین روزمیں دوکروڑتین لاکھ کابزنس کرلیاہے۔”دجنگو ان چینڈ “نے دوکروڑڈالرکمائے اوردوسرے نمبرپررہی جبکہ ”دی ہوبٹ این اَن ایکس پیکٹڈجرنی“ ایک کروڑپچھترلاکھ کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبرپررہی۔
|
|
| |
James Bond's Skyfall again top on U.S box office
LOS ANGELES: The James Bond blockbuster "Skyfall" snagged the top spot at the box office this weekend, beating animated adventure "Rise of the Guardians", estimates showed Sunday.
"Skyfall" was episode 23 of the spy thriller series, now starring Daniel Craig as 007, in $ 11 million in its fifth weekend in theaters, said industry tracker Exhibitor Relations.
Second place, with $ 10.5 million, was for "Rise of the Guardians", the latest offering from DreamWorks Animation, with Jack Frost.
After three weeks at number one, "The Twilight Saga: Breaking Dawn, Part 2", the fifth and final installment of the popular vampire series, was relegated to the third, taking in $ 9.2 million
"Lincoln" - starring Daniel Day-Lewis as the 16th U.S. president Abraham Lincoln - was a close fourth with $ 9.1 million.
|
|
امریکی باکس آفس پر ایک بار پھر جیمز بانڈ فلم اسکائی فال کا راج
نیویارک … امریکی باکس آفس پر اس ہفتے جیمزبانڈ 11 ملین ڈالر کا بزنس کرکے بازی لے گیا، رائز آف گارجینز دوسرے اور ٹوائی لائٹ تیسرے نمبر پر رہیں۔اس ویک اینڈ پر ایجنٹ زیرو زیرو سیون ایک بار پھر ٹاپ پر پہنچ گیا، اسکائی فال نے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالرکمائے۔ ایک کروڑ 5لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ رائزآف دی گارجینز امریکن باکس آفس پر دوسرے نمبرپررہی۔ تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ٹوائی لائٹ بریکنگ ڈان پارٹ 2 نے 92 لاکھ اور لنکن نے 91 لاکھ ڈالرکمائے جبکہ بالی ووڈ اداکاروں عرفان خان اور تبو کی ہالی ووڈ تھری ڈی مووی لائف آف پائے نے 83 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے ٹاپ 5میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔
|
|
| |
|