Wednesday, July 1, 2015
eNews.pk
Pakistan Live News, Daily Breaking News, Todays Latest Updates
Latest News Breaking News National International Sports Business Weather Entertainment Live News TV

Enews.pk

Bookmark site

eNews Pakistan Live News Updates in English eNews Pakistan Live News Updates in Urdu
( English News ) ( Urdu News )
New Zealand beat West Indies in World Cup match
In the fourth quarter match of ICC World Cup 2015, the New Zealand beat the West Indies by 143 runs. In Wellington West Pack Stadium match New Zealand won the toss and decided to bat. In this match between New Zealand Cricket Team and West Indies Cricket Team, the Martin Guptill scored by 237 Runs.
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا
سی سی ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کیریبئن بولروں کی خوب دھلائی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 393 رنز بنائے، مارٹن گپٹل نے ویسٹ انڈین بولروں کو ناکوں تلے چنے چبوا دیئے اور 152 گیندوں میں 21 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے، انہوں نے تباہ کن اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 237 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
 
Sohail Aman took command of the Pakistan Air Force
After the retirement of Air Chief Marshal Tahir Rafique Butt now Sohail Aman formally took command of the air force. The change of command ceremony was held in Pakistan Air Force (PAF) Headquarter where Sohail Aman took command of the Pakistan Air Force. The guard of honor was also presented to the outgoing Air Chief Marshal Tahir Rafique.
ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی
فضائیہ کے سبکدوش ایئرچیف طاہررفیق بٹ کے بعد ایئرچیف مارشل سہیل امان نے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔
ایئرہیڈکوارٹر میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایئرچیف طاہررفیق بٹ نے نئے چیف سہیل امان کو سینے اور کاندھے پر بیجز لگائے اور باقاعدہ طور پر فضائیہ کی کمان ان کے حوالے کی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اپنے الوداعی خطاب میں سابق ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی میں اپنا کردار کامیابی سے ادا کیا اور اس دوران پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہا جب کہ ٹیکنیکل تربیت پر انتہائی توجہ دی گئی ہے جس میں کئی ممالک کا تعاون بھی حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی رہنمائی کے بغیر خدمات انجام دینا ممکن نہیں تھا، ملک کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے جس کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
 
PCB seeks clarification from Moin Khan
The Pakistan Cricket Board (PCB) sought a clarification from Chief Selector Moin Khan over his visit to a casino ahead of the Pakistan-West Indies World Cup match held in Christchurch, New Zealand. PCB Chairman Shaharyar Khan is reportedly upset over the chief selector’s Moin Khan action. Moin Khan was appointed as the chief selector for the ICC World Cup 2015.
پی سی بی نے جوا خانے جانے پر معین خان سے وضاحت طلب کرلی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے جوا خانہ جانے پر چیف سلیکٹر معین خان سے وضاحت طلب کرلی۔ چیرمین پی سی بی شہریار خان چیف سلیکٹر معین خان سے شدید ناراض ہیں اور جوا خانہ جانے پر انہوں نے وضاحت طلب کرلی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ معین خان کو نیوزی لینڈ سے کسی بھی وقت واپس وطن بلایا جاسکتا ہے، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ایک رات قبل معین خان جوا خانہ گئے تھے اور اگلے ہی روز کالی آندھی کے خلاف قومی ٹیم کو 150 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے معین خان کا تقرر کرتے ہوئے انہیں ورلڈ کپ کے لئے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔
 
Cabinet meeting chaired by PM Nawaz Sharif
A meeting of federal cabinet headed by Prime Minister Nawaz Sharif is underway in Islamabad. The cabinet would review implementation of National Action Plan against terrorism and discuss overall law and order situation. The meeting will also discuss matters relating to economy, power and gas projects.
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں امن و امان سمیت دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں رانا بھگوان داس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔
 
Afghan President appreciated Pakistan peace effort
Afghan President Ashraf Ghani has said that Pakistan has been in the region for peace and his peace efforts are greatly appreciated. According to the foreign news agency in Pakistan and Afghanistan, Afghan President says, due to the major tragedy the two countries closer together, and the time has come for the two countries to work together to end terrorism to complete.
پاکستان کی قیام امن کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں، افغان صدر
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن اور مفاہمت کے لئے کی گئی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں رونما ہونے والے دو بڑے سانحات نے دونوں ممالک کو قریب کر دیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گری کے مکمل خاتمے کے لئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کی جانب سے خطے کے استحکام کے لئے کی گئی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جب کہ افغانستان کے دشمنوں کو اپنا دشمن قرار دینا قابل ستائش ہے۔
 
New Zealand beat Sri Lanka by 98 runs
The 2015 World Cup in the teams opening match of New Zealand defeated Sri Lanka by 98 runs. The city of Christ Church in New Zealand in the match New Zealand's oval ground higley has been a target of 332 runs. Corey Anderson was declared the best player of the match.
ورلڈ کپ 2015؛ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ کپ 2015 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز تھریمانے نے بنائے انہوں نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان انجیلو میتھیوز 46 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں دلشان 24، کمار سنگاکارا 39، دمتھ کرونارتنے 14، جیون مینڈس 4، نووان کلاسیکرا 10 اور رنگنا ہیراتھ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، ایڈم ملنے، ڈینئل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ اور کورے اینڈرسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین کارکردگی پر کورے اینڈرس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 
Army Chief Gen. Raheel Sharif's mother passed away
Mother of Cheif of Army Staff (COAS) General Raheel Sharif and Major Shabir Sharif Shaheed passed away in Rawalpindi. DG ISPR, major general Asim Saleem Bajwa in a message to his Twitter, confirmed that army Chief Gen. raheel Sharif's mother was sick. DG ISPR Asim Bajwa took to his Twitter account to announce the death and time of the funeral prayers.
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کر گئیں
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نشان حیدر میجر شبیر شریف کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ علیل تھیں اور اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرعلاج تھیں، آج علی الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد چکلالہ گیریژن میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین عصر کے بعد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ہو گی۔
 
Suicide bomber blows himself up near Rawalpindi
A suicide bomber blew himself up after being intercepted at a police check post in Wah Garden in Rawalpindi. The suicide bomber, who was on foot when he was stopped at the Sardar checkpost, had come on a bus from Peshawar to Rawalpindi. After being intercepted at the checkpost situated on Main G.T. Road, the bomber blew himself up.
راولپنڈی میں دہشتگرد نے پکڑے جانے کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
واہ گارڈن میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گرد نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے واہ گارڈن میں واقع چیک پوسٹ پر پولیس نے پشاور سے آنے والی مسافر بس کی تلاشی کے دوران ایک شخص کو مشکوک سمجھتے ہوئے بس سے نیچے اترنے کا حکم دیا، ملزم نے اترتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے اس کا تعاقب کیا تو بچنے کا کوئی راستہ نہ پاکر اس نے خود کو اڑادیا۔
 
Those involved in petrol crisis will not be spared
Prime Minister Nawaz Sharif has said that due to the severe petrol shortages the public faced many difficulties that's why all those responsible for the current petrol crisis will not be spared. In this media chaired by Prime Minister Nawaz Sharif, Federal Minister for Petroleum and Natural Gas Shahid Khaqan Abbasi, Finance Minister Ishaq Dar along with other officials are in attendance.
پیٹرول کا بحران پیدا کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے انہیں مشکل میں ڈالنے والے کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، سیکریٹری پانی و بجلی اور قائم مقام سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو حکام کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اوراس کا ہرصورت ازالہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اس بحران کا ذمہ دارنکلا اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
 
American drone attack in North Waziristan 6 kills
As a result of an American drone attack in tehsil Shawwal there were 6 people were killed. According to the sources American drone fire two missile at the house, which resulted in the house completely destroyed and there were 6 people were killed.
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک
تحصیل شوال میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے گاؤں شاہی خیل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے رواں سال کا یہ تیسرا ڈرون حملہ جس میں ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ہی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
 
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

All rights reserved.
1 | 2 | 3
GEO News Live | Express News Urdu Live | Express News Live | Dunya News Live | Dawn News Live | Waqt News live | Channel 5 News Live