|
|
|
|
|
|
International ( English News ) |
|
( Urdu News ) بین الاقوامی خبریں
|
|
fire in beach areas of California
In American State of California, fire is still not in control. Hundreds of fire birgades are trying to have control on the fire. It has reached to the residential areas. People has been moved to the safe places. More than 4 thousand houses are in danger. It is hoped that in coming 24 hours it would be controlled.
|
|
کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا
کیلیفورنیا…امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکاہے۔ سیکڑوں فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔2 روز قبل ساحلی جنگلات اور جھاڑیوں میں لگنے والی آگ اب رہائشی علاقوں کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کل سیکڑوں گھر خالی کرا کر رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ایک یونیورسٹی کا کیمپس بھی بند کیا جا چکا ہے لیکن اب بھی 4ہزار سے زائد مکانات خطرے میں ہیں۔ ایک آرمی بیس بھی اس آگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کیلیے 900 سے زائد فائر فائٹرز کی مدد کے لیے ایئر ٹینکر اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میں یہ آگ بجھا دی جائے گی۔
|
|
| |
NASA has revealed new photage of sun
American space station NASA has revealed new photage of sun, in which you can clearly see the solar blasts. In this photage due to electro-magnetic blasts, a big colorful ring is emerging out with the speed of 5 hundred km. in this photage colorful ultra violet movements are being shown.
|
|
ناسا نے سورج کی نئی فوٹیج جاری کردی
نیویارک…امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی نئی فوٹیج جاری کردی ہے جس میں شمسی دھما کو ں کے منا ظر کو بخو بی دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیومیں نظرآنے والے مناظر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سورج میں ہونے والے برقی مقناطیسی دھماکے کے نتیجے میں5سو کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک بڑا اور رنگین شعلہ برآمد ہوا۔ سورج کی سطح سے تقریباً 8لاکھ کلومیٹردور خلا میں وسیع پیمانے پر پھیلنے والے اس شعلے کو دائرے کی شکل میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ان مناظر میں ہرے،پیلے اور نیلے رنگوں سے بنتی الٹراوائلٹ حرکات سورج کی سطح کو مبہوت کن لینڈ اسکیپ کی شکل میں نمایاں کرتی نظر آرہی ہیں۔
|
|
  |
| |
Israel attack at Science Search Institute:Damascus
In Damascus, Israel fired rockets at Army search Institute of Science. There is no news of casualty in this attack. Israel has denied to discuss this. One day ago Israel attacked Syria. Yesterday they attacked a pack who were transporting the missiles and other weapons.
|
|
دمشق میں فوجی سائنسی تحقیقاتی ادارے پر اسرائیل کا راکٹ حملہ
دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی سائنسی تحقیقاتی ادارے پر اسرائیل نے راکٹ حملے کیے ہیں۔شام کا دارالحکومت دمشق کئی دھماکوں سے لرز اٹھا۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے شام کے ایک فوجی سائنسی تحقیقاتی ادارے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے نواح میں واقع ایک فوجی تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسرائیلی حکام نے شامی میڈیا کی خبر پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم اسرائیل نے گزشتہ روز بھی شام پر ایک حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو میزائل اور دیگر ہتھیار لے کر جارہا تھا۔
|
|
| |
Solar plane landed in Arizona
Solar plane landed in Arizona after 18 hours flight from California. Solar Impulse plane is being made by the help of engineers of Belgium. 12 thousand solar panels are fitted to this plane. It can fly to 28 thousand feet high with speed of 70 miles per hour. Its wings are light weighted and length is as jumbo jets wing. After this successful flight 4 more flights will go in America.
|
|
شمسی توانائی سے اڑنے والا جہازایری زونا پہنچ گیا
ایری زونا…شمسی توانائی سے اڑنے والاجہاز 18 گھنٹے مسلسل پرواز کرکے کیلی فورنیا سے ایری زونا پہنچ گیا”سولر امپلز“ نامی یہ طیارہ سوئٹزرلینڈ کے انجینئروں نے بیلجیم کے ماہرین کی تحقیقی معاونت سے تیار کیا ہے۔سورج کی روشنی سے چلنے والے اس طیارے پر 12 ہزار سولر پینل نصب ہیں۔ یہ طیارہ 28 ہزار فٹ کی بلند پر اور تقریباً 70 میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ اس کے پروں کی لمبائی جمبو جیٹ کے پروں جتنی ہے تاہم یہ وزن میں کئی گنا ہلکا ہے۔کیلی فورنیا سے ایری زونا تک کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد اس طیارے کی امریکا میں مزید 4 پروازیں کی جائیں گی۔
|
|
|
| |
Plane crash during air show in Spain
During the air show in Spain a plane was fell to crash. Pilot was flying HA-200 vantage plane of 1950 and was showing his stunts to the people and crashed. Pilot got killed in this accident.
|
|
اسپین:میڈرڈ میں ایئر شو کے درمیان طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
میڈرڈ…اسپین میں ہوا بازی کے شو کے دوران کرتب دکھانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔ہوا بازی کے شو کے دوران 34سالہ پائلٹ لاڈیسیلو 1950 کا وینٹیج HA-200 طیارہ اڑا کر حاظرین کو محظوظ کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ نیچے آتے وقت بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
|
|
| |
Indian Chinese forces are displaced from Himalya
Chinese and Indian forces are getting back from the disputed area of Himalaya. Tension between the both countries is being decreased due to this act. Few weeks ago forces of both countries were face to face, since 50 years it was the disputed area between both the countries. Both the forces are being displaced after the talk between the commanders of both countries.
|
|
چین اور بھارت نے ہمالیہ سے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے
نئی دہلی …بھارت اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے ہیں، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناوٴ میں کمی ہوئی ہے۔ چین اور بھارت میں50سال سے سرحدی تنازع ہے اور گزشتہ ہفتوں سے دونوں ملکوں کی فوج یہاں آمنے سامنے تھیں۔ ایک بھارتی اہلکار کے مطابق فوجیں دونوں ملکوں کے سرحدی کمانڈوروں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ہٹائی جارہی ہیں۔
|
|
|
| |
2 explosions in White House, sensation created
American news agency twitter account created thrill all over the world when a tweet regarding the injury of President Obama appeared. Later it came to know that it was twitter account which was hacked and the hacker sent the message.
|
|
وائٹ ہاوٴس میں 2 دھماکے، اوباما زخمی، خبر ایجنسی کے ٹوئٹ سے سنسنی پھیل گئی
واشنگٹن…امریکی خبر ایجنسی کے اس ٹوئٹ سے دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی کہ وائٹ ہاوٴس میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جن میں صدر اوباما زخمی ہوگئے ہیں۔ چند منٹ بعد معلوم ہوا کہ ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرلیا گیا تھا اور ہیکرز نے یہ جھوٹی خبر جاری کی تھی۔ اس کے بعد اے پی کا ٹویٹر اکاوٴنٹ بند کردیا گیا۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجکر 7منٹ پر اے پی کے ٹائٹر اکاوٴنٹ پر خبر جاری ہوئی کہ، وائٹ ہاوٴس میں دو دھماکے، صد ر اوباما زخمی۔ اس خبر کے چلتے ہی دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی اور صرف 2منٹ میں امریکی حصص مارکیٹ میں سو پوائنٹس کم ہوگئے جبکہ 20ارب روپے کے شیئرز فروخت کردیے گئے۔ چند منٹ بعد صورتحال واضح ہوئی اور سب کو معلوم ہوگیا کہ یہ حرکت ہیکرز کی تھی۔ اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی سنبھل گئی اور ٹوئٹر نے اے پی کا اکاوٴنٹ بند کردیا۔
|
|
| |
140 people died in Bangladesh
8 story building fell in Dhaka capital of Bangladesh, which caused death of 140 people. Hundreds of people are still under the building. There were almost 2 thousand people were in the building when it collapsed. Witnesses told that they felt like it was earth quack.
|
|
بنگلادیش :8 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاکتیں140 ہوگئیں
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکامیں 8 منزلہ عمارت گرنے سے مارے گئے افراد کی تعداد 140 ہوگئی ہے اور اب بھی سیکڑوں افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔زخمیوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ڈھاکاکے مضافاتی علاقے ساور میں رانا پلازہ گرنے سے سیکڑوں گھرانے اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے۔ ریسیکوعملے کا کہناہے کہ جس وقت بالائی منزل کی چھت گری اس وقت قریباً 2ہزار افراد اس بلڈنگ میں تھے جو نہ صرف رہائشی عمارت تھی بلکہ اس میں گارمنٹس فیکٹریاں اوربنک بھی تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں محسوس ہوا کہ جیسے شدید زلزلہ آگیا ہو۔ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں دیکھ کرجذبات پرقابو نہ رکھ سکے۔عمارت میں 5گارمنٹس فیکٹریاں تھیں جن میں زیادہ ترخواتین ملازم تھیں۔اورایک فیکٹری کے مالک نے تسلیم کیا کہ دوسری منزل پر دراڑیں پڑی ہوئی تھیں۔عمارت گرنے سے زخمی ایک ہزارسے زائد افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں امدادی سہولتیں ناکافی ہیں۔جن افرادکے پیارے تلاش کرلیے گئے انہیں کچھ سکھ کاسانس ملامگرجن کے عزیزاب تک ملبے میں دبے ہیں،ان پرغم کا پہاڑ ٹوٹا ہے۔عمارت میں کام کرنیوالے ملازمین میں سے کئی نے بلڈنگ میں دراڑیں پڑنے کی آواز سنتے ہی چھلانگیں لگادی تھیں جس کے سبب کوئی ہاتھ اور کوئی پیر سے معذور ہوا۔بعض افرادجان بچانے کی کوشش میں جان سے گئے۔بنگلادیش کی گارمنٹس فیکٹریوں میں حادثات عام ہیں۔ نومبر میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 112افرادہلاک ہوگئے تھے۔
|
|
| |
Will get responsible and punish them: Obama
WASHINGTON: President Barack Obama said Monday that the United States did not yet know who was responsible for explosion in the Boston Marathon, but vowed to find those responsible and punish them.
"We do not have all the answers yet," Obama said. "We do not know who did this and why," he added, suggesting that he believed the explosions were planned, but stopping to call them a terrorist attack.
"We get to the bottom of this.'ll Find who did this.'ll Find out why they did this," Obama said in a brief televised statement from the White House conference room.
"All the people responsible for all the groups responsible, feels the full weight of justice." "We will find who did this and we hold them accountable." The President of the United States was quick to make observations on the camera on explosions after being accused of being slow to respond to previous incidents, including a failed attack on a U.S. airliner over Detroit at the beginning of his first term.
It 'appeared on camera in just 15 minutes before the main evening television news network news, and after being informed of developments in Boston to FBI Director Robert Mueller and Homeland Security Secretary Janet Napolitano.
"Boston is a city hard and tough. So are its people," Obama said, adding that the Americans would say a prayer for the city on Monday.
|
|
ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، اوباما کا قوم سے خطاب
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ بوسٹن دھماکوں میں ملوث عناصر کو تلاش کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں صدر اوباما نے دہشت گردی کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا ابھی یہ نہیں پتہ کہ دھماکے کس نے کئے۔ لوگوں کو بھی اْس وقت تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہئے جب تک تمام حقائق سامنے نہ آجائیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ پوری گہرائی میں جائیں گے اور پتہ لگائیں گے کہ یہ کس نے کیا اور کیوں کیا۔ جو بھی شخص یا گروپ اس میں ملوث ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو جہاں ضروری ہوا وہاں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوسٹن میں صورت حال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ضروری وسائل بروئے کار لانے اور بوسٹن انتظامیہ کو متاثرین کی ہرممکن امداد اور تعاون کی ہدایت کی ہے۔
|
|
| |
U.S ready for talk with N. Korea: John Kerry
TOKYO: U.S. Secretary of State John Kerry on Sunday stressed the United States is willing to engage with North Korea as long as you endeavor to give up nuclear weapons.
He also promised Washington would protect its Asian allies against any acts of provocation by the North, but he said he wants a peaceful solution to the growing tension in the region.
"We are ready to get in touch, but we need (a) the appropriate time, the circumstance of the case," Kerry told a small group of reporters, adding that North Korea had to take steps toward giving its nuclear programs.
"They need to take some actions. Now, how many and how much I want to have a discussion with the folks back in Washington (about) ... but must act," he added.
The North has threatened for weeks to attack the United States, South Korea and Japan by new UN sanctions were imposed in response to its latest nuclear test weapons in February. Speculation has mounted the launch of a new missile or nuclear test.
|
|
امریکا شمالی کوریا سے مذاکرات کیلئے تیار ہے: جان کیری
ٹوکیو…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ ٹوکیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ قابل اعتبار اور بامقصد مذاکرات چاہتا ہے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے بامعنی اقدامات کرنے چاہئیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کا خطرناک ایٹمی میزائل پروگرام نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ شمالی کوریا کے اپنے عوام کے لئے بھی خطرہ ہے۔
|
|
| |
WikiLeaks to release more US diplomatic records
LONDON: Whistleblowing website WikiLeaks was published on Monday, more than 1.7 million U.S. diplomatic and intelligence documents from 1970, founder Julian Assange revealed.
This page has been compared various records, including cables, news reports and congressional correspondence and releases them into searchable form.
|
|
وکی لیکس آج مزید 17 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرے گا
لندن…وکی لیکس آج مزید 17 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرے گا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وکی لیکس آج مزید 17 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرے گا۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے مطابق آج جاری کی جانے والی دستاویزات میں1970 کے سفارتی مراسلات، انٹیلی جنس رپورٹیں اور کانگریس کی خط وکتابت شامل ہیں۔
|
|
| |
Nort Korea approves nuclear attack on America
SEOUL: North Korea's army said on Thursday that it has final approval to launch 'merciless' military strikes on the United States, including the possible use of "excellence" of nuclear weapons.
In a statement published in the official KCNA news agency, the General Staff of the Korean People's Party Army (KPA) said it was formally informed Washington that America's reckless threats would be "broken ... cutting-edge smaller, lighter and diversified nuclear strike means".
"Ruthless operation (our) Revolutionary Armed Forces in this regard was finally examined and ratified," the statement said.
North Korea threatened a "pre-emptive" nuclear attack against the United States a month ago, and last week, the highest military command stores its strategic rocket troops to fight against the state of the strikes on the U.S. mainland and U.S. bases in Guam and Hawaii.
|
|
امریکا پر بے رحمانہ حملوں کی اجازت مل گئی: شمالی کوریا
پیانگ یانگ…شمالی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اْسے امریکا پر بے رحمانہ حملوں کی اجازت مل گئی ہے جن میں ایٹمی ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال بھی شامل ہے۔ دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا دھمکیاں دینا بند کرے، تاہم امریکا شمالی کوریا کی جانب سے دی گئی دھمکی کے بعد گوام میں میزائل نصب کرے گا۔ کورین پیپلزآرمی کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو باضابطہ طور پر مطلع کیا جارہا ہے کہ جارحانہ امریکی دھمکیوں کو جدید ترین چھوٹے ، ہلکے اور متنوع ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعے ناکام بنادیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شمالی کوریا کی فوج کے بے رحمانہ آپریشن کا تجزیہ کرنے کے بعد اس کی توثیق کردی گئی ہے۔ شمالی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ آج یا کل دھماکا خیز لمحہ تیزی سے قریب آرہا ہے۔ موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر کورین پیپلز آرمی پوری طاقت سے عملی فوجی جوابی اقدامات کرے گی۔ دوسری جانب امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا دھمکیاں دینے سے باز رہے اور اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے۔
|
|
| |
Global arms trade treaty to officially approved
New York: United Nations General Assembly approved the first global agreement on the regulation of international trade in conventional arms, UN News Centre said.
Resolution containing the text of the treaty was approved by 154 "yes" vote by a majority of 97 votes in favor to pass the necessary text.
This document has received strong support from the majority of UN member states during the final conference of the UN treaty on the arms trade last Thursday. The treaty, which requires unanimous approval was blocked by three countries - Iran, Syria and North Korea.
Three countries, who previously criticized the draft agreement as "unbalanced" and gives the advantage of the world's largest arms exporters, voted against it during the General Assembly vote, while 23 countries abstained, including two major global arms exporters, Russia and China.
USA, the world's largest arms merchant account for more than 40 percent of global conventional arms transfers, with annual revenues estimated at more than $ 28 billion, voted in favor of the agreement.
|
|
اسلحے کی تجارت کو باضابطہ بنانے کیلئے عالمی معاہدے کی منظوری
اقوامِ متحدہ…اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہتھیاروں کی بین الاقوامی تجارت کو قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں لانے کے لئے پہلے عالمی معاہدے کی منظوری دے دی۔ جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے دوران 154 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ ایران ، شمالی کوریا اور شام نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ پاکستان نے قرارداد کے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ روس ،چین ،بھارت اور انڈونیشیا سمیت 23 ممالک کے نمائندے غیر حاضر رہے۔ معاہدے کا مقصد روایتی اسلحے کی عالمی تجارت کو ضابطوں کے تحت لانا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق روایتی اسلحے کی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 80 ارب ڈالر ہے۔ نیا عالمی معاہدہ کسی بھی ملک میں دستیاب اسلحے کے اندرونِ ملک استعمال پر لاگو نہیں ہوگا لیکن اس کے تحت حکومتیں روایتی ہتھیاروں اور پرزہ جات کی منتقلی سے متعلق قانون سازی کرنے اور ہتھیاروں کے تاجروں سے قوانین پر عمل کرانے کی پابند ہوں گی۔
|
|
| |
UN calls on Taliban to join peace process
KABUL: United Nations envoy in Afghanistan on Wednesday called on the Taliban to join the peace process that most of NATO combat troops prepare to leave the country by the end of next year.
"My message to the insurgency is essentially a kind of long-term report: You are Afghans, care, I suppose, of their country, you care about the future of a peaceful stable country," Jan Kubis told a news conference.
He points out that "a strong motivation" for the uprising was the fight against international forces, Kubis said: "Please, take into account that this presence is coming to an end, and there will be no international fighting force at the end of 2014.
|
|
طالبان افغانستان کے استحکام کیلئے امن عمل میں شامل ہوجائیں،اقوام متحدہ
نیویارک.... اقوام متحدہ نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے استحکام کے لئے امن عمل میں شریک ہوجائیں۔کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے جان کو بس نے کہا کہ طالبان بھی افغانی ہیں ،انہیںچاہیے کہ وہ افغانستان کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔جان کوبس کا کہناتھاکہ آئندہ برس نیٹو فورسز افغانستان سے نکل جائیں گی۔انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ قطر اور طالبان کی جانب سے قطر میں ممکنہ طور پر دفتر کھولنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔
|
|
| |
Afghanistan: 20 including Taliban Commander killed
Kabul, Afghanistan: Afghan and NATO forces killed more than 20 insurgents in a joint operation in eastern Logar province, military officials said Wednesday.
The two-day operation that ended on Tuesday evening in the province Baraki Barak also killed a local Taliban commander, said provincial government spokesman Din Mohammad Darwesh.
Two civilians were wounded, Darwesh said. There were no immediate reports on possible Afghan and international victims.
|
|
افغانستان میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 20 عسکریت پسند ہلاک
کابل … افغانستان کے صوبے لوگر میں افغان اور نیٹو فورسز کے مشترکا آپریشن میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 20 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان دین محمد درویش نے ایک بیان میں بتایا کہ 2 روزہ آپریشن مشرقی صوبے لوگر میں کیا گیا۔ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 شہری بھی زخمی ہوئے۔ نیٹو نے آپریشن میں 24 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ اس دوران 2 مغوری افغان فوجیوں کو بھی چھڑالیا گیا۔
|
|
| |
|