|
Updated: August 13, 2025 |
Published: 2017-07-06 |
(eNews.pk) -
Samsung galaxy launched its cheapest refer bushed note 7.

Its price is 60 thousands which is 3o percent less than the prior models of Samsung.
Recently it is being sold in South Korea and four lack sets have been prepared yet.
It will be sold to other countries later.
|
|
جنوبی کوریا: سام سنگ نے گیلکسی نوٹ سیون کا ریفربشڈ ماڈل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی فروخت 7 جولائی سے شروع ہو جائے گی۔
ریفربشڈ نوٹ سیون کو گیلکسی نوٹ فین ایڈیشن (ایف ای) کا نام دیا گیا ہے جو گیلکسی نوٹ سیون کے استعمال شدہ حصوں اور غیر استعمال شدہ ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گیلکسی نوٹ سیون کی بیٹریوں میں ازخود آگ لگنے کے کئی واقعات کے بعد سام سنگ نے اس کی فروخت روک دی تھی۔
گیلکسی نوٹ سیون ایف ای کی قیمت 60 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو پہلے ماڈل کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہے۔ فی الحال اس کی فروخت جنوبی کوریا میں شروع کی جا رہی ہے اور ابتدائی طور پر صرف 4 لاکھ سیٹ ہی بنائے گئے ہیں تاہم دیگر ممالک کی فروخت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
سام سنگ نے اس موقع پر اپنے اینڈرائیڈ سافٹ ویئرکو بھی اپ گریڈ کیا ہے اور وہ ہوبہو گیلکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس جیسا ہے۔ گیلکسی نوٹ ایف ای میں بکس بی نامی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے ساتھ فنگر پرنٹ ریڈر اور آئی اسکینر بھی نصب ہے۔
سام سنگ نے اس موقع پر اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس مرتبہ بیٹری میں ایک سے زائد اضافی فیچرز رکھے گئے ہیں تاکہ صارفین کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے محفوظ رہیں۔
سام سنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ فین ایڈیشن بڑی اسکرین کے ساتھ انہیں دوبارہ نوٹ سیریز سے جوڑے گا تاہم بعض اندرونی خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ نوٹ سیون کی ناکامی کے باوجود سام سنگ گیلکسی نوٹ 8 ریلیز کرنے پر کام کر رہا ہے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Samsung new invention
|
|
Todays 10 Latest Health & Science News
|
|
صحت اور سائنس
|
|
|
14:53
|
اسلام آباد میں او پی ڈیز کی عارضی معطلی ختم ہوگئی
|
|
|
14:59
|
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے تھیلیسیمیا کےمریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے
|
|
|
12:37
|
چینی ماہرین کے مطابق گلابی آنکھیں بھی کورونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہیں
|
|
|
13:04
|
خون کے ٹیسٹ جو 50 قسم کے کینسر کی شناخت کرسکتے ہیں
|
|
|
15:17
|
.سکھر میں 23 زاۂرین کرونیوارس سے صحت یاب ہوگئے
|
|
|
11:05
|
پاکستانی انجینئر سستے پورٹیبل وینٹیلیٹر تیار کرلیا ہے۔
|
|
|
13:32
|
زیادہ ذہین افراد طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں
|
|
|
08:27
|
پانی سے سر میں درد کا علاج
|
|
|
07:00
|
یہ مگرمچھ ڈائنوسار سے بھی زیادہ خطرناک تھا!
|
|
|
09:11
|
برطانوی کمپنی نے اسمارٹ فون کو بطور پاسپورٹ استعمال کرنے پرکام شروع کردیا
|
|
Enews.pk