|
Updated: October 1, 2023 |
Published: 2017-07-07 |
(eNews.pk) -
Amazing strawberry in white color .

Its price is 10 doller or 1000 Pakistani rupees.
interested experiments have been held in Tokyo Japan for shielding fruit in the shape of heart or to grow rounded water melon.
Four years ago white strawberries were introduced in the markets of Japan.
A farmer Yaso Hato had started its growing in Saga. These strawberries are large in size. This is very rare fruit , it gets sold at the spot. Therefore its small packet price is 40$ or 4000 rupees.
|
|
ٹوکیو: جاپان میں دل کی شکل کے پھل ڈھالنے یا چوکور تربوز اگانے کے دلچسپ تجربات کیے گئے ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ وہاں سفید اسٹرابیریاں بہت مشہور ہورہی ہیں لیکن سونے کے بھاؤ ہی فروخت ہورہی ہیں۔
جاپان میں بہت سے ادارے سفید اسٹرابیریاں کاشت کررہے ہیں لیکن شیرو ہوسیکی کی اسٹرابیریاں جاپان میں زیادہ مشہور ہیں اور سب سے مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ ایک اسٹرابیری کی قیمت 10 ڈالر یا پاکستانی 1000 روپے کے لگ بھگ ہے۔ ان میں شیرو ہوسیکی کی اسٹرابیری کو سفید جوہر (وائٹ جیویل) کہا جاتا ہے۔
چار سال قبل جاپانی مارکیٹوں میں سفید اسٹرابیریاں متعارف ہوئی تھیں اور ایک اور کسان یاسوہیٹو ٹیشیما نے جاپانی علاقے ساگا میں ان کی افزائش شروع کی تھی۔ یاسوہیٹو کے مطابق اس نے کئی برس قبل مختلف اسٹرابیریوں کو ساتھ ملاکر ان کی مخلوط افزائش شروع کی جس میں اب کامیابی ملی ہے۔ اس کراس بریڈنگ سے بننے والی سفید اسٹرابیریاں عام سرخ اسٹرابیری سے بڑی ہوتی ہیں۔
اس کا ایک راز یہ ہے کہ اسٹرابیریوں کو دھوپ سے بچایا جاتا ہے جس سے ان کو سرخ رنگ دینے والے کیمیکل اینتھوسائنِن کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ لیکن اس میں مہارت حاصل کرنے میں بھی کئی برس لگ گئے۔ اب بھی صرف 10 فیصد اسٹرابیریاں سفید نکلتی ہیں جبکہ بقیہ پیلی اور زرد رنگ کی ہوتی ہیں۔ لیکن پوری طرح افزائش کے بعد دھوپ میں رکھنے پر ان کی رنگت سرخ نہیں ہوتی۔
یہ نایاب پھل ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتے ہیں اور ایک اسٹرابیری کی قیمت 10 ڈالر اور چھوٹے پیکٹ کی قیمت 40 ڈالر یا 4000 روپے ہوتی ہے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Amazing Strawberry In White Color
|
|
Todays 10 Latest Funny News
|
|
دلچسب اور عجیب و غریب خبریں
|
|
|
10:58
|
دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ جس کا وزن صرف دو گرام ہے
|
|
|
11:45
|
میوزیم سے وان گو کی قیمتی پینٹنگ چوری ہوگئی
|
|
|
11:13
|
چھوٹا ڈایناسور چیتے کی طرح دوڑتا ہے۔
|
|
|
10:59
|
ہندوستان میں پیدا ہونے والے نئے بچے کا نام کورونا رکھ دیا۔
|
|
|
10:53
|
استعمال شدہ پلاسٹک سے بنائی گئی دنیا کی الگ سڑکintr
|
|
|
10:46
|
دنیا کی سب سے ڈراونی بلی۔
|
|
|
13:08
|
انڈونیشیا میں 16 سالہ عاشق نے 71 سالہ محبوبہ سے بیاہ رچا لیا
|
|
|
06:01
|
مجرم پکڑنے والی خودکار روبوٹ کاریں متعارف
|
|
|
14:18
|
شادی کے روز ’ناگن ڈانس‘ دولہا کومہنگا پڑگیا
|
|
|
08:16
|
اسمارٹ فون ایپ سے آنکھوں کا علاج ممکن ہوگیا
|
|
Enews.pk