|
Updated: July 26, 2025 |
Published: 2014-05-14 |
(eNews.pk) -
The fast bowler of Pakistan Cricket Team Umer Gul talks with media in Lahore. And he says that the PCB suggest the captain of Pakistan Cricket T20 team. He says that PCB decided to make the captain of Pakistan Cricket T20 team. Now he unfit that's why he can't make the captain when he will be alright and perfect then he think about it. He says that Hafeez and Misbah are the good Captains.

|
|
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات كرتے ہوئے عمر گل نے كہا كہ قومی ٹیم كی كپتانی ایک اعزاز ہے اور كپتان مقرر كرنا پی سی بی كا كام ہے لیكن فی الحال میں كپتانی كے بارے میں نہیں سوچ رہا تاہم جب میں مكمل فٹ ہوجاؤں گا اور اپنی سابقہ فارم حاصل كرلوں گا تو پھر میری بھی كپتان بننے كی خواہش ہوگی کیونکہ جب كركٹر ریٹائر ہوتا ہے تو اس كے نام كے ساتھ سابق كپتان لكھا جانا فخر كی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ محمد حفیظ اور مصباح الحق نے اچھی كپتانی كی اور میں نے انہیں بہت سپورٹ كیا، اب بھی کرکٹ بورڈ سینئر یا جونیئر جس كھلاڑی كو بھی ٹو ٹوئنٹی کا كپتان بنائے گا اسے بھی سپورٹ كروں گا۔
عمر گل نے کہا كہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگنے والے تربیتی كیمپ میں تمام كھلاڑی محنت سے ٹریننگ كررہے ہیں جبكہ میں بھی بہت محنت کر رہا ہوں تاکہ فٹنس حاصل كرسكوں لیکن انجری كے بعد یكدم انٹرنیشنل كركٹ میں پرفارم كرنا مشكل ہوتا ہے، سری لنكا كے خلاف سیریز میں ماضی كی طرح كی پرفارمنس نہیں دے سكا تاہم میں نے اپنی فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل كرنے كے لئے سمر سیٹ كاؤنٹی سے كنٹریكٹ ہونے كے باوجود سمر كیمپ میں ٹریننگ كو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاكستان ٹیم كے ہر كھلاڑی كو آئی پی ایل اور بگ بیش جیسی كركٹ لیگز كھیلنی چاہئے اس سے ان كے تجربہ میں اضافہ اور پرفارمنس میں بھی بہتری آتی ہے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Umer Gul wants to been a captain
|
|
Todays 10 Latest Sports News
|
|
کھیلوں کی خبریں
|
|
|
13:10
|
کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی
|
|
|
10:59
|
آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا
|
|
|
14:21
|
قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے
|
|
|
10:05
|
ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی
|
|
|
10:01
|
اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا
|
|
|
13:17
|
یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا
|
|
|
12:21
|
انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے
|
|
|
11:30
|
یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا
|
|
|
08:59
|
کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا
|
|
|
13:10
|
شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
|
|
Enews.pk