Shia Ulema Council demands deweaponization of City

Updated: April 18, 2024 Published: 2013-03-04


(eNews.pk) - KARACHI: Shia Ulema Council (SUC) and other organizations have called for a targeted operation against banned outfits and deweaponize the metropolis.




Speaking at a press conference, leader Allama Nazir Abbas SUC reiterated Taqvi that the explosion was not the result of sectarian violence.
He said that the decision on the burial of the deceased should be made ​​after consultation with their heirs.
Taqvi added that the federal government and the Punjab government has been "political game" by accusing each other with condescension for terrorists.
Give ultimatum to the government on Thursday, he called for the immediate arrest of the culprits involved in the bomb city Abbas.









شہر کو اسلحے سے پاک کیا جائے: شیعہ مذہبی تنظیموں کا مطالبہ


کراچی…کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں دہشتگردی کے واقعے کے خلاف شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ مذہبی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور شہر کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کاؤنسل کے رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ شہر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، ملک میں کوئی شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں صرف دہشتگردی کا مسئلہ ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس بات کا حتمی فیصلہ لواحقین سے بات چیت کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں پنجاب حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتی ہے اور پنجاب حکومت کہتی ہے کہ وفاق پشت پناہی کرتے ہیں، سب اپنی سیاست کھیل رہے ہیں۔ رحمان ملک جواب دیں کہ انکے پاس کونسے فرشتے ہیں جو انہیں پہلے سے بتا دیتے ہیں کہ کیا ہونے والا ہے، کیا اداروں میں اتنی اہلیت نہیں کہ معلوم ہونے کے باوجود وہ دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہیں تو پھر جائیں تو جائیں کہاں۔ دھشت گرد پکڑے جاتے ہیں، سزائیں ہوجاتی ہیں لیکن رحمان ملک کہتے ہیں کہ انکی حکومت کی پالیسی نہیں کہ کسی کو سزائے موت دی جائے لیکن جب لوگوں کو انصاف اور حق نہیں ملتا تو لوگ تب سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو اسلحہ سے پاک کیا جائے،بے گناہ اہل تشیع زیر حراست افراد کو رہا کیا جائے، دھماکوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے جمعرات تک کا وقت دیتے ہیں۔
Post your comments regarding:
Shia Ulema Council demands deweaponization of City
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3