|
Updated: April 20, 2024 |
Published: 2017-07-07 |
(eNews.pk) -
OGRA declared a private oil company responsible of the incident of Ahmed pur sharqia.
OGRA has released an investigated report of the incedent of Ahmed pur Shurqia in which shell oil company is accused with the charge of one crore.
It has been ordered that 100 thousands per person for died and 5 hundred thousands per person for wounded will be given.
According to investigation report oil tanker was not according to standards. Shell company has not acted upon the rules of OGRA and Explosoze department . Besides this the fitness certificate of oil tanker was counterfeit and it was not according to technical standards . it was further told in a report that there should be a 5 axel tanker for carrying of 50 thousand liter oil. It was of 4 axel. At this occasion motorway police did not save the place of accident due to which native people gathered and started filling oil in their pots.
In this incident more than 200 people died and dozens were injured.
|
|
اسلام آباد: اوگرا نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
حقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیل کمپنی کا آئل ٹینکر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا، شیل کمپنی نے اوگرا اور ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کے قوانین بھی پورے نہیں کیے اس کے علاوہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا جب کہ آئل ٹینکر کسی بھی تکنیکی معیار کے مطابق نہیں تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ 50 ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے لیکن سانحہ کا باعث بننے والا ٹینکر 4 ایکسل کا تھا جب کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ نہ بنایا جس کے باعث مقامی آبادی جمع ہوئی اور تیل برتنوں میں بھرنا شروع کر دیا جس سے آگ لگی۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے تاہم عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائدافراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Private Company Is Responsible For The Incident of Shurqia
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk