|
Updated: March 29, 2024 |
Published: 2013-03-16 |
(eNews.pk) -
CENTURION: Pakistan fast bowler Mohammad Irfan on Friday, the second one-day international against South Africa to set up a six-wicket win was a devastating opening spell of four wickets.
A tall left-armer Irfan South Africa as well as the four took a career-best 44 to 33 seven-action action were bowled out for 191 in a match reduced to a side.
Pakistan captain Misbah-ul-Haq not out 57, making his side's chase, anchor, spare 4.4 has achieved victory with the action.
125-run win in Bloemfontein last Sunday in South Africa cruised to victory in the five-match series leveled at 1-1.
Irfan from South Africa fell under attack, but a violent storm struck the ground five to 62, and about two-and-a-half-hour stoppage is caused recovered to reach 177 for seven after 38.4 overs.
South Africa bowled with four balls to spare the last three wickets for 12 runs, losing the revised quota 44 overs failed to see outside.
|
|
سنچورین…محمد عرفان کی تباہ کن بولنگ اور مصباح الحق کی قائدانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ سنچورین میں پاکستان کی فتح کے ساتھ پانچ میچز کی سیریز ایک۔ ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک پر جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی پیسر محمد عرفان نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاتے ہوئے میزبان کپتان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔ عرفان کے تباہ کن اسپیل کی بدولت ساؤتھ افریقا کی آدھی ٹیم 62 کے ا سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ فرحان بہارالدین اور روبن پیٹرسن نے کچھ مزاحمت کرکے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ فرحان اٹھاون اور پیٹرسن چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بارش کی وجہ سے کھیل کو چوالیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا لیکن پروٹیز پھر بھی پورے اوورز نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم چار گیندوں قبل ایک سو اکیانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عرفان نے چار جبکہ جنید خان ، سعید اجمل اور محمدحفیظ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوا ب میں پاکستانی ٹیم 69 رنز پر تین کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی، ناصر جمشید دس، محمد حفیظ اکتیس اور کامران اکمل اٹھارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایسے میں کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور یونس خان کے ساتھ چوتھی اننگز کیلئے 62 رنزجوڑے ، یونس خان بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد پروٹیز مزید کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے، یوں مصباح اور شعیب ملک نے پاکستان کو ستائیس گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرادیا۔ مصباح الحق ستاون اور شعیب ملک پینتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ایک۔ ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
|
|
|
Post your comments regarding: Pakistan win 2nd ODI against South Africa
|
|
Todays 10 Latest Sports News
|
|
کھیلوں کی خبریں
|
|
|
13:10
|
کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی
|
|
|
10:59
|
آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا
|
|
|
14:21
|
قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے
|
|
|
10:05
|
ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی
|
|
|
10:01
|
اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا
|
|
|
13:17
|
یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا
|
|
|
12:21
|
انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے
|
|
|
11:30
|
یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا
|
|
|
08:59
|
کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا
|
|
|
13:10
|
شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
|
|
Enews.pk