|
Updated: August 3, 2025 |
Published: 2013-07-19 |
(eNews.pk) -
Larkahan : Children Hospital Larkana newborn baby has been kidnapped during load shading. The child’s father is accused of child abduction on ward staff while MS of hospital has blamed on child’s women relative.

|
|
لاڑکانہ… چلڈرن اسپتال لاڑکانہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران نومولود بچے کو اغوا کرلیا گیا۔ بچے کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بچے کے اغوا میں وارڈ کا عملہ ملوث ہے جبکہ ایم ایس نے رشتے دار خاتون کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ پولیس کے مطابق گوٹھ رتوکوٹ کے حسین بخش کے ہاں جمعرات کو بچے کی ولادت ہوئی، نومولود کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اسے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا لیکن رات دس بجے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران بچہ جھولے سے اچانک غائب ہوگیا۔ بچے کے والد حسین بخش نے الزام عائد کیاہے کہ آئی سی یو کا عملہ بچے کے اغوا میں ملوث ہے۔ انتظامیہ نے اسے صفائی کے بہانے باہر نکال دیا تھا۔ دوسری جانب چلڈرن اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صفی اللہ عباسی کا کہناہے کہ بچے کی دادی کے ساتھ جو رشتے دارخاتون تھی وہی ممکنہ طورپربچے کے اغوا میں ملوث ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Newborn baby kidnaps during load shading
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk