|
Updated: July 27, 2025 |
Published: 2013-02-08 |
(eNews.pk) -
Islamabad: NADRA has now developed a biometric system to prevention of illegal Sims. NADRA has sent the model of this system to all cellular companies and all other stakeholders and ask them to implement this system til February 28.

|
|
اسلام آباد … نادرا نے غیرقانونی سمز کی روک تھام کا نظام شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم تیار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام موبائل کمپنیاں سم اجراء کیلئے بائیو میٹرک سسٹم 28 فروری تک لگانے کی پابند ہیں۔ سرکاری ذرائع نے جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر نادرا نے موجودہ موبائل فون سمز کے اجراء اور پہلے سے موجود سمز کی ویری فکیشن کا نیا اور جدید بائیو میٹرک سسٹم کا ماڈل تیار کرلیاہے، اس سسٹم کے بارے میں نادرا حکام نے باقاعدہ طور پر موبائل فون کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بریفنگ دے دی ہے اور اس سسٹم کا ماڈل تمام کمپنیوں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے سمز کا دہشت گردی اور غیرقانونی کارروائیوں میں استعمال روکا جاسکے گا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی ٹی اے تمام موبائل کمپنیاں 28 فروری تک بائیو میٹرک سسٹم لگانے بھی ہدایات جاری کردی ہیں اور واضح کیا ہے کہ تمام کمپنیاں نیا سسٹم لگانے کی پابند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم کمپنیاں اپنی فرنچائز اور ڈسٹری بیوشن سینٹرز پر نصب کریں گی جبکہ ان کے ہیڈ کوارٹرز میں سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم بھی لگایاجائیگا۔
|
|
|
Post your comments regarding: NADRA has developed a Biometric System
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk