Musharraf arrested, granted 2-day transit remand

Updated: April 18, 2024 Published: 2013-04-19


(eNews.pk) - ISLAMABAD: Judicial Magistrate's Court on Friday granted former military leader Pervez Musharraf two days transit remand after being arrested on charges related to the confinement of more judges, officials said.




Section 6 of anti-terrorism is also added FIR against Pervez Musharraf.
The High Court in Islamabad on Thursday had ordered his arrest on his controversial decision to dismiss judges when he imposed a state of emergency in 2007.
E 'was the last humiliating blow to the retired general, in power from 1999 to 2008, who promised to "save" the troubled nation and competition May 11 vote after returning from four years of self-imposed exile.
"General Musharraf has been sent on a judicial remand of two days and he will remain at his farm," a spokesman for his party All Pakistan Muslim League said.
The court said his Chak Shahzad farm as sub-jail where he will be confined for the next two days.
An official at the Magistrate's Court in Islamabad has confirmed the order.
According to Geo news correspondent, Pervez Musharraf, along with his team of lawyers appeared before the court Judicial Magistrate Muhammad Shah Abbas today morning under strict protection. On this occasion, the lawyers chanted slogans against Musharraf.
Musharraf's lawyer has said the magistrate court to declare the court as his client the threats to his life. Musharraf expected in the premises of the court in the car and went to his residence after a while '.
The APML spokesman Muhammad Amjad said the magistrate had ordered Musharraf to appear before an anti-terrorism court in Rawalpindi after two days.
"Musharraf has surrendered before the court Friday morning," said Amjad, denying media reports that he had been arrested before going to court.
Musharraf entered the court wearing a traditional shalwar kameez and surrounded by police and paramilitaries.
His team said he would seek bail after the Supreme Court Friday.
Musharraf is also charged with conspiracy to assassinate PPP leader Benazir Bhutto in 2007 and the death of Akbar Bugti during a military operation in 2006. He had been granted bail on several occasions since his return home on March 24.









سابق صدر پرویز مشرف کا دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ دے دیا گیا


اسلام آباد… سابق صدرپرویزمشرف کا دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ دے دیا گیا، پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 6 بھی شامل کرلی گئی ہے۔سابق صدر کو دو روز کے اندر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس دوران انہیں ان کی رہائش گاہ چک شہزاد میں رکھا جائے جائے گا جسے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔ان کی گرفتاری مبینہ طور پر رات گئے پولیس اور مشرف کے وکلاء کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔جنرل ریٹائر ڈ پرویز مشرف کو آج صبح سخت حفاظتی انتظامات میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر وکلاء نے سابق صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے استدعا کی ہے کہ سابق صدر سیکورٹی بہت اہم ہے ، ان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں جوڈیشل کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پرویز مشرف نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فیصلے کا انتظار کیا تاہم وہ کچھ دیر بعد اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ چیف کمشنر کو لکھے گئے پولیس کے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ مشرف کی جان کوخطرہ ہے،گھرکوسب جیل قراردیاجائے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق صدر کے عدالت سے فرار ہونے کا نوٹس لیا۔ عدالت نے کہا کہ رجسٹرار نوٹ کے مطابق پرویز مشرف کو فرار ہونے میں ذاتی محافظوں نے مدد دی۔ عدالت سے فرار ہونا ایک الگ جرم ہے عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں انہوں نے پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کیا اقدامات کئے۔ جمعرات کو سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے ججوں کی گرفتاری یا انہیں نظر بند کرنے کا ذاتی طور پر حکم نہیں دیا بلکہ یہ انتظامیہ کا اقدام تھا جو وزیر اعظم اور کابینہ کی سفارش پر اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ججز کو گھروں میں نظر بند نہیں کیا گیا بلکہ خار دار تاریں لگا کر انہیں سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر 11 اگست 2009ء کو پرویز مشرف کیخلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ مدعی مقدمہ چوہدری محمد اسلم گھمن کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 3 نومبر 2007ء کے پرویز مشرف کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا عدالتی نظام تباہ ہوا جس سے نہ صرف وکلاء برادری اور عوام الناس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی بھی بدنامی ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو غیر قانونی، غیر اخلاقی پی سی او کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 60 ججوں کو معزول کر کے انہیں گھروں میں نظر بند کر دیا اور انہیں ساڑھے پانچ ماہ تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔ لہٰذا پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سول جج اسلام آباد محمد عباس شاہ نے 18 دسمبر 2012ء کو پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیدیا تھا۔
Post your comments regarding:
Musharraf arrested, granted 2-day transit remand
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3