|
Updated: April 18, 2024 |
Published: 2013-03-20 |
(eNews.pk) -
LONDON: Malala Yousafzai, to receive an education campaign for the rights of girls have been attacked by the Taliban from Pakistan for the 15-year-old girl, was able to go to school today for the first time since October 2012, has been hit.
Malala, the first day back at school today Edgbaston High School for girls, attended the meeting. He joined Year 9 girls to choose GCSE subjects in preparation for him to be working with a full curriculum.
Speaking today, Malala said: "I'm going back to school today, I was excited about my dream world provides the main opportunity for all the girls want it I'm so Pakistan, I miss my friends, but I'm looking for .. teachers meeting and making new friends here in Birmingham."
|
|
برمنگھم....ملالہ اب برمنگھم میں علم کا سفر طے کرے گی ،ملالہ یوسف زئی نے برمنگھم کے اسکول میں داخلہ لے لیا۔ملالہ کا کہناہے کہ پڑھائی جاری رکھنے کا خواب پورا ہوگیا، زندگی کو داو پر لگا کر علم کی شمع کو دور دور تک پھیلانے والی لڑکی ملالہ یوسف زئی اب برمنگھم میں علم کا سفر طے کرے گی۔ اپنے ہی ملک میں دوسروں کے لیے علم کا سفر آسان بنانے والی ملالہ کے لیے تعلیم کی کتنی اہمیت ہے کہ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پردیس میں تعلیمی سلسلہ شروع ہونے پر خوش ہے۔ملالہ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے جب میں دوبارہ اسکول جانا شروع کررہی ہوں۔ آج میرے پاس میری کتابیں میرا بستہ میرے پاس ہے اور میں دوبارہ سے تعلیم حاصل کروں گی۔ اپنے دوستوں اور اساتذہ سے بات کروں گی۔۔ میرے خیال میں میری زندگی میں اس سے زیادہ اہم دن کوئی اور نہیں ہوسکتا۔امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد ہونے والی ننھی سی لڑکی دنیا بھر کا علم حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اپنے والد کے ساتھ گلابی بستے میں اسکول آنے والی ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔میں سیاست ، سماجی حقوق اور قانون کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ سیکھوں کس طرح دنیا میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے اور میں کس طرح دنیا میں خوشی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرسکتی ہوں۔
|
|
|
Post your comments regarding: Malala Yousafzai entered the Birmingham School
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk