|
Updated: September 2, 2025 |
Published: 2013-07-13 |
(eNews.pk) -
Karachi : Included 96 police man, 1500 peoples has killed in Karachi city during the first 6 months of this year.

|
|
کراچی…سال کے چھ ماہ گزرے ہیں، کراچی میں قتل کیے گئے افراد کی تعداد پندرہ سو ہوگئی ہے، ان میں 96 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سال 2013 کا آغاز خوف کے سائے تلے ہوا کیونکہ گزشتہ سال 2400کے لگ بھگ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ جنوری 2013میں 249افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ فروری جو سال کا سب سے چھوٹا مہینہ ہوتا ہے اس ماہ بھی 219افراد کو قتل کر دیاگیا۔ مارچ سب سے خونریز مہینہ رہا جس میں 260افراد گولیوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اپریل 213افراد کی جان لے کر رخصت ہوا۔ مئی میں 226افراد لقمہ اجل بنے۔ جون میں 236افراد کی جان گئی جبکہ جولائی میں اب تک ایک سو سے زائد افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔ اب تک متحدہ قومی موومنٹ کے 135کارکنان اور رہنماؤں کو نشانہ بناکر قتل کیا جاچکا ہے۔ دوسرے نمبر پر پولیس اہلکار ہیں جن کی تعداد 96ہے۔ 86افراد ایسے ہیں جن کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے اور انھیں فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل کیا گیا، اہلسنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے 55افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے 24 اور سنی تحریک کے 23کارکنان کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 17اہلکاروں کو کیا جاچکا ہے۔ جماعت اسلامی کے 12، پیپلز پارٹی کے 9اور مسلم لیگ ن کے 8 کارکنان کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔ تاہم تقریبا ایک ہزار افراد ایسے ہیں جن کا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے، انھیں کس جرم میں موت کی نیند سلادیا گیا شاید اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
|
|
|
Post your comments regarding: Karachi :1500 killed in 6 months
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk