|
Updated: July 17, 2025 |
Published: 2013-07-19 |
(eNews.pk) -
Karachi : Two accused arrested in Justice Baqir Muqbol murder has presented on media by police, police has also recorded confessional statement.

|
|
کراچی…کراچی میں جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں گرفتار کئے جانے والے 2 ملزمان معاویہ لغاری اور ابوبکر کو پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، دونوں ملزمان نے حملے کی پلاننگ، ساتھیوں کے نام اور کردار کے بارے میں پولیس کو اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروایا۔ جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کے ماسٹر مائینڈ بشیر لغاری کے گھر سے ساتھ گرفتار ہونے والے بیٹے معاویہ لغاری اور گلستان جوہر کے علاقے سے پکڑے جانے والے ساتھی ابو بکرکو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، دونوں ملزمان نے پولیس کو اپنا اعترافی بیان دیا۔ اس دوران میڈیا کے نمائندے اور وفاقی حساس ادارے کے افسران بھی موجود تھے، ملزمان نے حملے کے حوالے سے منصوبہ بندی،طریقہ واردات اور ہر کردار کے کام کے حوالے سے بتایا، ملزمان نے بتایا کہ دھماکے کے لئے استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل خدا کی بستی کے پاس سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی،ملزمان نے مزید بتا یا کہ بشیر لغاری نے جسٹس مقبول باقر پر حملہ کر نے کا پلان اپنے ہی گھر پر تیار کیا تھا اور جب جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر حملہ ہو گیا تو بشیر لغاری نے حملہ کرنے والوں کو شادی مبارک کا پیغام بھی دیا،گرفتار ملزم ابو بکر نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول سے بٹن دبا کر دھماکہ اس نے خود ہی کیا تھااور اس کا نام قرعہ اندازی میں نکلنے والی پرچی میں نکلا تھا، ملزمان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتا یا کہ دھماکے میں استعمال ہو نے والی موٹر سائیکل کے سلینسر، ٹنکی اور لائٹس میں بارود رکھا گیا تھا،ملزمان نے مزید اعتراف کر تے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے ماڑی پور روڈ پر ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اوران کے دواسکول کے بچوں کو بھی گاڑی پر فائرنگ کرکے نشانہ بنایا تھا، اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ امیر شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ بشیر لغاری ہی جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کا ماسٹر مائینڈ تھااور پولیس ٹیم نے اپنا کام پیشہ وارانہ مہارت اور دیانت داری کے ساتھ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کے اہل خانہ کوبشیر لغاری کے کاموں کے حوالے سے معلومات نہ ہوں،انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمان کے گروہ نے ایم کیو ایم کے رہنماء حیدرعباس رضوی کو نشانہ بنانے کا پلان بھی بنا رکھا ہے،ملزمان نے حیدر عباس رضوی کو نشانہ بنانے کے لیے پلاننگ بھی بشیر لغاری کے گھر پر کی تھی۔ سرجانی ٹاؤن آپریشن میں پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی تھی۔
|
|
|
Post your comments regarding: Justice Baqir murder 2 arrested bring on media
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk