|
Updated: August 14, 2025 |
Published: 2014-05-14 |
(eNews.pk) -
The interference of Big three is very humbled for Cricket future. In corporation, the Big Three is very dangerous. The result of corporation in Big Three is very badly effective in the future of Cricket. According to peoples they decided that to remove the anti corporation from Big Three. That is the very dangerous sign for Cricket.

|
|
کرپشن معاملات میں بگ تھری کی مداخلت سے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں،اے سی ایس یو کی ڈائون سائزنگ یا خاتمے کو کرکٹ کے لیے تباہ کن قرار دیا جانے لگا۔ لارڈ وولف نے اسے بھی کھیل کیلیے انتہائی بدقسمتی کی بات کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ پر بگ تھری کے کنٹرول کو ویسے ہی خطرناک قرار دیا جارہا تھا،اب ماہرین نے تین بڑے بورڈز آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی اینٹی کرپشن معاملات میں مداخلت کو کھیل کیلیے تباہ کن قرار دیا ہے، نئے منصوبے کے تحت اینٹی کرپشن یونٹ کو سفید ہاتھی قرار دیتے ہوئے مکمل ختم کرنے کی تجویز یا ڈائون سائزنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے، ساتھ میں یہ بھی تجویز زیر غور ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ اپنی رپورٹ براہ راست آئی سی سی چیئرمین کو دینے کا پابند ہوگا، اس پر بگ تھری نمائندوں پر مشتمل خصوصی ایگزیکٹیو کمیٹی غورکرے گی۔
آئی سی سی میں اصلاحات پیش کرنے والے لارڈ وولف نے اس ممکنہ اقدام کو کرکٹ کے لیے انتہائی بدقسمتی کی بات قرار دیا، اگرچہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کہہ چکے کہ یہ ابھی صرف تجویز ہے، کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہیے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ جائزہ بگ تھری ہی لے رہے ہیں اس لیے نتیجہ بھی صاف ظاہر ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کرنے والے برٹرینڈ ڈی اسپیول نے کہاکہ اگر ملکی بورڈز اپنے اینٹی کرپشن یونٹس میں مداخلت نہیں کرتے تو پھر مرکزی اے سی ایس یو میں ڈائون سائزنگ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Interference of Big Three Cricket
|
|
Todays 10 Latest Sports News
|
|
کھیلوں کی خبریں
|
|
|
13:10
|
کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی
|
|
|
10:59
|
آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا
|
|
|
14:21
|
قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے
|
|
|
10:05
|
ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی
|
|
|
10:01
|
اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا
|
|
|
13:17
|
یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا
|
|
|
12:21
|
انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے
|
|
|
11:30
|
یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا
|
|
|
08:59
|
کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا
|
|
|
13:10
|
شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
|
|
Enews.pk