Hear appeals against Imran, Musharraf today

Updated: April 25, 2024 Published: 2013-04-16


(eNews.pk) - ISLAMABAD: electoral courts would appeal against the acceptance of nomination papers of Pakistan Tehreek-e-Insaf Chairman Imran Khan and former military ruler Pervez Musharraf today, Geo news reported.




As many as five appeals were filed against the acceptance of cards Musharraf to appoint the constituency of the National Assembly Chitral. The electoral tribunal would have heard all the reasons today.
An electoral court could also hear an appeal against the acceptance of nomination papers of PTI chief Imran Khan.
The electoral court on Monday allowed Pakistan Muslim League-Nawaz chief Nawaz Sharif and former Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif to run for the next elections from Lahore.









مشرف اور عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراپیلوں کی سماعت آج ہوگی


اسلام آباد…الیکشن ٹریبونلز نے شریف برادران اور مولانا فضل الرحمان سمیت کئی امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔سابق صدرپرویزمشرف کے چترال سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف 5اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ الیکشن ٹریبونل تمام اپیلوں کی سماعت آج کرے گا۔قصور سے پرویز مشرف کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت بھی آج دوبارہ ہوگی۔کراچی میں حلقہ این اے250 سے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف پرویز مشرف کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔ان کے وکیل خواجہ نوید کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت بھی آج کی جائے گی۔ادھر لاہور میں الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کو لاہور سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔فیصلے کے بعد کارکنوں نے خوشی میں دیوانہ وار رقص کیا اور نعرے لگائے۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 98 سے امتیاز صفدر وڑائچ اور این اے 106سے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر ثمینہ خاور حیات اور سیمل کامران کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے بھی مولانا فضل الرحمان سمیت 31 امید واروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ ان میں نجم الدین خان،پیرصابرشاہ ، مولانا گل نصیب ، نواب زادہ محسن علی خان ، شہاب الدین خان اور ستارہ ایاز بھی شامل ہیں۔مشرف اورعمران خان کی قسمت کا فیصلہ آج متوقع ہے۔
Post your comments regarding:
Hear appeals against Imran, Musharraf today
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3