|
Updated: July 8, 2025 |
Published: 2014-05-06 |
(eNews.pk) -
In Karachi, One man fallen in the hand of fake peer. The man is lost there life due to the fake peer. Police arrested the fake peer with his two partners. The man died his name is Abdul Ghani...

|
|
کراچی…کراچی میں ایک اور شہری جعلی عامل کے ہتھے چڑھ کر اپنی جان گنوا بیٹھا، پولیس نے ملزم کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گارڈن میں پاکستان کوارٹرز کے قریب جعلی پیر کے آستانے پر عبدالغنی نامی شخص علاج کی غرض سے آیا تومبینہ طور پراعجاز بابا اور اس کے کارندوں نے اسے زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کے نتیجے میں عبدالغنی جاں بحق ہوگیا۔شورپکار پر لوگ پہنچے اور عبدالغنی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے اہل خانہ نے احتجاج کیا۔پولیس نے کارروائی کر کے جعلی پیر نصیر بابا، اعجاز بنگالی سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا۔آستانے کے مالک نصیر بابا کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف دھونی دینے کا کہا تھا۔گرفتار دوسرا جعلی پیر اعجاز بنگالی کہتا ہے کہ وہ اس سے قبل مختلف اداروں میں ملازمت کرچکا ہے اور چند ماہ قبل ہی یہ کام شروع کیا ہے، جب اس سے تشدد کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ جاں بحق عبدالغنی کے اہل خانہ خود اسے آستانے پر لائے تھے۔ایس ایس پی سٹی ڈویژن شیراز نذیر کے مطابق نہ صرف ان جعلی پیروں بلکہ علاقے میں موجود دیگر جعلی پیروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
|
|
|
Post your comments regarding: Fake agents
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk