ECP will release final candidates list today

Updated: April 26, 2024 Published: 2013-04-19


(eNews.pk) - ISLAMABAD: The Election Commission of Pakistan will issue final list of candidates for the next general election to be held on May 11 after four rounds from the hectic submit nomination papers to withdraw the application was completed on Thursday.




Prominent among those who withdrew their nomination papers include former Foreign Minister Hina Rabbani Khar from NA-177, eight candidates including Sheikh Waqas Akram from NA-89, Javed Dasti from NA-177 and NA-178, PPP Iftikhar Tanoli from NA-118. Polling will be held on May 11 after the completion of ballot papers and election campaign.









الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کریگا


اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان آج انتخابات 2013کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دے گا، کل شیخ وقاص اکرم اور حناربانی کھر سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرانے سے لے کر انتخابی دنگل سے اپنا نام واپس لینے کے لیے انتخابی گہما گہمی کے چار مرحلے ختم ہوگئے،اب نہ کوئی نیا پہلوان اکھاڑے میں اترے گا ، نہ ہی کوئی اپنا نام واپس لے سکے گا،آج انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست سامنے آجائے گی۔سابق وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کے حلقہ این 177 پر اپنے والد ملک نور ربانی کھر کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔ جھنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89سے شیخ وقاص اکرم نے اپنے والد شیخ محمد اکرم کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے شہبازگجر سمیت آٹھ امیدواروں نے بھی اسی حلقے سے کاغذات واپس لے لیے۔ مظفر گڑھ ہی کے حلقوں این اے 177 اور این اے 178 سے آزاد امیدوار جاوید دستی نے اپنے بھائی جمشید دستی کے حق میں دستبرداری کے بعد کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ اب جمشید دستی ان حلقوں پر انتخابات لڑیں گے۔ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے امیدوارافتخار تنولی نے تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کے حق میں این اے 18 سے کاغذات واپس لے لیے جبکہ بابا حیدر زمان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 پر انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ اس نشست پر تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوار فدا حسین ہوں گے۔جیکب آباد میں این اے 208 پر آزاد امیدوار محمد میاں سومرو، مسلم لیگ ن کے امیدوار اور اپنے چچا الٰہی بخش سومرو کے حق میں دستبردار ہوگئے۔اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اعجاز جکھرانی بھی انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔آج الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دے گا۔پھر بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو گی۔ اب زور ہو گا انتخابی مہم کا اور پھر 11 مئی کو پولنگ ہو گی۔
Post your comments regarding:
ECP will release final candidates list today
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3