Earth qauck shocks in Islamabad, Punjab and KPk

Updated: April 24, 2024 Published: 2013-04-25


(eNews.pk) - There was felt an earth quack shock in Islamabad, Kashmir, Lahore, Peshawar, Punjab and KPK. According to Meteorological department magnitude of the earth quack was 6.2 and its center was 70 km deep in Afghanistan’s city Jalalabad. It lasts for 25 to 30 seconds.













اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد…اسلام آباد ، کشمیر ، لاہور اور پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں آج درمیانی شدت کا زلزلہ آیا۔ بعض علاقوں میں کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔ افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 2 بجکر 25 منٹ پر آئے جو 25 سے 30 سیکنڈ تک جاری رہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر جلال آباد کے قریب 70 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 رکارڈ کی گئی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے شدت 5.7 بتائی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں اور خوف و ہراس پھیل گیا۔پشاورسمیت پورے خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں مہمند ، باجوڑ ، کرم اور خیبر ایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پنجاب کے جن علاقوں میں زلزلہ آیا ان میں لاہور ، مری ، سرگودھا ، سیال کوٹ ، جھنگ ، گجرانوالہ ، فیصل آباد اور کئی دوسرے علاقے شامل ہیں۔ زلزلے سے کئی علاقوں میں کچے مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ کلمہء طیبہ اور قرانی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔مظفر آباد سمیت آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت دونوں ملکوں کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Post your comments regarding:
Earth qauck shocks in Islamabad, Punjab and KPk
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3