|
Updated: July 27, 2025 |
Published: 2013-07-16 |
(eNews.pk) -
Lahore : Nawaz Sharif's advisor Captain Shujahat Azeem has direct ordered for appointment in PIA on personal liking.

|
|
لاہور…مسلم لیگی حکومت کے دور میں بھی پی آئی اے میں براہ راست سیاسی مداخلت کا عمل جاری ہے، دہری شہرت کے حامل وزیراعظم نواز شریف کے مشیربرائے شہری ہوا بازی کیپٹن شجاعت عظیم نے پہلے مسلم لیگی رہنما کے بھائیوں کو ترقی دلوائی اور اب من پسند اقدامات کیلئے ایئرلائن انتظامیہ کو براہ راست حکم جار ی کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی کیپٹن شجاعت عظیم پاکستان کے علاوہ کینڈا کی بھی شہریت رکھتے ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قوائد کے برخلاف کیپٹن شجاعت عظیم نے ایرلائن کے چیف ایگزیکٹو اور چیرمین کو نظر انداز کرکے براہ راست منیجنگ ڈائریکٹر کو احکامات جاری کئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق مشیرشہری ہوابازی نے چھ جولائی کو جاری خط میں حکم دیا کہ گزشتہ 24 ماہ میں ہونے والی خلاف ضابطہ ترقیوں، فارن پوسٹنگ اور تبادلوں کا جائزہ لیا جائے۔ ایک جانب تو پچھلے دور کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تو دوسری جانب خود مشیرصاحب کے حکم پر پی آئی اے کے سابق ملازم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینٹر مشاہد اللہ کے دو بھائیوں کی بغیر پروموشن بورڈ ترقیاں۔ آدھی رات کو ڈائریکٹر ایچ آر کو گھر سے بلوا کر احکامات جاری کرائے گئے۔ایک بھائی ساجد اللہ کو پے گروپ 7 سے ترقی دے کر گروپ 8 میں منیجر اور دوسرے بھائی راشد اللہ کو گروپ 8 سے 9 میں ترقی دے کر ڈپٹی جنرل منیجر بنا گیا ہے۔ اسی پر بس نہیں دونوں بھائیوں کو یہ ترقی 2007 سے دے کر پانچ سال کی سینیارٹی بھی دی گئی ہے۔ اس طرح راشد اللہ سینئر ترین ڈپٹی جنرل منیجر بن گئے اور اب جنرل منیجر کے عہدے کے دعوے دار ہیں۔ گزشتہ حکومت کے صرف 24 ماہ کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا ایک مقصد یہ ہے کہ اس سے زیادہ ہونے پر مشیر کے قریبی دوست اور پی آئی اے میں تیز ترین ترقی پانے والے ایک ڈائیریکٹر اس حکم کی زد میں آجاتے۔ مشیر شہری ہوا بازی نے مس کنڈٹ کے الزام میں معطل پی آئی اے کے ایک ڈائیریکٹر کو بھی فوری ڈائیریکٹر کسٹمر سروسز مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ خط میں دو جنرل منیجر زکو وضاحتی خط جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ پی آئی اے کے انتظامی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ کیپٹن شجاعت کا کا م وزیراعظم کو مشورہ دینا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو براہ راست حکم دینے کا انہیں کوئی قانونی اختیار نہیں۔ ادھر پی آئی اے ترجمان کا موقف ہے کہ وزیراعظم کے مشیر چیئرمین پی آئی اے کو احکامات دیں یا براہ راست ایم ڈی کو بات ایک ہی ہے۔ اگر ترجمان کا یہ موقف درست تو پھر قومی اداروں میں سیاسی مداخلت کسے کہتے ہیں۔
|
|
|
Post your comments regarding: Direct appointment orders by PM's advisor
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk