|
Updated: August 16, 2025 |
Published: 2014-05-07 |
(eNews.pk) -
Today in Lahore High Court the chairman of (P.T.I) Imran Khan along with a large number of workers are effort to get inside in the High Court. For this attempt the gate of High Court is discovered. At that time situation was out of control. When Imran Khan reaches the High Court there are a large number of (P.T.I) workers comes with him. (P.T.I) workers are shouting outside the Lahore High Court. Chairman of (P.T.I) Imran Khan can't chat with Geo reports.

|
|
لاہور ہائیکورٹ آج اس وقت صورتحال بے قابو ہوگئی جب عمران خان کے ساتھ آئے کارکنوں کی بڑی تعداد نے کمرہ عدالت میں گھسنے کی کوشش کی ، دھکم پیل سے کمرہ عدالت کا درازہ ٹوٹ گیا ، عدالتی احاطے میں رکھے گملے بھی ٹوٹ گئے ، چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبائیس میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے کیس میں اپنا موقف پیش کرنے سماعت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچے توکارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی، اس موقع پرکارکن بے قابو نظر آئے اور انہوں نے عدالت کے باہر شدید نعرے بازی کی ،پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماوٴں نے زبردستی کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی ، اسی دھکم پیل سے کمرہ عدالت کادروازہ بھی ٹوٹ گیا ، عدالتی احاطے میں رکھے گملے بھی ٹوٹ گئے ، جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کے اضافی اہلکار بھی طلب کرلیے گئے ، عدالت کیاندر کارکنوں کے شور شرابے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ اس قسم کاماحول عدالتی وقار کے منافی ہے،جوبرداشت نہیں کیاجاسکتا، چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو معاملے کی صورتحال کاجائزہ لینے کاحکم دیدیا جبکہ شور شرابے کے باعث چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کمرہ عدالت سے اٹھ کر باہر چلے گئے عمران خان نے عدالت سے واپس جاتے ہوئے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیو سے بات نہیں کریں گے ، جیو کابائیکاٹ ہے ۔عمران خان کی آج لاہور ہائی کورٹ آمد ، لاہور کے حلقہ این اے 122 پر انتخابی رکارڈ کے معائنہ کے حکم کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے کیس میں ہوئی تھی ، جب عمران خان نے عام انتخابات کے دوران حلقہ این اے ایک سوبائیس میں انتخابی رکارڈ چیک کرنے کی درخواست کی تھی توالیکشن کمیشن نے یہ درخواست قبول کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کاحکم جاری کردیا تھا، تاہم اسی نشست سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ چلے گئے ۔
|
|
|
Post your comments regarding: Chairman of P.T.I Imran Khan
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk