|
Updated: July 15, 2025 |
Published: 2014-05-07 |
(eNews.pk) -
In Karachi.... On Monday in Karachi there is a man arrested in the Airport by the police man. After investigation that proved that he is the FBI agent. He is arrested when he is going to the Islamabad. That American person is a FBI agent.

|
|
کراچی… پیر کے روز کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا۔ امریکی حکام کے مطابق جیول مقامی پولیس کی ٹریننگ کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہے اور اس کے بیگ میں گولیاں غلطی سے رہ گئی تھیں۔ کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا امریکی شہری فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا ایجنٹ نکلا۔ یہ انکشاف کیا امریکی قانون نافذکرنے والے حکام نے جن کے مطابق ان کے ملک کا شہری پاکستان میں مقامی پولیس کو ٹریننگ دینے کے لیے گیا تھا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ امریکی مسافر جیول کے قبضے میں نائن ایم ایم کی گولیاں دراصل غلطی یا بے دھیانی سے رہ گئی تھیں۔ امریکی دفترخارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سفارتکار پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ جلد از جلد امریکی شہری کی رہائی ممکن بنائی جاسکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی 2011 میں ریمنڈ ڈیوس کے مقابلے میں کافی آسان ہوگی۔ دوسری جانب ایئرپورٹ پولیس نے آرمز آرڈیننس کے تحت ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزم کو10 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Arrested man is a FBI agent
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk