|
Updated: April 26, 2024 |
Published: 2013-03-04 |
(eNews.pk) -
KARACHI: At least 45 people, including women and children were killed and more than 140 others were injured after a powerful explosion devastated a densely populated area near Abbas city Health Department Sindh said on Sunday.
According to some sources, the authors used a remote detonated improvised explosive device (IED) planted at the entrance to the city Abbas to bomb their targets.
Another explosion of low intensity was also reported to have followed the principal that the sources could be an explosion of CNG.
Area in darkness the shock wave and flying debris killed many poles. Pole Mounted Transformer (PMT) has also been reported down - some say it exploded - after the explosion.
"There were two explosions, but it was not clear whether the second was also a bomb," the IG Sindh police Lughari Fayaz told a foreign news agency.
Fire broke out in some residential buildings after the explosion, firefighters tried to control with tenders and snorkel.
"Thick black smoke is billowing from the site of the explosion. Hints entire region of explosives exploded," according to a source just after the explosion.
The explosion left a four-feet deep and ten feet wide crater, security officials later.
At first, the police said the vehicle improvised explosive device (VBIED) was planted in a motorcycle, but the devastation triggered the explosion did not add up with the cops bike bomb original theory, team bomb disposal proved wrong later.
|
|
کراچی … کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن میں زور دار دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی، جبکہ دھماکے میں 140 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکا اتنا شدید تھا کہ فلیٹس کے چھجے گر گئے، دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور 2 عمارتوں کی کئی منزلوں پر آگ لگ گئی لیکن پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکوں کی جگہ پر نہیں پہنچے۔ کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے نزدیک عباس ٹاوٴن میں تقریباً شام 7 بجے ہونے والا دھماکا دور دور تک سنا گیا، دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی فلیٹس کے چھجے گرگئے، دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئی اور 2 رہائشی عمارتوں کے کئی فلیٹس میں آگ لگ گئی، جس پر کئی گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوئے، کئی افراد ملبے تلے دب گئے لیکن امداد ی کاموں میں حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آئی۔ کئی گھنٹے تک پولیس، رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ضلعی انتظامیہ کے ادارے دھماکوں سے متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رضاکار اداروں کی ایمبولینسوں اور دیگر گاڑیوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پٹیل اسپتال، جناح اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دھماکے کے مقام سے ایک گاڑی کا انجن ملا ہے اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ گاڑی دھماکے میں استعمال کی گئی جبکہ دھماکے کے مقام پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، دھماکے کے بعد قریبی عمارتوں کی گیس بند کردی گئی جبکہ بجلی بھی چلی گئی جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جنریٹرز منگوا کر علاقے کی بجلی بحال کی اور دکانوں اور فلیٹس کی گیلری کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا گیا۔ نمائندہ جیو نیوز ظل حیدر کے مطابق ملبے سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Abbas Town blast, 45 killed, over 140 injured
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk