|
Updated: March 28, 2024 |
Published: 2012-10-24 |
(eNews.pk) -
KARACHI: Nine people including two brothers and a doctor were killed in incidents of target killing unreduced in the metropolis on Tuesday, Geo news.
Police said unidentified gunmen on motorcycles opened fire fight against two brothers in Soldier Bazar No.2. The injured were rushed to hospital where he succumbed to injuries.
When contacted, SP Jamshed town Asad Raza, said the incident was the result of target killing, adding another brother was also used to launch a few days ago.
Ahl-e-Sunnat Wal Jamaat, spokesman of the dead were supporters of his party.
In another incident, gunmen burst into the clinic in Baldia town and shot Dr. Abdul Hameed. The defendant killed a trader identified as Bashir Bhatti, a short distance from the clinic.
SP Baldia town told Geo news that both incidents were target killings.
Other incidents took place in Landhi, Purana Golimar, New Karachi, North Nazimabab and the city of Shah Latif.
|
|
کراچی …کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ رک سکا، منگل کو بھی دو بھائیوں اور ایک ڈاکٹر سمیت 9 افراد کو ٹارگٹ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کے مطابق سولجر بازار نمبر 2میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فٹ پاتھ پر بیٹھے دو سگے بھائیوں محمد اکرام اور محمد عمر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جنھیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ دوران اسپتال منتقلی دم توڑ گئے۔ رابطہ کرنے پر ایس پی جمشیدڈویژن اسد رضا نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جبکہ ان کے ایک بھائی کو چند روز قبل فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتولین ان کے ہمدرد تھے۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعید آباد میں مسلح افراد نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر عبدالحمید موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ کلینک سے کچھ ہی دور ملزمان نے ایک جنرل اسٹور کے مالک بشیر بھٹی کو قتل کردیا۔ ایس پی بلدیہ شاہجہان خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔اولڈ سٹی ایریا میں واقع پرانا حاجی کیمپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ حمید اور 40سالہ گل محمد کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے واقعے میں اختر اور نظر محمد زخمی بھی ہوئے۔ لانڈھی میں لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ کر کے 50سالہ عالم زیب کو قتل کردیا گیا۔ پرانا گولیمار میں دودھ کی دکان پر فائرنگ کر کے اعظم علی کو قتل جبکہ دو افراد طالب اور محسن کو زخمی کردیا گیا۔نیو کراچی کے ایوب گوٹھ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد اور شاہ لطیف ٹاوٴن میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔
|
|
|
Post your comments regarding: 9 killed including two brothers and a doctor
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk