1st ODI Pakistani wins by 126 runs

Updated: April 18, 2024 Published: 2013-07-15


(eNews.pk) - Gayana : First one day match Pakistan has won the match to West Indies by 126 runs. Pakistan has lead by 1-0 to West Indies in 5 matches series. Shahid Afridi gave his best and got 7 wickets on 12 runs.













پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 126 رنز سے شکست دیدی


گیانا… پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 126 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، آج کے میچ میں شاہد آفریدی نے کیریئر کی بیسٹ بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 12 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، شاہد آفریدی ایک میچ میں7وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولربن گئے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے میچ میں اہم کردار ادا کیا، تمام کھلاڑی اچھی اسپرٹ کیساتھ کھیلے، وکٹ مشکل تھی، بیٹنگ میں دشواری پیش آرہی تھی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ وقت اپنی ٹیم اور ملک کو کچھ دینے کاہے، ٹیم کے ہر فرد نے فتح میں کرداراداکیا۔ لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پرشہریوں نے بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کی۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کا واپس فارم میں آناخوش آیندہے۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا، شاہد آفریدی نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ گیانا میں کھیلے جاگئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 224 رنز بنائے، شاہد آفریدی اور کپتان مصباح الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ قومی ٹیم کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صرف 23 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے، ان کے بعد محمد حفیظ1 اور ناصر جمشید 6 رنز پر واپس چلتے بنے، اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ چاروں ابتدائی کھلاڑیوں کی وکٹیں جیسن ہولڈر نے حاصل کیں۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں شامل کئے گئے عمر اکمل بھی 19 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مصباح کو جوائن کیا اور ویسٹ انڈین بولر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 55 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان کے ساتھ مل کر 120 رنز کی قابل قدر شراکت بھی قائم کی، مصباح الحق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، براوواور کیمر روچ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Post your comments regarding:
1st ODI Pakistani wins by 126 runs
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Sports News کھیلوں کی خبریں

Real Madrid wage cut for players & staff due to Coronavirus

13:10 کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی

Let’s retire together Shoaib Malik trolls Ramiz Raja

10:59 آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا

National cricketers will now take online fitness test

14:21 قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے

World table tennis championships postponed due to corona

10:05 ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی

MotoGP events in Spain Italy postponed

10:01 اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا

UEFA postpone all international matches scheduled for June

13:17 یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا

Inzamam ul Haq opened the conspiracy files against him

12:21 انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے

Yousaf criticize Hafeez & Maliks selection ahead of T20 Cup

11:30 یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا

Football will be totally different after corona pandemic

08:59 کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا

Shane Warne selects Wasim Akram as Pakistans Best XI Captain

13:10 شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3