Priyanka Chopra 31st birthday

Updated: April 20, 2024 Published: 2013-07-18


(eNews.pk) - Mumbai : Bollywood first class actress & former Miss World has celebrating her 31st birthday ceremony today. She was born in Indian city Jharkhand on 18 July, 1982.













بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کی 31 ویں سالگرہ


ممبئی … این جی ٹی… سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ پریانکا چوپڑاآج31ویں سالگرہ منارہی ہیں۔18جولائی 1982کو بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر جمشید پور میں پیدا ہونے والی پریانکا نے 2000ء میں مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز2002میں تامل فلمThamizhanسے کیا۔ پریانکا کی بالی ووڈ میں آمد فلم The Heor: Love Story of a Spy سے ہوئی تاہم ان کی پہلی کامیاب فلم انداز ثابت ہوئی جس پر ان کوبہترین نئی اداکارہ کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔ اس کے بعد پریانکا نے اعتراض، بلف ماسٹر،کرش،Don، سلامِ عشق،دوستانہ ، فیشن،کمینے اورڈان ٹو جیسی کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ فلم What's Your Rashee?میں12کردار نبھانے پر پریانکا کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا جبکہ وشال بھردواج کی فلم سات خون معاف میں ان کے آئٹم سونگDarlingکو بیحد پذیرائی حاصل ہوئی۔گذشتہ سال پریانکا کی دو فلموں اگنی پتھ اوربرفی نے جہاں باکس آفس پر تہلکہ مچایاوہیں انکی فلم"تیری میری کہانی"کچھ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔پریانکا کی آنے والی فلموں میں ہریتک روشن کیساتھ کرش تھری ،ارجن کپور اور رنویر سنگھ کیساتھ غنڈے،رام چرن کیساتھ فلم زنجیر کا ریمیک اور بھارتی باکسر میری کوم کی بائیوپک شامل ہیں جن سے شائقین کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ رواں سال پریانکا چوپڑا نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم جمانے شروع کیے اور جہاں ان کے پہلے ہی گانےIn My City نے میوزک چارٹس پر تہلکہ مچادیا وہیں دوسرا گاناایکوزٹک کچھ خاطر خواہ مقبولیت نہ حاسل کرسکا۔
Post your comments regarding:
Priyanka Chopra 31st birthday
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Entertainment News انٹرٹینمنٹ

Ration distribution shown so more people will encourage Mani

14:38 راشن تقسیم کا کام دکھانا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کا بھی دل کرے مانی

YouTube has started working on app like Tiktok

14:23 یوٹیوب نے ٹکٹوک جیسی ایپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے

Samina Ahmed and Manzar Sehbai got married

11:59 ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی

Mahira Khan promise to return to tv after completion of film

10:47 ماہرہ خان اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپس آنے کا وعدہس

Famous youtuber & prankster gets tax order

09:24 مشہور یوٹبر کو ٹیکس کو ٹیکس جمع کرانے کا حکم

Pakistan Celebrities stuck in Thailand due to Coronavirus

13:09 پاکستان شوبز کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئی

55th birthday of legend singer Nazia Hassan

12:29 لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55 ویں سالگرہ

Famous Actor Nadia Jamil diagnosed with breast cancer

11:23 مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص

Maya Ali displays her culinary abilities during isolate

09:59 مایا علی قرنطین کے دورانی مہارت دکھاتے ہوے۔

Ayeza Khan & Danish Taimoor features together in Meher Posh

09:53 عائزہ خان اور دانش تیمو ‘مہر پوش’ میں دوبارا ایک ساتھ نظر آییں گے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3