Tuesday, February 7, 2012
eNews.pk
Pakistan Live News, Daily Breaking News, Todays Latest Updates
Latest News Breaking News National International Sports Business Weather Entertainment Live News TV
eNews Pakistan Live News Updates in English eNews Pakistan Live News Updates in Urdu
International ( English News ) ( Urdu News ) بین الاقوامی خبریں
Palestine-Israel peace dialogue 1st round started
(eNews.pk) - Washington: With the struggle of US and other countries 1st round of peace dialogues between Palestine and Israel resume after 2 years.


اسرائیل اور فلسطین براہ راست امن بات چیت کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا
واشنگٹن…امریکا سمیت عالمی برادری کی کوششوں سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو سال سے معطل براہ راست امن بات چیت کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا۔ واشنگٹن میں عرب اور اسرائیلی رہنماؤں نے امن کے جلد قیام کا بھرپور عزم کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صدراوباما سے ملاقات کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے مصری صدر حسنی مبارک اور اردن کے شاہ عبداللہ کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس کرکے امن کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔محمود عباس کا کہنا تھا کہ امن قائم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ مگر اسرائیل فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور تعمیرات بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ امن معاہدہ ایک سال میں ممکن ہے۔ محمود عباس نے اسرائیلیوں پرحالیہ حملوں کی مذمت بھی کی۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امن کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس انکے اتحادی ہیں۔ ہزاروں سال سے اسرائیلی اور فلسطینی مل کر رہتے آئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام اب بھی ممکن ہے اور واشنگٹن ایک تاریخی سمجھوتے کی خواہش لے کر آئے ہیں۔شاہ عبداللہ کا کہنا تھا خطے میں امن سب کا حق ہے اور مشرق وسطی میں تنازع کے حل کیلئے ہمیں مذاکرات کار کے طور پر امریکی صدر کی ضرورت ہے۔ جن کی امن کیلئے کوشش قابل تعریف ہیں۔صدر حسنی مبارک نے اسرائیل سے کہا کہ امن کیلئے اپنا وعدہ پورا کرے اور یہ سنہری موقع ضائع نہ کرے۔ اس سے پہلے صدر اوباما نے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ہمراہ علیحدہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل فلسطین مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اب یہ دونوں ملکوں کا کام ہے کہ مل کر تنازع کا حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں فریقوں پر کوئی حل مسلط نہیں کرنا چاہتا۔ اسرائیل اور فلسطین کو مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ امریکا کی خواہش ہے مذاکرات کے نتائج ایک سال میں سانے آجائیں۔
Post your comments regarding:
Palestine-Israel peace dialogue 1st round started
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: 3+5= (write answer of question to know that you are human)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں
More than 300 dead as big freeze grips Europe 10:05 يورپ ميں شديد سردي سے ہلاکتوں کي تعداد300سے تجاوزکرگئي
Obama says US, Israel 'in lockstep' on Iran 06:15 اسرائيل نے ايران پر حملہ کرنے کا حتمي فيصلہ نہيں کيا،اوباما
Judge wants Iraqiya MP's immunity lifted 02:30 عراق:عدالت کاايک رکن پارليمنٹ کااستثناختم کرنے کامطالبہ
At least 56 dead in fresh Syrian violence 03:00 شام ميں مظاہرين اور سيکيورٹي فورسزميں جھڑپيں ، 56افراد ہلاک
Mullah Omar wrote to Obama: officials 01:15 طالبان رہنماملاعمر کااوباما کے نام خط کا انکشاف
Man claims found shipwreck, may hold $3bn platinum 07:10 سمندر ميں خزانہ تلاش کرنيوالوں کو کھربوں روپے کا سامان مل گيا
Mortar fire kills 217 in Syrian 'massacre' 06:00 شام: سکيورٹي فورسز کے حملے،217 افراد ہلاک
Gunmen attack police station in eastern Cairo 07:00 قاہرہ:پوليس اسٹيشن نذرآتش، گرفتار ملزمان چھڑا لئے گئے
Brazil minister quits over corruption charges 05:15 برازيل کے ايک اور وزير نے کرپشن کے الزامات پر استعفي ديديا
Oil up sharply on U.S. jobs surge, Iran 03:50 تيل کي قيمتيں تين مہينے کے دوران بلند ترين سطح پر
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

All rights reserved.
1 | 2 | 3
GEO News Live | Express News Urdu Live | Express News Live | Dunya News Live | Dawn News Live | Waqt News live | Channel 5 News Live