|
Updated: August 9, 2025 |
Published: 2013-07-25 |
(eNews.pk) -
London : Price William and Kate has place name their son George Alexander Louis. He called as Prince Cambridge.

|
|
لندن…شہزادہ ولیم اورکیٹ نے اپنے ولی عہدبیٹے کانام جارج الیگزینڈر لوئی رکھ دیا ہے۔ وہ پرنس جارج آف کیمبرج کہلائیں گے۔اورابھی کچھ دن ننھیال میں گزاریں گے۔بدھ کی شام نومولود برطانوی ولی عہد اپنے بابا شہزادہ ولیم اور ماما کیتھرین کے ساتھ نانی کے گھر رہنے چلے گئے۔ان کے وہاں پہنچتے ہی شہزادے کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ شاہی ترجمان کے مطابق بچے کو جارج الیگزینڈر لوئی کا نام دیا گیا ہے۔ جارج نام کے برطانوی شاہی پیڑی میں 6 بادشاہ رہ چکے ہیں۔موجودہ ملکہ ایلزبتھ کے والد کا نام بھی جارج تھا اور انہیں جارج ششم کہا جاتا تھا۔شہزادہ جارج اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ ان کے نام کا اعلان پیدائش کے اگلے روز ہی ہوگیا۔شہزادہ ولیم کا نام ان کی پیدائش کے 1 ہفتے بعد جبکہ شہزادہ چارلس کو ولادت کے ایک ماہ بعد نام دیاگیاتھا۔ بدھ کی صبح کن سنگ ٹن پیلس میں ملکہ ایلزبتھ اپنے پڑپوتے سے ملنے پہنچیں تو انھوں نے اس موقع کو بہت خاص قرار دیا۔تاہم ان کے ساتھ شہزادہ فلپ نہیں تھے۔ شہزادہ ولیم اپنے بیٹے اور کیٹ کیساتھ برکشائر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مڈل ٹن خاندان کے ساتھ چند روز گزاریں گے۔
|
|
|
Post your comments regarding: New British prince name George Alexander Louis
|
|
Todays 10 Latest International News
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
|
13:55
|
داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے
|
|
|
13:51
|
افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا
|
|
|
13:20
|
کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ
|
|
|
13:05
|
عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا
|
|
|
13:01
|
کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا
|
|
|
11:23
|
چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا
|
|
|
11:19
|
جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے
|
|
|
11:00
|
جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی
|
|
|
15:16
|
واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے
|
|
|
13:48
|
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
|
|
Enews.pk