Governament Poicies for Next year....!!

Updated: April 29, 2024 Published: 2010-04-19


(eNews.pk) - ...









حکومت کا آئندہ مالی سال سے ملک بھر میں وی اے ٹی کے نفاذکا ارادہ


اسلام آباد…حکومت آئندہ مالی سال سے ملک بھر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا ارادہ رکھتی ہے لیکن معیشت دان اور تاجربرادری کاکہنا ہے اس ٹیکس سے مہنگائی میں مزید اضافے کے ساتھ براہ راست عام آدمی ہی متاثر ہوگا۔حکومت محصولات میں اضافے اور معیشت کی دستاویزی کے لیے ویلیو ایڈد ٹیکس کا نفاذ یکم جولائی 2010 سے کرنا چاہتی ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کسی بھی مصنوعات یاخدمات کی قدر میں ا ضافے کی نسبت سے وصول کیا جائے گا۔اس طرح کسی بھی مصنوعات کے تیار ہونے کے عمل سے صارف میں ترسیل تک ویٹ یعنی ویلیو ایڈڈ ٹیکس اس کی قیمت میں شامل ہوجائے گا جس کی قیمت بلاآخر صارف کو ہی ادا کرنی ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق اگر ویٹ کی شرح 15فی صد رکھی جائے تواس کے نفاذ کے پہلے سال میں 125 ارب روپے اضافی محاصل وصول ہوں گے جبکہ یہ ان کاروبار پر لاگو نہیں ہوگا جن کی سالانہ فروخت 75 لاکھ سے کم ہوگی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ویٹ کے نفاذ سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ ان پر پہلے ہی جنرل سیلز ٹیکس نافذ ہے اورکچھ بنیادی اشیا مثلا دال اور آٹا اس سے مستثنٰی ہوں گے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس کی طرح ویٹ بھی بلواسطہ ٹیکس ہے جس کا اثر عام آدمی پر پڑے گا جبکہ حکومت کو محصولات کی وصولی کے لیے براہ راست آمدن پر ٹیکس کا نفاذ کرنا چاہیے اس کے علاوہ ٹیکس چوری کو کم کر کے مہنگائی کے بوجھ کو غریبوں سے کم کرکے ٹیکس چورروں پر ڈالا جائے
Post your comments regarding:
Governament Poicies for Next year....!!
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Islamabad News اسلام آباد کی خبریں

Nawaz Sharif Disqualified from Prime Minister

10:09 سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

Wapda Worker dided from crunt in islamabad

04:15 اسلام آباد:بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا کا اہلکار جاں بحق

The PIMS hospital nurses in front of Parliament..

11:00 پمز اسپتال کی نرسز کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

Strike of Nurces of PIMS on 2nd Day

09:10 اسلام آباد:پمز کی زیر تربیت نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

Rawalpindi: New Schedule of load shading.

15:45 راول پنڈی اسلام آباد میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اعلان

Court issued a notification of all the provinces.

05:15 اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری،تمام صوبوں سے جج لئے جائیں گے

Fire in Abpara Police station one died.

21:05 اسلام آباد:تھانے میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق

8th amendment can declared null and void(S.Court)

17:30 سپریم کورٹ 18 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دے سکتی ہے‘ اکرم شیخ
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3