The PIMS hospital nurses in front of Parliament..

Updated: April 20, 2024 Published: 2010-04-29


(eNews.pk) - ...









پمز اسپتال کی نرسز کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا


اسلام آباد…پمزاسپتال کی نرسز کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریڈ ایونیو پر دھرنے کا سلسلہ چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود جاری ہے اور اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کی پانچ سو سے زائد نرسز کے احتجاج کے باعث اسپتال میں شدید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔زیر تربیت نرسوں کی طرف سے ماہانہ وظیفہ بڑھانے کے معاملے پر تین یوم قبل شروع ہونیوالا احتجاج ایگزیکٹو ڈائیریکٹر پمز ڈاکٹر غزالہ کی گاڑی سے ٹکرا کر دو نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہونے کے بعد نرسز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا شروع کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر غزالہ مستعفی ہو گئی تھیں تاہم نرسوں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر غزالہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور واقعہ پر تھانہ مارگلہ میں درج ہونے والی ایکسیڈنٹ کی ایف آئی آر کافی نہیں ہے۔ رات بھر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے باوجود وزیر صحت اور سیکریٹری صحت سمیت کسی اہم شخصیت نے نرسز سے احتجاج ختم کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ آج صبح سے احتجاج میں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے اور پریڈ ایونیو بلاک کیے جانے کی وجہ سے ایمبیسی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔پمز کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود جمال کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کے باوجود نرسز نے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ملک بھر میں پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
Post your comments regarding:
The PIMS hospital nurses in front of Parliament..
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Islamabad News اسلام آباد کی خبریں

Nawaz Sharif Disqualified from Prime Minister

10:09 سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

Wapda Worker dided from crunt in islamabad

04:15 اسلام آباد:بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا کا اہلکار جاں بحق

Strike of Nurces of PIMS on 2nd Day

09:10 اسلام آباد:پمز کی زیر تربیت نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

Rawalpindi: New Schedule of load shading.

15:45 راول پنڈی اسلام آباد میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اعلان

Court issued a notification of all the provinces.

05:15 اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری،تمام صوبوں سے جج لئے جائیں گے

Fire in Abpara Police station one died.

21:05 اسلام آباد:تھانے میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق

8th amendment can declared null and void(S.Court)

17:30 سپریم کورٹ 18 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دے سکتی ہے‘ اکرم شیخ

Governament Poicies for Next year....!!

09:24 حکومت کا آئندہ مالی سال سے ملک بھر میں وی اے ٹی کے نفاذکا ارادہ
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3