8th amendment can declared null and void(S.Court)

Updated: April 26, 2024 Published: 2010-04-20


(eNews.pk) - The Supreme Court to 18th amendment can be declared null and void













سپریم کورٹ 18 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دے سکتی ہے‘ اکرم شیخ


اسلام آباد…سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آئینی ترمیم کو نہ صرف کالعدم قرار دے سکتی ہے بلکہ عبوری حکم کے تحت معطل بھی کرسکتی ہے اعتزاز احسن الجہاد کیس میں عدلیہ کی آزادی کے خلاف پیش ہوتے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ سپریم کورٹ اٹھارہویں ترمیم کو کالعدم قرار دے دسکتی ہے۔ اعتزاز احسن سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ ذاتیات پر نہ آئیں اور صدر آصف علی زرداری سے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری اعتزاز احسن نے عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک کام کیاہے وہ ہے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی وکالت۔ سینئر وکیل کا کہنا تھا کہ الجہاد کیس میں بھی اعتزاز احسن وفاق پاکستان کی طرف سے عدلیہ کی آزادی کے خلاف پیش ہوئے ہیں جس طرح وہ آج عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آئینی ترمیم کو نہ صرف کالعدم قرار دے سکتی ہیں بلکہ اسے عبوری حکم کے تحت معطل بھی کرسکتی ہیں اور اس کی مثال آپ کو چاہیے تو 13 ویں اور 14 ویں آئینی ترامیم اس کی واضح مثالیں ہیں
Post your comments regarding:
8th amendment can declared null and void(S.Court)
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Islamabad News اسلام آباد کی خبریں

Nawaz Sharif Disqualified from Prime Minister

10:09 سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

Wapda Worker dided from crunt in islamabad

04:15 اسلام آباد:بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا کا اہلکار جاں بحق

The PIMS hospital nurses in front of Parliament..

11:00 پمز اسپتال کی نرسز کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

Strike of Nurces of PIMS on 2nd Day

09:10 اسلام آباد:پمز کی زیر تربیت نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

Rawalpindi: New Schedule of load shading.

15:45 راول پنڈی اسلام آباد میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اعلان

Court issued a notification of all the provinces.

05:15 اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری،تمام صوبوں سے جج لئے جائیں گے

Fire in Abpara Police station one died.

21:05 اسلام آباد:تھانے میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق

Governament Poicies for Next year....!!

09:24 حکومت کا آئندہ مالی سال سے ملک بھر میں وی اے ٹی کے نفاذکا ارادہ
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3