court issued a notification of all the provinces.

Updated: April 26, 2024 Published: 2010-04-23


(eNews.pk) - ...









اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری،تمام صوبوں سے جج لئے جائیں گے


وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کے لئے وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے لئے تمام صوبوں  فاٹا اور گلگت بلتستان سے آئین کے مطابق ججز لئے جائیں گے، ججز کی تعیناتی کے ساتھ ہی عدالتی کام شروع ہو جائے گا،وزیراعظم نے اسلام آبادمیں دواحتساب عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ موجودہ حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ 17 کروڑ لوگوں کی طاقت ہے۔ میثاق جمہوریت میں نواز شریف اور بے نظیر نے ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا خواب دیکھا تھا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لئے تمام صوبوں  فاٹا اور گلگت بلتستان سے آئین کے مطابق ججز لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد میں دو احتساب عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر نے تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل راجہ انعام امین منہاس کو 15 لاکھ روپے کا چیک جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر سجاد افضل چیمہ اور ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر سید واجد علی گیلانی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کے نوٹیفکیشن کی نقل پیش کی۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈمنسٹریٹر سلطان احمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر قانون ہائیکورٹ کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں اور الاؤنسز کے مطالبات بھی پورے کریں گے۔
Post your comments regarding:
court issued a notification of all the provinces.
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Islamabad News اسلام آباد کی خبریں

Nawaz Sharif Disqualified from Prime Minister

10:09 سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

Wapda Worker dided from crunt in islamabad

04:15 اسلام آباد:بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا کا اہلکار جاں بحق

The PIMS hospital nurses in front of Parliament..

11:00 پمز اسپتال کی نرسز کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

Strike of Nurces of PIMS on 2nd Day

09:10 اسلام آباد:پمز کی زیر تربیت نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

Rawalpindi: New Schedule of load shading.

15:45 راول پنڈی اسلام آباد میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اعلان

Fire in Abpara Police station one died.

21:05 اسلام آباد:تھانے میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق

8th amendment can declared null and void(S.Court)

17:30 سپریم کورٹ 18 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دے سکتی ہے‘ اکرم شیخ

Governament Poicies for Next year....!!

09:24 حکومت کا آئندہ مالی سال سے ملک بھر میں وی اے ٹی کے نفاذکا ارادہ
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3