China comes on third number for fighter Jets

Updated: April 26, 2024 Published: 2014-05-07


(eNews.pk) - In Karachi... According to the Muhammad Refique the China comes on the third number in the whole world for fighter jets with the help of Pakistan. China decided to give many fighter jets to Pakistan and approximately 45 fighter jets are given to the Pakistan.













پاکستان کی وجہ سے فائیٹر طیاروں کی برآمد میں دنیا میں چین تیسرے نمبر پر


کراچی… محمد رفیق مانگٹ…چینی اخبار” وانٹ چائینہ ٹائمز“ کے مطابق دنیا میں چین پاکستان کی وجہ سے فائیٹر طیاروں کی برآمد میں تیسرے نمبر پر آگیا ،پاکستان نے چین سے 2.52ارب ڈالر کے ایک سو جے ایف تھنڈر( FC-1 Xiaolong) طیارے حاصل کرنے کے معاہدے کیے جن میں870 ملین ڈالر کے45لڑاکا طیارے پاکستان کو فراہم کردیئے ہیں جبکہ 1.65ارب ڈالر کے55جے ایف تھنڈر آئندہ چار برسوں میں فراہم کیے جائیں گے۔ اخبار کے مطابق چین نے ابھی جے31اسٹیلتھ فائٹر کو تجرباتی مراحل سے گزارنا ہے لیکن 2010سے2017کے درمیان ملٹی خصوصیات کے حامل ہونے کی وجہ یہ لڑاکا طیارے دنیا میں امریکا اور روس کے بعد برآمدی معاہدوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین چوتھی اور پانچویں جنریشن کے طیاروں پر انحصار کیے بغیر فوجی طیاروں کا ایک بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔ چین نے طیاروں کی برآمدات دیگر ممالک کو35برس قبل شروع کی اور اب تک 1700طیارے برآمد کیے ہیں۔ چینی اخبار کے مطابق چین فائیٹر طیاروں کی برآمدات میں پاکستان کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ چین کی چینگدو ایئر کرافٹ کارپوریشن اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی طرف سے تیار کردہ کئی جنگی خصوصیات کے ہلکے پھلکے وزن کے حامل ایک انجن کے جے 17ایف تھنڈر( FC-1 Xiaolong) فائیٹر طیاروں کی برآمدات میں سرفہرست ہے۔ 10 سے زائد ترقی پذیر ممالک اس تیسری جنریشن کے سستے اور فعال لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔چینی ساختہ کے 8ٹرینر ایئر کرافٹ کا سب سے بڑا خریدار مصر ہے۔ چین نے 25 یو 8 ٹرانسپورٹ طیارے برآمد کیے ہیں۔
Post your comments regarding:
China comes on third number for fighter Jets
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3