|
Updated: August 20, 2025 |
Published: 2013-07-23 |
(eNews.pk) -
London : British Princess Kate Middleton & Prince William has became the parents of son. Newborn baby has known as Prince of Cambridge.

|
|
لندن…برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن بیٹے کی ماں بن گئیں۔ برطانیہ کی ملکہ کوپڑپوتامل گیا،نومولود بچے کو پرنس آف کیمبرج کہا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون اورامریکی صدرباراک اوبامانے شاہی خاندان کومبارکباددی ہے۔لندن کے سینٹ میری اسپتال میں برطانیہ کے تیسرے ولی عہد کی ولادت ہوئی۔شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی پیدائش برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام4بجکر24منٹ پرہوئی۔نومولودشہزادے کاوزن 8پونڈ6اونس ہے۔کینزنگٹن پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔کیٹ مڈلٹن آج رات اسپتال ہی میں قیام کریں گی۔شہزادہ ولیم اسپتال میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہیں۔انھوں نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پران کی خوشی کاکوئی ٹھکانہ نہیں۔برطانوی شاہی خاندان کوتخت کا تیسرا وارث ملنے پر پورے برطانیہ میں جشن کاساسماں ہے۔جس وقت شہزادے کی پیدائش ہوئی سینٹ میری اسپتال کے باہرسیکڑوں افرادجمع تھے۔جب اسپتال سے ایک لیموزین کار شہزادے کی ولادت کی سرکاری طورپراطلاع لے کربکنگھم پیلس کے لیے روانہ ہوئی توہزاروں افرادسڑک کے دونوں جانب موجود تھے جواس خوشخبری پروالہانہ اندازمیں جشن مناتے کارکے ساتھ ساتھ بکنگھم پیلس تک گئے۔جہاں اس وقت بھی سیکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں اورنئے ولی عہدکی دنیامیں آمد پرخوشیاں منارہے ہیں۔بچے کی ولادت کا باضابطہ اعلان بکنگھم پیلس کے باہر آویزاں کردیاگیاہے۔جس کے مطابق ملکہ برطانیہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔شہزادہ چارلس کا کہناہے کہ وہ پوتے کی ولادت پرخوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے خوشی کے اس موقع پراپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ برطانوی قوم کی تاریخ میں اہم لمحہ ہے۔وہ ملکہ الزبتھ دوئم،شہزادہ چارلس ،پرنس ولیم اورشہزادی کیٹ کومبارکباددیتے ہیں۔شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی شادی اپریل 2011ء میں ہوئی تھی۔
|
|
|
Post your comments regarding: British Prince William became father of son
|
|
Todays 10 Latest International News
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
|
13:55
|
داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے
|
|
|
13:51
|
افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا
|
|
|
13:20
|
کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ
|
|
|
13:05
|
عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا
|
|
|
13:01
|
کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا
|
|
|
11:23
|
چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا
|
|
|
11:19
|
جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے
|
|
|
11:00
|
جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی
|
|
|
15:16
|
واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے
|
|
|
13:48
|
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
|
|
Enews.pk