|
Updated: August 27, 2025 |
Published: 2013-07-19 |
(eNews.pk) -
Karachi : The King of Ghazal Mehndi Hassan fans has been celebrating his 86th birthday, Mehndi Hassan was born in Rajasthan on 19 July, 1927.

|
|
کراچی…شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مداح آج ان کی 86 ویں سالگرہ منارہے ہیں، مہدی حسن 18جولائی 1927ء کو راجستھان کے ضلع جے پور کے موسیقار گھرانے کلاونتھ میں پیدا ہوئے۔ مہدی حسن نے 12 ہزار سے زائد غزلیں اور گیت گائے،مہدی حسن نے تمغہ حسن کارکردگی، ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈز حاصل کیے جبکہ 15نگار ایوارڈز اور 25گریجویٹ ایوارڈ بھی حاصل کیے، جبکہ انہیں بھارت اور نیپال کی حکومت نے بھی ایوارڈ سے نوازا۔ 1942ء میں پہلی بار راجہ صاحب بڑودہ کے دربار میں گائیکی کا مظاہرہ کیا، موسیقی کے ساتھ ساتھ پہلوانی سے بھی شغف رکھتے تھے، کراچی میں بننے والی فلم ’شکار ‘کیلئے پہلی بار پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گانا ریکارڈ کروایا لیکن انہیں اپنی کمپوز کی گئی فیض کی غزل ”گلوں میں رنگ بھرے بادنو بہار چلے“ سے غیر معمولی شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی جسے ہدایت کار و فلمساز ریاض شاہد نے اپنی فلم ”فرنگی“ کیلئے رشید عطرے کی موسیقی میں پیش کیا تھا۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ان کے گائے ملی نغمات پر انہیں تمغہ امتیاز دیا گیا، 1986ء میں مہدی حسن کو تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔1966ء میں اس وقت کے صدر محمد ایوب خان نے مہدی حسن کو شہنشاہِ غزل کا خطاب دیا جس کے بعد وہ اسی حو الے سے پہچانے جاتے ہیں۔ گلوکار مہدی حسن کو ان کی زندگی میں 15نگار ایوارڈز اور 25 گریجویٹ ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ مہدی حسن کو ان کی گائیکی پر نیپالی حکومت کا اعلیٰ سرکاری اعزاز گورکھادیش سے بھی نوازا گیا اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے بھی مہدی حسن کو گائیکی پر اپنے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ مہدی حسن کے مقبول گیتوں میں ”گلوں میں رنگ بھرے“، ”تم ضد تو کررہے ہو“، ”رنجش ہی سہی دل دکھانے کیلئے آ“، ”ہمیں کوئی غم نہیں تھا غمِ عاشقی سے پہلے“ اور دیگر شامل ہیں۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن طویل علات کے بعد 13 جون 2012 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
|
|
|
Post your comments regarding: 86th birthday ceremony of Mehndi Hassan
|
|
Todays 10 Latest Entertainment News
|
|
انٹرٹینمنٹ
|
|
|
14:38
|
راشن تقسیم کا کام دکھانا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کا بھی دل کرے مانی
|
|
|
14:23
|
یوٹیوب نے ٹکٹوک جیسی ایپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے
|
|
|
11:59
|
ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی
|
|
|
10:47
|
ماہرہ خان اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپس آنے کا وعدہس
|
|
|
09:24
|
مشہور یوٹبر کو ٹیکس کو ٹیکس جمع کرانے کا حکم
|
|
|
13:09
|
پاکستان شوبز کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئی
|
|
|
12:29
|
لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55 ویں سالگرہ
|
|
|
11:23
|
مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص
|
|
|
09:59
|
مایا علی قرنطین کے دورانی مہارت دکھاتے ہوے۔
|
|
|
09:53
|
عائزہ خان اور دانش تیمو ‘مہر پوش’ میں دوبارا ایک ساتھ نظر آییں گے
|
|
Enews.pk