29 birthday anniversary of Kartina Kaif

Updated: April 25, 2024 Published: 2013-07-16


(eNews.pk) - Mumbai : Bollywood beautiful and attractive Barbi Doll Katrina Kaif is celebrating her 29 birthday. British citizen Katrina Kaif was born in Hong Kong on 16 July, 1984.













کترینہ کیف کی 29 ویں سالگرہ


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی پرکشش ترین اداکارہ اور باربی ڈول کترینہ کیف آج 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔16جولائی1984کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان، فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جسکے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہرممبئی منتقل ہوگئیں۔ 14سال کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم2003میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم قسمت کی دیوی 2007میں اْن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب انکی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملیگی دوبارہ اور میرے برادر کی دلہن کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پراْنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔آئٹم نمبر زشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول گذشتہ برس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئیں جب انکی سلمان خان کیساتھ فلم ایک تھا ٹائیگراورشاہ رخ خان کیساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان 100کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔اپنی من موہنی صورت سے دل موہ لینے والی کترینہ کو اب تک چار بار FHMمیگرین کی جانب سے دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔کترینہ کی آنے والی فلموں میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کیساتھ دھوم تھری اور ہریتک روشن کیساتھ بینگ بینگ شامل ہیں جوبالترتیب رواں برس کرسمس اور اگلے سال مئی میں ریلیز ہونگی۔
Post your comments regarding:
29 birthday anniversary of Kartina Kaif
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Entertainment News انٹرٹینمنٹ

Ration distribution shown so more people will encourage Mani

14:38 راشن تقسیم کا کام دکھانا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کا بھی دل کرے مانی

YouTube has started working on app like Tiktok

14:23 یوٹیوب نے ٹکٹوک جیسی ایپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے

Samina Ahmed and Manzar Sehbai got married

11:59 ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی

Mahira Khan promise to return to tv after completion of film

10:47 ماہرہ خان اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپس آنے کا وعدہس

Famous youtuber & prankster gets tax order

09:24 مشہور یوٹبر کو ٹیکس کو ٹیکس جمع کرانے کا حکم

Pakistan Celebrities stuck in Thailand due to Coronavirus

13:09 پاکستان شوبز کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئی

55th birthday of legend singer Nazia Hassan

12:29 لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55 ویں سالگرہ

Famous Actor Nadia Jamil diagnosed with breast cancer

11:23 مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص

Maya Ali displays her culinary abilities during isolate

09:59 مایا علی قرنطین کے دورانی مہارت دکھاتے ہوے۔

Ayeza Khan & Danish Taimoor features together in Meher Posh

09:53 عائزہ خان اور دانش تیمو ‘مہر پوش’ میں دوبارا ایک ساتھ نظر آییں گے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3