Lebanon Cabinet agree to stop expansion of weapons

Updated: June 12, 2026 Published: 2010-08-27


(eNews.pk) - Beirut: Lebanon Cabinet agreed to stop weapon extension in Lebanon citizens in a session under presidency of Lebanon Prime Minister Saad Al Harreri. Beirut: Lebanon Cabinet agreed to stop weapon extension in Lebanon citizens in a session under presidency of Lebanon Prime Minister Saad Al Harreri.









لبنانی کابینہ کا اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کارروائی پر اتفاق


بیروت…لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کے زیر صدارت لبنانی کابینہ نے عام شہریوں کے قبضے میں اسلحہ کے مسئلے سے نمٹنے اور اس کے پھیلا کو روکنے کے لیے کارروائی پر اتفاق کیا ہے. یہ فیصلہ شیعہ اور سنی دھڑوں کے درمیان مشین گنوں اور راکٹ گرینیڈوں سے حالیہ خونریز جھڑپ کے بعد کیا گیا ہے۔ حریری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''اب سے فوج اور سکیورٹی فورسز، آرمی اور داخلی سلامتی کی فورسز ملک میں سکیورٹی کی ذمے دارہوں گی اور وہ اس ملک میں کسی بھی مسئلہ کا سبب بننے والوں کا پیچھا کریں گی خاص طور پر ان ایسے لوگوں کا جو گذشتہ روزخونریز لڑائی کا سبب بنے تھے''۔ سعد حریری نے اپنے بیان میں کہا کہ ''لبنان کی ہر گلی اور شاہراہ پر اسلحے کے پھیلا کی اجازت نہیں دی جائے گی''۔حریری بہ ذات اسلحہ کو ضبط کرنے کے لیے قائم کیے جانے والے نئے کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔بیروت کے نواحی علاقے میں منگل کے روز حزب اللہ کے حامیوں اور شام نواز ایک سنی گروپ الاحباش کے درمیان لڑائی میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس لڑائی میں راکٹ گرینیڈوں اور بھاری مشین گنوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تھا۔دونوں گروپوں کا کہنا ہے کہ واقعہ ایک ذاتی تنازعے کا نتیجہ تھا اور وہ فوج کے ساتھ اس کی تحقیقات کے سلسلہ میں تعاون کر رہے ہیں۔
Post your comments regarding:
Lebanon Cabinet agree to stop expansion of weapons
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3