Afghan forces will take charges from 2011: Baiden

Updated: June 11, 2026 Published: 2010-08-24


(eNews.pk) - Indianapolis: US Vice President Joe Baiden said; Afghan forces will take charges of security from July 2011.













افغان فورسز کوجولائی2011سے ذمہ داریاں سونپنا شروع کردینگے،بائیڈن


انڈیاناپولس. . . . .. . . .امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جولائی د وہزار گیارہ سے افغان سیکیورٹی فورسز کو سیکورٹی کی ذمہ داریاں سونپنا شروع کردیں گے۔ تاہم افغان فوج اور پولیس کی تربیت کے انچارج امریکی جرنیل کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال اکتوبر سے پہلے اتحادی افواج سے ذمہ داریاں لینے کے قابل نہیں ہوسکیں گی۔انڈیاناپولس میں سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ جولائی دو ہزار گیارہ میں فوج کا انخلا شروع کرنے کی ڈیڈلائن کا مطلب امریکا کی افغانستان سے رخصتی نہیں۔ یہ صرف افغان فورسز کو سیکیورٹی ذمہ داریاں بتدریج منتقل کرنے کا آغاز ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ماضی میں افغانستان میں جنگ کو نظرانداز کیا گیا۔ واشنگٹن نے وہاں اب جاکر واضح حکمت اختیار کی ہے اور فوج کی تعداد بڑھائی ہے۔ اس لیے یہ کہنا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہوگیا ہے قبل از وقت ہوگا۔ کیونکہ ابھی تو ہم نے مقصد حاصل کرنے کیلئے صحیح جرنیل اور فوج کی درست تعداد کے ساتھ شروعات کی ہیں۔ اُدھر امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بِل کیلڈ وَیل کا کہنا ہے کہ ناخواندگی اور بھگوڑے ہونے کی اونچی شرح کے سبب افغان فورسز کی تربیت میں مسائل پیش آرہے ہیں۔ اور وہ نیٹو فوج سے اپنے ملک کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں لینے کے قابل اگلے سال اکتوبر کے آخر تک ہی ہوسکیں گے۔
Post your comments regarding:
Afghan forces will take charges from 2011: Baiden
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3