Experts Suggestion in Ramadan

Updated: April 28, 2024 Published: 2014-06-30


(eNews.pk) - In Karachi the experts says that the blood pressure patients are more cautions in the Ramadan. They says that balanced diet during Ramadan to focus on people rather than treat disorder, high blood pressure and diabetics must be careful in this month.













بلڈ پریشر اورشوگر کے مریض رمضان میںزیادہ احتیاط کریں ،ماہرین


رمضان المبارک میں لوگ متوازن غذا پر توجہ دینے کے بجائے بے اعتدالی برتتے ہیں، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کو اس ماہ میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔کہتے ہیں تندرستی ہزار نعمت ہے، ماہ رمضان میں لوگ متوازن غذا کے بجائے ایسی اشیاء کا استعمال بڑھا دیتے ہیں جس سے انکی صحت کو مسائل لاحق ہوجاتے ہیں، وہ افراد جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں انھیں اپنی غذا کا خصوصی خیال رکھنا چائیے۔آف میڈیسن، ڈاو انٹر نیشنل میڈیکل کالج کے پروفیسرڈاکٹر محمد مسرورکہتے ہیں کہ ذیابیطس کا شکار مریضوں کو رمضان میں روزے رکھنے سے قبل اپنے معالج سے ادویات اور خوراک کے حوالےسے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔ ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر یعقوب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معالجین کے مطابق غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال صحت کے لئے بہترین ہے، جبکہ نمک، پروٹین اور کاربو ہائیڈیٹس کا زیادہ استعمال، اور ورزش کا نہ کرنا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں تو سارا سال ہی ہمیں متوازن غذا استعمال کر نی چائیے، لیکن خاص طور سے رمضان کے بابرکت مہینے میں اسکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے تاکہ تمام اہل ایمان اس مہینے میں روزے رکھنے کے ساتھ یکسوئی سے عبادات کر سکیں ۔
Post your comments regarding:
Experts Suggestion in Ramadan
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Health & Science News صحت اور سائنس

Temporary suspension of OPDs in Islamabad lifted

14:53 اسلام آباد میں او پی ڈیز کی عارضی معطلی ختم ہوگئی

CM Sindh say special care to be given to Thalassemia patient

14:59 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے تھیلیسیمیا کےمریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے

Pink eyes can also be a sign of corona virus Chinese expert

12:37 چینی ماہرین کے مطابق گلابی آنکھیں بھی کورونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہیں

Blood tests that can identify up to 50 types of cancer

13:04 خون کے ٹیسٹ جو 50 قسم کے کینسر کی شناخت کرسکتے ہیں

23 pilgrims in Sukkur recover from Coronavirus

15:17 .سکھر میں 23 زاۂرین کرونیوارس سے صحت یاب ہوگئے

Pakistani engineer manufactures cheap portable ventilator

11:05 پاکستانی انجینئر سستے پورٹیبل وینٹیلیٹر تیار کرلیا ہے۔

Most Intelligent People Can Live For Long Time

13:32 زیادہ ذہین افراد طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں

Get Rid Of Headache With Water

08:27 پانی سے سر میں درد کا علاج

Dangerous Crocodile Than Dainosour

07:00 یہ مگرمچھ ڈائنوسار سے بھی زیادہ خطرناک تھا!

Samsung new invention

13:39 سام سنگ نے انتہائی سستا ریفربشڈ نوٹ سیون فون لانچ کر دیا
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3