Blood Donation is gift of life

Updated: April 29, 2024 Published: 2013-06-15


(eNews.pk) - Quetta: Worlds Blood Donor Day’s message is Blood donations is a gift of life.













خون عطیہ کریں اور زندگی کا تحفہ دیں،ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کا پیغام


کوئٹہ… خون عطیہ کریں اور زندگی کا تحفہ دیں، یہ ہے اس سال ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کا پیغام۔ رگوں میں دوڑتے خون سے انسانی زندگی کی ڈور بندھی ہوئی ہے۔یہ احساس شدت سے اس وقت ہوتا ہے جب کسی بیماری یا حادثے کی صورت میں ہمارے کسی پیارے کو اچانک خون کی ضرورت پڑ جائے۔ایسے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کا کردار کسی فرشتے سے کم نہیں جو کسی نفع ،نقصان اور رشتے کے بغیر اپنا خون دے کر ایک انسانی زندگی بچاتے ہیں۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں ہر چار مہینے بعد خون دیتا ہوں، پہلے بھی تین چار دفعہ خون دے چکا ہوں جو بھی غریب بندہ ہوتا ہے اسے خون دے دیتا ہوں۔بلوچستان جیسے معاشرے میں شعور کی کمی کی وجہ سے خون عطیہ کرنے کا رجحان بہت کم ہے ۔ یہاں اس سلسلے میں خون عطیہ کرنیوالے فلاحی ادارے اور تنظیمیں کام کررہی ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک خاص مدت کے بعد خون دینا ڈونر کی صحت کیلیے بھی اہم ہے۔ایک وقت تھا کہ جب خون دینے کے حوالے سے شعور بہت کم تھا، لیکن اب لوگ آتے ہیں اور اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ہر صحت مند انسان کو سال میں تین بار خون دینا چاہئے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے اپنے خون کا سکریننگ بھی ہوجاتا ہے اور اس کے ایچ آئی وی، ایچ بی ایس، ہیپاٹائی ٹس سی ، ملیریا اور سفلس سارے ٹیسٹ ہوجاتے ہیں۔ کسی بیمار کو خون دینا ایک اخلاقی فریضہ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں شعور اور آگاہی سے کئی مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
Post your comments regarding:
Blood Donation is gift of life
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Health & Science News صحت اور سائنس

Temporary suspension of OPDs in Islamabad lifted

14:53 اسلام آباد میں او پی ڈیز کی عارضی معطلی ختم ہوگئی

CM Sindh say special care to be given to Thalassemia patient

14:59 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے تھیلیسیمیا کےمریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے

Pink eyes can also be a sign of corona virus Chinese expert

12:37 چینی ماہرین کے مطابق گلابی آنکھیں بھی کورونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہیں

Blood tests that can identify up to 50 types of cancer

13:04 خون کے ٹیسٹ جو 50 قسم کے کینسر کی شناخت کرسکتے ہیں

23 pilgrims in Sukkur recover from Coronavirus

15:17 .سکھر میں 23 زاۂرین کرونیوارس سے صحت یاب ہوگئے

Pakistani engineer manufactures cheap portable ventilator

11:05 پاکستانی انجینئر سستے پورٹیبل وینٹیلیٹر تیار کرلیا ہے۔

Most Intelligent People Can Live For Long Time

13:32 زیادہ ذہین افراد طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں

Get Rid Of Headache With Water

08:27 پانی سے سر میں درد کا علاج

Dangerous Crocodile Than Dainosour

07:00 یہ مگرمچھ ڈائنوسار سے بھی زیادہ خطرناک تھا!

Samsung new invention

13:39 سام سنگ نے انتہائی سستا ریفربشڈ نوٹ سیون فون لانچ کر دیا
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3