US angry over proximity between UAE and Syria

0
1031
US angry over proximity between UAE and Syria
US angry over proximity between UAE and Syria

متحدہ عرب امارات اور شام کے درمیان قربت پر امریکہ ناراض

The UAE Foreign Minister has held an important meeting with President Bashar al-Assad in the Syrian capital, on which the United States has expressed concern.

According to the International News Agency, UAE Foreign Minister Sheikh Abdullah bin Zayed arrived in the Syrian capital Damascus where he was received by President Bashar al-Assad. This is the first visit of a senior Emirati member to Syria.

A statement issued by the Syrian Presidency said that the UAE Foreign Minister, accompanied by a delegation, met with President Bashar al-Assad and discussed bilateral relations, cooperation and issues of mutual interest, including investment.
According to the UAE’s official news agency, Foreign Minister Sheikh Abdullah, in a meeting with the Syrian President, assured cooperation, emphasizing the need to end the crisis in Syria and the country’s security, stability and bilateral relations.

The United Arab Emirates is an ally of the United States, but the United States is not happy with the UAE minister’s meeting with President Bashar al-Assad.

“We are not only aware of this meeting, but we are also concerned about the signal we are receiving,” State Department spokesman Ned Price told reporters. We will not support any attempt to normalize or restore relations with Bashar al-Assad.

It should be noted that the United Arab Emirates not only opened its embassy in Syria three years ago, but also other Arab countries have been trying to normalize relations with Syria, on which Jordan and Egypt had restored relations with Syria.

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شام کے دارالحکومت میں صدر بشار الاسد سے اہم ملاقات کی ہے جس پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے جہاں صدر بشار الاسد نے ان کا استقبال کیا۔ یہ کسی سینئر اماراتی رکن کا شام کا پہلا دورہ ہے۔

شامی ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایک وفد کے ہمراہ صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات، تعاون اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے شامی صدر سے ملاقات میں شام میں بحران کے خاتمے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متحدہ عرب امارات امریکہ کا اتحادی ہے لیکن صدر بشارالاسد سے متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ملاقات سے امریکہ خوش نہیں ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “ہم نہ صرف اس ملاقات سے آگاہ ہیں، بلکہ ہمیں ملنے والے سگنل کے بارے میں بھی تشویش ہے۔” ہم بشار الاسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے یا بحال کرنے کی کسی بھی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے تین سال قبل شام میں نہ صرف اپنا سفارت خانہ کھولا تھا بلکہ دیگر عرب ممالک بھی شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے رہے ہیں جس پر اردن اور مصر نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے۔