اداکارہ میرا کے اسٹیج پلے کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سبینا تھیٹر کے باہر فائرنگ کردی
پنجاب کے اہم صنعتی شہر فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج پلے کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سبینہ تھیٹر کے باہر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کی کھڑکیاں بکھر گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کے سبینہ تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
حملہ آوروں نے راستے میں سیکیورٹی گارڈ سے اس کی بندوق بھی چھین لی۔
فائرنگ کی وجہ سے کھڑی گاڑیوں کی کھڑکیاں بکھر گئیں۔ فائرنگ کے وقت فلم کی مشہور اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، جس کے بعد علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
During the stage play of actress Meera in Faisalabad, a major industrial city of Punjab, unidentified motorcyclists opened fire outside the Sabina Theater and fled.
As a result of the firing, the windows of the vehicles were shattered. Police have reached the spot and started investigation.
According to police sources, unidentified assailants opened fire outside the theater during a stage drama at Sabina Theater in the factory area and fled.
The assailants also snatched his gun from the security guard on the way.
The windows of the parked vehicles were shattered due to the firing. The famous actress of the film Meera was also present on the stage at the time of the firing.
The firing spread panic in the area, after which the area police reached the spot and started investigation into the incident.