مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ، ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ بھارتی فورسز اس علاقے میں تاحال آپریشن کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے اور داخلی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
گذشتہ روز بھی ، بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع اسلام آباد میں داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی تھی اور 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں کرفیو ابھی بھی نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔
According to Kashmir Media Service, Indian Army martyred two more Kashmiri youths during a search operation in Waghama area of Islamabad district while Indian forces are still conducting operations in the area. In addition, internet service in the area has been shut down and entrances have been closed.
Also yesterday, the Indian Army and police conducted a search operation in Islamabad district by closing the entrances. Occupying Indian Army had opened fire during the so-called search operation and martyred 3 unarmed Kashmiri youths.
It should be noted that the number of martyrs killed in Indian Army firing in occupied Kashmir this month has risen to 27 while curfew is still in force in several areas and basic human rights including internet service are suspended.