Shahbaz Sharif’s Corona Test Positive, Quarantined Himself

0
552
Shahbaz Sharif's Corona Test Positive, Quarantined Himself
Shahbaz Sharif's Corona Test Positive, Quarantined Himself

پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ قوم سے دعاؤں کی گزارش ہے ، اللہ رب العزت شہباز شریف کو جلد صحت یاب کرے ، شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ہے۔ نیب کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا کہ شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں سے کم ہے۔ یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر بھی تحقیقات کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو نیب پیش ہونے کے علاوہ وہ کسی سے نہیں ملے اور نہ ہی کہیں اور گئے۔ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور نیب ہوں گے۔

Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) President and Leader of the Opposition Mian Shahbaz Sharif has tested positive. Shahbaz Sharif has quarantined himself at his Model Town residence and is following the instructions of doctors.

In this regard, PML-N leader Ataullah Tarar said that prayers are requested from the nation, may God grant speedy recovery to Shahbaz Sharif, Shahbaz Sharif was summoned to NAB in these circumstances and his life was in danger I have put. He informed the NAB several times in writing that Shahbaz Sharif was suffering from cancer and his immunity was less than that of the common man. It was even offered to investigate the video link.

Ataullah Tarar said that he did not meet anyone except the NAB on May 9 and did not go anywhere else. If anything happens to Shahbaz Sharif, Imran Niazi and NAB will be responsible.